GHS Seri Behlol

GHS Seri Behlol Educational Institution

25/08/2026
79واں یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول میں   ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان کی ہدایات کے مطابق یومِ آزادی کے...
14/08/2026

79واں یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰

گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان کی ہدایات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر شجرکاری کی خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سرگرمی ہیڈ ماسٹر محمد فیاض صاحب کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی، جس میں وطن سے محبت کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ 🌱🇵🇰

آج کا دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔ آئیے اس آزادی کی قدر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد!
پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰💚

#شجرکاری

علی عباس کی شاندار کامیابیمردان بورڈ کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ہائی سکول سیری بہلول کے طالب علم علی عباس (فرزند ذاک...
06/08/2026

علی عباس کی شاندار کامیابی

مردان بورڈ کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ہائی سکول سیری بہلول کے طالب علم علی عباس (فرزند ذاکر اللہ) نے ننویں جماعت میں 600 میں سے 558 نمبرز (93%) حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ شاندار نتیجہ ان کی دن رات کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ اس عظیم کامیابی پر علی عباس، ان کے والدین اور اساتذہ کو بہت بہت مبارکباد!

تعلیمی میدان میں شاندار پیشرفت: گورنمنٹ ہائی سکول سیری بہلول کا سالانہ نتائج 2026ء میں بے مثال مظاہرہ گورنمنٹ ہائی سکول ...
06/08/2026

تعلیمی میدان میں شاندار پیشرفت: گورنمنٹ ہائی سکول سیری بہلول کا سالانہ نتائج 2026ء میں بے مثال مظاہرہ

گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول کے جماعت دہم کےطلبہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایا ں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بہترین نتائج اساتذہ کی ان تھک محنت، بہترین تدریسی حکمتِ عملی، والدین کی مسلسل توجہ اور بالخصوص طلبہ کی دن رات کی لگن اور ڈسپلن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس شاندار تعلیمی سفر پر تمام کامیاب طلبہ، ان کے معزز اساتذہ کرام اور فخر سے سرشار والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امید ہے کہ یہ ہونہار طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ محنت جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

داخلہ مہم 2026گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ معیاری تعلیم، باصلاحیت اساتذہ اور بہترین...
22/07/2026

داخلہ مہم 2026

گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ معیاری تعلیم، باصلاحیت اساتذہ اور بہترین تعلیمی ماحول کے ساتھ آج ہی اپنے بچے کا داخلہ کروائیں۔
آئیے، علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائیں۔

"آج کا داخلہ، کل کی کامیابی!"

آج نتائج کے دن حسنِ کارکردگی ایوارڈ محترم جناب محمد فیاض خان، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول کو ان کی شاندار کارک...
25/05/2026

آج نتائج کے دن حسنِ کارکردگی ایوارڈ محترم جناب محمد فیاض خان، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول کو ان کی شاندار کارکردگی، انتھک محنت اور قابلِ قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔
یہ ایوارڈ جمعیت اساتذہ پاکستان ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری قاری وحیداللہ جان ہاشمی صاحب کی جانب سے پیش کیے گئے۔۔۔۔ہم دل کی گہرائیوں سے محترم محمد فیاض خان صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مزید کامیابیوں، عزت اور ترقی کی دعا کرتے ہیں۔

22/05/2026

🌐 Register Your Government School for the Global Virtual School Initiative

The Global Virtual School Initiative is a government-supported program designed specifically for government schools to strengthen access to quality education through technology-enabled virtual classrooms. The initiative aims to bridge resource gaps, support digital transformation, and improve learning opportunities for students from Grades 6–12.

📚 Program Highlights
✔ Virtual classes for Grades 6–12
✔ STEM & Core Subject Support
✔ Access to Qualified Subject Specialists
✔ Improved Academic Monitoring & Student Outcomes
✔ Digital & AI-Based Learning Transformation

🏫 Eligible Government Schools should have:
• Stable internet connectivity
• A dedicated room for virtual classes
• Administrative willingness and support

📌 Government schools are encouraged to register through the official Google Registration Form and become part of a modern, inclusive, and future-ready education system.

🔗 Registration Link:
https://forms.gle/1Kdy9WaW8i4sWQbHA

🌍 Visit: https://www.esef.gkp.pk/
📱 Follow: https://www.facebook.com/esefkpk/

محترم جناب محمد اکرام صاحبہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول سری بہلول نمبر 1آپ کی باعزت ریٹائرمنٹ، طویل و قابلِ قدر تعلیمی ...
14/05/2026

محترم جناب محمد اکرام صاحب
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول سری بہلول نمبر 1
آپ کی باعزت ریٹائرمنٹ، طویل و قابلِ قدر تعلیمی خدمات اور روانگیٔ سفرِ حج کے مبارک موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول کے ہیڈ ماسٹر محمد فیاض خان اور تمام سٹاف کی جانب سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کے سفرِ حج کو آسان فرمائے، حج کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور آپ کی دینی و تعلیمی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول میں ہیڈ ماسٹر جناب محمد فیاض صاحب کی نگرانی میں مفت کتب کی تقسیم شروع ہوئی ہیں۔ اپنے بچوں کی...
13/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول میں ہیڈ ماسٹر جناب محمد فیاض صاحب کی نگرانی میں مفت کتب کی تقسیم شروع ہوئی ہیں۔ اپنے بچوں کی اچھی مستقبل کے لیے آج ہی اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائے۔


Address

Seri Behlol
Takht-i-Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Seri Behlol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share