25/05/2026
🏆 قابلِ فخر کامیابی 🏆
گورنمنٹ ہائی سکول ٹاہلیان کے ہونہار اور باصلاحیت طالبعلم عبد الوہاب راشد نے تحصیل لیول (تحصیل پلندری) کے تقریری مقابلہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
عبد الوہاب راشد کی یہ نمایاں کامیابی اُن کی محنت، اعتماد اور اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف سکول بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔
ادارہ ہذا اپنے قابل طالبعلم، اساتذہ کرام اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ضلعی سطح پر مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
🌹 اللہ تعالیٰ مزید ترقیوں اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین