04/07/2026
! محترم والدین اور عزیز طلبہ
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات 1 جولائی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔ ان شاء اللہ سکول یکم اگست 2026 سے دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرے گا۔
تعطیلات کے دوران سکول آفس اتوار کے علاوہ ہر روز کھلا رہے گا۔ داخلہ، معلومات یا دیگر دفتری امور کے لیے مقررہ اوقات میں تشریف لائیں ۔
ہم تمام طلبہ کے لیے خوشگوار، محفوظ اور مفید تعطیلات کی دعا کرتے ہیں۔ اپنی پڑھائی جاری رکھیں، ہوم ورک بروقت مکمل کریں اور یکم اگست کو بھرپور تیاری کے ساتھ سکول آئیں۔