13/09/2023
منشیات کے خلاف آگاہی واک۔۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ، پولیس تحفظ مرکز تلہ گنگ و چکوال اور تعلیمی اداروں کے باہمی اشتراک و تعاون سے نشے کے خلاف آگاہی دینے کےلیے ایک واک کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 تلہ گنگ سے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ تک کیا گیا، واک میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، پولیس تحفظ مراکز کے نمائندگان، گورنمنٹ اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور سکول و کالج کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،واک میں بچوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نشے کے نقصانات درج تھے، واک سے سید نجم الثاقب ہمدانی صدر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ اور سیدہ کاظمی انچارج پولیس تحفظ مرکز چکوال نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو نشے کے خطرناک اور بھیانک نتائج سے آگاہ کیا اور زندگی میں کھبی نہ نشہ کرنے کا عہد لیا، واک میں خاص طور طور پر شرکت کرنے والوں میں پولیس تحفظ مراکز سے سید نصیر شاہ ڈی۔ایس۔پی، مسرت حسین شاہ ایس۔ایچ ۔او سٹی، ارسلان اشرف ،سیدہ کاظمی تحفظ مرکز چکوال اور صغیر حسین تحفظ مرکز تلہ گنگ ، جبکہ سماجی اداروں میں ملک اظہر عباس سوشل ویلفیئر آفیسر تلہ گنگ، سید نجم الثاقب ہمدانی صدر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ، ملک غلام عباس جھابری اعوان سینیر نائب صدر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ، شیخ عبدالمجید ایڈیشنل فناس سیکٹری انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ ، ملک عاصم رشید صدر سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ، ملک ندیم اختر جنرل سیکٹری جناح ویلفیر سوسائٹی ملکوال ، اور اسی طرح تعلیمی اداروں میں ملک جواد عباس پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ، ملک شوکت اقبال ایڈووکیٹ ڈائریکٹر پنجاب کالج، سمیت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سے محمد وحید ملک ، سید نوید عباس شاہ، پنجاب کالج تلہ گنگ،لیڈز گرامر سکول و کالج تلہ گنگ، کیمرج کالج تلہ گنگ کے اساتذہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔