Sub Divisional Education Office Takht Bhai

Sub Divisional Education Office Takht Bhai Sub Divisional Education Office Takht Bhai

06/08/2026
تخت بھائی ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول...
06/08/2026

تخت بھائی ۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول پاتی کلاہ تخت بھائی میں منعقد ہوئ.تقریب میں ایس ڈی او محکمہ تعلیم تخت بھائی سرکل افتخار علی خان ٹکر، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول تخت بھائی خورشید خان، اے ایس ڈی او ایجوکیشن محمد اسلام، اے ایس ڈی او ایجوکیشن نوشاد علی خان سمیت اساتذہ کرام، طلبہ، والدین اور علاقے کے معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور کشمیر کے موضوع پر خصوصی خاکے بھی پیش کیے، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔ مقررین نے طلبہ میں کشمیر کاز سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تقریب کے اختتام پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پروقار تقریب
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری اسکول پاتی کلاں میں ایک نہایت پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ و طالبات میں مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے شعور بیدار کرنا، کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

اس تقریب کے مہمانانِ خصوصی سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جناب افتخار علی خان، اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جناب نوشاد علی، اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جناب محمد اسلام اور گورنمنٹ ہائی اسکول تخت بھائی کے پرنسپل جناب خورشید خان تھے۔ اس موقع پر علاقے کے معزز اساتذۂ کرام، والدین، معززینِ علاقہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے، جن میں کشمیری عوام کی جدوجہد، ان کی قربانیوں اور آزادی کی خواہش کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ بچوں کی شاندار پیشکشوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور تقریب میں قومی جذبہ نمایاں رہا۔

مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطابات میں 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کے بنیادی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی تاریخ کا ایک اہم باب ہے اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہم سب کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم، کردار، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین بھی کی۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں امن، آزادی، انصاف اور خوشحالی عطا فرمائے۔

مہمانانِ خصوصی نے اسکول انتظامیہ، اساتذۂ کرام اور طلبہ و طالبات کی بہترین تیاریوں اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

پاکستان زندہ باد!
کشمیر پائندہ باد!

Address

Takht Bhai
Takht-I-Bhai
23160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sub Divisional Education Office Takht Bhai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category