PSMA SWAT 2024

PSMA SWAT 2024

Share

Private Schools Management Association swat

18/10/2025

پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (PSMA) تحصیل کبل کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان *سپورٹس گالا* 25 اکتوبر 2025 سے کبل گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ایک پُروقار اوپننگ سرمنی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کریں گے۔

سپورٹس گالا میں آؤٹ ڈور اور اِن ڈور دونوں اقسام کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوں گے جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، رسہ کشی، ریس، ہِٹ وِکٹ، جمپنگ اور پینلٹی کِک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بزمِ ادب کے تحت اردو و انگلش تقریری مقابلے، نعت خوانی، تلاوتِ قرآنِ کریم، کوئیز اور اسٹیج پرفارمنس بھی ہوں گے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے رجسٹریشن فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ آخری تاریخ 21 اکتوبر 2025 رکھی گئی ہے۔ پی ایس ایم اے کی قیادت نے *جناب فاروق صدیقی* کو سپورٹس چیئرمین نامزد کیا ہے۔

پی ایس ایم اے کے عہدیداران کے مطابق یہ گالا طلباء میں جسمانی فٹنس، ٹیم ورک اور مثبت مقابلے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری ضلع سوات خرم ستار

Photos from PSMA SWAT 2024's post 11/10/2024

**رپورٹ برائے اہم جرگہ میٹنگ - جناح اسکول غالیگے، سوات (11 اکتوبر)**

بمورخہ 11 اکتوبر 2024 کو جناح اسکول غالیگے، سوات میں پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (PSMA) کی اعلیٰ قیادت نے ایک اہم جرگہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں PSMA کے مختلف اہم اراکین نے شرکت کی، جن میں شامل تھے:

- صادق عزیز صاحب
- عمر علی صاحب
- ظفر شلمانی صاحب (صدر PSMA سوات)
- اختر علی صاحب
- سردار علی صاحب
- بہادر جان صاحب
- صفدر علی عزیز صاحب (چئیرمین PSMA)

جرگہ کا مقصد PSMA کو مزید مضبوط اور فعال بنانا تھا، اور تمام ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے باہمی گفت و شنید کی گئی۔ دوسری طرف سے بھی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں شامل تھے:

- اختر علی خانجی
- جلیل صاحب
- رفیع اللہ صاحب
- ضیاء اللہ صاحب
- شبیر صاحب
- انور خان صاحب
- سید ناصر شاہ صاحب

جرگہ میں PSMA کی اعلیٰ قیادت کا مقصد یہ تھا کہ ماضی کے تمام اختلافات اور گلے شکوے دور کیے جائیں اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ایک ساتھ کام کیا جائے۔ فریق دوم نے PSMA کی قیادت کی اس کوشش کو سراہا اور اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔

فریق دوم نے اس جرگہ کے دوران درخواست کی کہ انہیں ایک دن کا وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں سے مشاورت کر سکیں اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا جواب دے سکیں۔ تاہم، دونوں فریقین نے عہد کیا کہ وہ PSMA کو کسی بھی طرح سے نقصان نہیں پہنچائیں گے، نہ ہی تنظیم میں کوئی فارورڈ بلاک یا گروپ بندی کریں گے، اور مل کر PSMA سوات کے مفاد میں کام کریں گے۔

یہ جرگہ PSMA کے بہتر مستقبل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے امید کی جاتی ہے کہ تنظیم کو متحد اور مستحکم بنایا جائے گا۔
جرگہ کا اختتام ایک مثبت نوٹ پر ہوا، اور دونوں فریقین نے عزم کیا کہ وہ PSMA کی بہتری کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔
#پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری
خرم ستار

Photos from PSMA SWAT 2024's post 11/10/2024

پی ایس ایم اے (پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن) بریکوٹ کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ مورخہ 10 اکتوبر 2024 کو سمارٹ سکول مانیار میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے پرنسپلز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں پی ایس ایم اے سوات کے صدر جناب ظفر شلمانی اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جناب صفدر عزیز نے خصوصی شرکت فرمائی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تعارف کے بعد مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تنظیم کے کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پی ایس ایم اے کی چھتری تلے تمام سکولز متحد ہیں اور آئندہ بھی تنظیم اور تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ممبران نے اپنے اداروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی، اور تنظیم کے عہدیداران نے ان مسائل کے حل کے لئے تفصیلی بحث کی۔ اجلاس کا اختتام اتفاق و اتحاد کی دعا کے ساتھ ہوا، اور تنظیم و تعلیمی سیکٹر کے روشن مستقبل کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پی ایس ایم اے سوات تحصیل بریکوٹ

28/09/2024

نماز جنازہ آج 11 بجے ادا کی جائے گی

Photos from PSMA SWAT 2024's post 24/09/2024

آج 24 ستمبر کو پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) سوات کے ایگزیکٹو کونسل کا پہلا اہم اجلاس چیئرمین پی ایس ایم اے سوات جناب صفدر علی عزیز صاحب کی قیادت میں ان کے ادارے، ٹیپو ماڈل اسکول اینڈ کالج کبل، میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سوات کے تمام تحصیلوں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور صدر پی ایس ایم اے جناب ظفر شلمانی صاحب کی خصوصی دعوت پر صادق عزیز صاحب، شرافت علی آزاد اور بہادر جان صاحب نے بھی اپنی موجودگی سے اجلاس کو رونق بخشی۔

اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں سب سے اہم اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے والی حلف برداری تقریب کا تعین تھا۔ اس کے علاوہ، سوات کے تعلیمی نظام میں پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خصوصاً موجودہ ایف ایس سی رزلٹ کے حوالے سے خپل کور ماڈل اسکول اور سوات بورڈ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات پر غور کیا گیا۔ ان مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں پی ایس ایم اے کے صدر ظفر شلمانی صاحب اور دیگر معتبر شخصیات جن میں صادق علی عزیز صاحب ، عمر ڈیر عزام صاحب ، اختر علی صاحب ، محمد ساجد صاحب صدر خوازہ خیلہ ، ساجد خان صاحب ، شاہ فیصل صاحب ، خرم ستار صاحب ، لطیف صاحب اور شمشیر صاحب شامل ہیں۔

27 ستمبر کو سوات میں متوقع پر امن احتجاج کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اور پی ایس ایم اے نے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس کے دوران، ٹیپو ماڈل اسکول کبل کی ایک طالبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی، خصوصاً ایف ایس سی بورڈ امتحان اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے پر صفدر علی عزیز صاحب کو مبارکباد پیش کی گئی اور اسکول کی مزید ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس میں مٹہ تحصیل کے جنرل سیکرٹری انور خان صاحب کے چچا کی وفات پر دعا مغفرت کی گئی اور ان کے والد محترم کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ میٹنگ کے اختتام پر، چیئرمین صفدر علی عزیز صاحب نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شرکت کو سراہا۔

پی ایس ایم اے سوات کی کارکردگی، اس کی تنظیمی صلاحیت اور تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ان کی یہ کاوشیں سوات کے تعلیمی نظام کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کا عزم سوات کے تعلیمی اداروں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔
#پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری
خرم ستار

Photos from PSMA SWAT 2024's post 16/09/2024

پی ایس ایم اے سوات اور خپل فاؤنڈیشن نے باہمی تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ نجی شعبے کو درپیش مسائل پر مشترکہ طور پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے اتفاق کیا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں سینئر ممبران شامل ہوں گے، جو کہ فوری بنیادوں پر نجی اسکولوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔ خاص طور پر جماعت نہم، دہم، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے نتائج کے حالیہ اور سنگین مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔

اگر بورڈ کے حکام تعاون نہیں کرتے تو تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج ان کا آخری قدم ہوگا۔ دونوں تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی تعلیمی ادارے موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے باہمی اتحاد اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
رپورٹ
خ۔ ر۔ م

06/09/2024

Office of the chairman E.C PSMA swat
Revised schedule for by- election

06/09/2024
05/09/2024

Babuzai

05/09/2024

khwazakhela

05/09/2024

Matta

Want your school to be the top-listed School/college in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Swat
Swat