26/05/2026
روخانہ سوات ماڈل ہائی سکول قلاگے کبل سوات کے تمام سٹاف ممبرز کی جانب سے تمام طلباء، والدینِ کرام، اہلِ علاقہ، مسافر بھائیوں اور پوری اُمتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے ہم سب کی عبادات، قربانیاں، دعائیں اور نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے، محبت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔ آئیے اس مقدس موقع پر اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، یتیموں اور غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر چہرے تک پہنچ سکیں۔
اللہ پاک ہمارے وطنِ عزیز پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو امن، خوشحالی، اتفاق اور کامیابی عطا فرمائے۔
دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کیلئے رحمتوں، برکتوں، خوشیوں اور کامیابیوں کا پیغام ثابت ہو۔
عیدالاضحیٰ مبارک 🌸