Second Shift Teachers Association Distt: Swat

Second Shift Teachers Association Distt: Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Second Shift Teachers Association Distt: Swat, School, Swat.

05/08/2026
🌹 مبارکباد 🌹گورنمنٹ ہائی سکول بونیروال (DSS) شانگلہ کے معزز پرنسپل صاحب، تمام قابلِ احترام اساتذہ کرام، محنتی طلبہ اور و...
05/08/2026

🌹 مبارکباد 🌹
گورنمنٹ ہائی سکول بونیروال (DSS) شانگلہ کے معزز پرنسپل صاحب، تمام قابلِ احترام اساتذہ کرام، محنتی طلبہ اور والدین کو SSC رزلٹ 2026 میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔
یہ بہترین نتیجہ آپ سب کی انتھک محنت، لگن اور بہترین تدریسی خدمات کا ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کا ادارہ ہمیشہ ضلع شانگلہ اور خیبر پختونخوا کا نام روشن کرتا رہے۔
خصوصاً گورنمنٹ ہائی سکول بونیروال (DSS) شانگلہ کے تمام DSS اساتذہ کو اس عظیم کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ کی محنت اور لگن واقعی قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید عزت، کامیابی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌹🏆📚
Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa Arshad Ayub Khan MPA Ikram ghazi KP Elementary & Secondary Education Department Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Babar Saleem Swati Second Shift Teacher's Association District Bajaur Muhammad Sohail Afridi Second Shift Teachers Association Shangla

السلام علیکم آج بروز پیر، 3 اگست 2026 ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کرام کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم محترم ارشد ایوب صاحب اور سیکر...
03/08/2026

السلام علیکم
آج بروز پیر، 3 اگست 2026 ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کرام کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم محترم ارشد ایوب صاحب اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محترم خالد خان صاحب سے نئی ڈبل شفٹ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔
الحمدللہ، اس ملاقات میں نئی پالیسی کے حوالے سے چند اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئیں:
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈبل شفٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے سے اتفاق کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہر سال 10 فیصد سالانہ انکریمنٹ بھی نئی پالیسی کا حصہ ہوگا۔
تنخواہوں کی ادائیگی اساتذہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ محکمہ EMIS کے ذریعے تمام 5024 ڈبل شفٹ اساتذہ کا ڈیٹا، بینک اکاؤنٹس اور دیگر ضروری معلومات مرتب کرنے پر کام کر رہا ہے۔ یہ عمل مکمل ہوتے ہی تنخواہیں ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔
ہر ماہ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر بھی محکمہ سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
البتہ سمر اور ونٹر تعطیلات کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر فی الحال محکمہ تعلیم متفق نہیں ہے، اس لیے اس حوالے سے مزید کوششیں جاری رہیں گی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نئی ڈبل شفٹ پالیسی جلد منظور ہوگی اور اساتذہ کے دیگر جائز مطالبات بھی مرحلہ وار حل کیے جائیں گے۔ تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اتحاد، صبر اور اعتماد کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

آج بروز جمعہ، 31 جولائی 2026 کو سیکنڈ شفٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے وزیر تعلیم کے دفتر میں...
31/07/2026

آج بروز جمعہ، 31 جولائی 2026 کو سیکنڈ شفٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے وزیر تعلیم کے دفتر میں، وزیر تعلیم کے فوکل پرسن ارشد ایوب صاحب سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیکنڈ شفٹ اساتذہ کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں:

✅ پالیسی ریویژن
✅ تنخواہوں میں اضافہ
✅ ماہانہ بنیادوں پر بروقت تنخواہوں کی ادائیگی
✅ سالانہ 10% اینول انکریمنٹ
✅ دیگر انتظامی و سروس سے متعلق مسائل
اس موقع پر بتایا گیا کہ سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے اور سالانہ 10% اینول انکریمنٹ کی منظوری شامل کر دی گئی ہے، جو تمام اساتذہ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

مزید برآں، دیگر مطالبات خصوصاً ماہانہ بنیادوں پر تنخواہوں کی باقاعدہ ادائیگی سمیت باقی مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

صوبائی صدر نے کہا کہ اگر حکومت نے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ کیا، بالخصوص ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی نہ بنایا، تو نومبر میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور احتجاج اور دھرنے کے لیے تیار رہیں۔

✊ اتحاد ہماری طاقت، اور حقوق ہمارا حق ہیں۔

20/07/2026

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب صاحب سے ملاقات کے بعد ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کرام کے نام اہم پیغام

از طرف: صوبائی صدر محمد علی صاحب
اور صوبائی نائب صدر منصور جان صاحب
Second Shift School Teacher's Association Khyber Pakhtunkhwa Second Shift Teacher's Association District Bajaur Double Shift School Charsadda unofficial Double Shift Schools Teachers Dir Lower Second Shift Teachers Association Distt: Swat

آج بروز 19 جولائی 2026 ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ کرام کے ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم، محترم ارشد ایوب صاحب سے ان کی رہائش ...
19/07/2026

آج بروز 19 جولائی 2026 ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ کرام کے ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم، محترم ارشد ایوب صاحب سے ان کی رہائش گاہ خانپور، ہری پور میں تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈبل شفٹ سکولوں کی نئی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے وفد کو آگاہ کیا کہ نئی ڈبل شفٹ پالیسی تیار کر لی گئی ہے، جس میں اساتذہ کرام کے پیش کردہ مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد مسائل کے حل کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئی پالیسی بہت جلد صوبائی کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، اور کابینہ سے منظوری کے بعد اسے نئے تعلیمی سال سے نافذ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کے لیے ہر سال 10 فیصد تنخواہ اضافہ بھی زیرِ غور ہے۔ امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں نئی پالیسی صوبائی کابینہ سے منظور کرا کے باقاعدہ نافذ العمل کر دی جائے گی۔

منجانب صوبائی صدر محمد علی

14/07/2026

الحمداللہ! باجوڑ کے ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کا مسئلہ آج خوش اسلوبی اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ، ڈبل شفٹ اساتذہ کرام خیبر پختونخوا کی جانب سے معزز رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) باجوڑ، معزز رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) جناب عبید اللہ صاحب، وزیرِ تعلیم جناب ارشاد ایوب صاحب، اور سیکرٹری ایجوکیشن جناب خالد صاحب، نجیب اللہ صاحب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور مثبت انداز میں حل کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔

اس فیصلے کے مطابق باجوڑ میں نئی بھرتیوں (New Hiring) کا عمل ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ڈبل شفٹ اساتذہ کرام اپنی سابقہ ذمہ داریوں پر بدستور خدمات انجام دیتے رہیں گے اور کسی بھی استاد کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ڈبل شفٹ اساتذہ کرام کے جائز مسائل اسی جذبۂ خیر سگالی کے ساتھ حل کیے جائیں گے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے تعلیمی فرائض انجام دیتے رہیں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Ubaid Ur Rehman Official
Muhammad Sohail Afridi
Deputy Commissioner Bajaur
Elementary and Secondary Education kpk
Syed Najeeb Ullah
Waqar Ahmad Khan
Dost Muhammad Ajaz
Faisal Khan Tarakai

14/07/2026
30 جون کے اجلاس کے حوالے سے سیکشن آفیسر کا خط ۔۔
29/06/2026

30 جون کے اجلاس کے حوالے سے سیکشن آفیسر کا خط ۔۔

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Second Shift Teachers Association Distt: Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Second Shift Teachers Association Distt: Swat:

Shortcuts

Share

Category