15/08/2025
آج سوات اور بونیر کا منظر دیکھ کر دل ٹوٹ کر بکھر گیا… سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، گھروں کی دیواریں زمین بوس ہو گئیں، صحن ویران ہو گئے، کھیت کھلیان مٹی میں دفن ہو گئے۔ نہ جانے کتنی ماؤں کی گود اجڑ گئی، کتنے بچوں کے خواب بہہ گئے، کتنے بوڑھے اپنے سہارا دینے والے کھو بیٹھے۔
یہ محض ایک قدرتی آفت نہیں… یہ ہر گھر، ہر دل، ہر آنکھ کا زخم ہے۔ آج ہم سب کا دکھ ایک ہے، آنسو ایک ہیں، دعا ایک ہے۔
کسی کا باپ نہ رہا، کسی کا بیٹا گیا
سیلاب سب کچھ بہا لے گیا…
ہم ان گمشدہ چہروں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، زخمیوں کو صحت دے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
آئیے! ہم سب صرف افسوس پر اکتفا نہ کریں، بلکہ اپنے ہاتھ، دل اور وسائل سب کھول کر ان کی مدد کریں، تاکہ یہ اجڑے ہوئے گھر پھر سے بس سکیں۔