جامعہ دارالعلوم سوات اینڈ جامعہ پبلک ہائی سکول

  • Home
  • Pakistan
  • Swat
  • جامعہ دارالعلوم سوات اینڈ جامعہ پبلک ہائی سکول

جامعہ دارالعلوم سوات اینڈ جامعہ پبلک ہائی سکول Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعہ دارالعلوم سوات اینڈ جامعہ پبلک ہائی سکول, Education, Madyan Road, Salanda Manglor Swat, Swat.

Official Facebook Account of Jamia Darul Uloom Swat & Jamia Public High School

Where Islamic Values Meet Modern Education
Serving the community for over 2 decades

Visit our website Jpsswat.edu.pk

Soon insha'AllahAn official media initiative of Jamia Darul Uloom Swat & Jamia Public High School
21/08/2026

Soon insha'Allah

An official media initiative of Jamia Darul Uloom Swat & Jamia Public High School

ماہانہ مشورہ انتظامیہ جامعہ دارالعلوم سواتماہانہ مشورہ جامعہ کے تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے، کمزوریوں ...
21/08/2026

ماہانہ مشورہ انتظامیہ جامعہ دارالعلوم سوات

ماہانہ مشورہ جامعہ کے تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے، کمزوریوں کی نشاندہی اور بہتری کے لیے مؤثر فیصلے کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس نشست میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی، طلبہ کی تعلیم و تربیت، اساتذہ کی ذمہ داریوں اور ادارے کے نظم و ضبط کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آئندہ ماہ کے لیے واضح لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔ ہمارا مقصد صرف مشاورت نہیں بلکہ فیصلوں کو عملی شکل دے کر جامعہ کے نظام کو مزید مضبوط، منظم اور معیاری بنانا ہے۔

During Demonstration
19/08/2026

During Demonstration

19/08/2026
18/08/2026

Computer Class

جامعہ دارالعلوم اینڈ پبلک ہائی سکول منگلور سوات (سکول سیکشن)میں تدریسی تقرری کے پُروقار مرحلے کا اختتامالحمدللہ! جامعہ د...
17/08/2026

جامعہ دارالعلوم اینڈ پبلک ہائی سکول منگلور سوات (سکول سیکشن)میں تدریسی تقرری کے پُروقار مرحلے کا اختتام
الحمدللہ! جامعہ دارالعلوم سوات، سکول سیکشن میں انگلش زبان کے استاد کی خالی آسامی کے لیے تدریسی صلاحیتوں کے عملی مظاہرے (Demo) اور انٹرویوز کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے۔
اس آسامی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 8 فاضل اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تمام امیدواروں نے نہایت محنت، شاندار تیاری اور دلکش و منفرد اندازِ تدریس کے ساتھ اپنی علمی و تدریسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کرام کا اندازِ گفتگو، طرزِ تدریس اور پیشکش اس قدر عالي شان تھی کہ انتخاب کا یہ مرحلہ سخت مقابلے میں بدل گیا۔
جامعہ میں تمام تقرریاں خالصتاً میرٹ اور شفافیت پر مبنی اصولوں کے تحت کی جاتی ہیں:
آن لائن درخواست کے بعد امیدواروں کو انٹرویو اور ڈیمو کے لیے مدعو کیا گیا۔
100 نمبرز پر مشتمل عملی تدریس و انٹرویو کے ساتھ ساتھ تعلیمی قابلیت کے نمبروں کا حساب جامعہ کے جدید خودکار نظام (System) کے تحت شفاف طریقے سے لگایا گیا ہے۔
تمام مراحل کے مجموعی نتائج کی روشنی میں ترتیب دی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق ابتدائی تین نمایاں پوزیشنز درج ذیل امیدواروں نے حاصل کی ہیں:
🥇 پہلی پوزیشن: محترم نقیب احمد
🥈 دوسری پوزیشن: محترم عاصم خان
🥉 تیسری پوزیشن: محترم خان زیب صاحب
ہم تمام شریک اساتذہ کرام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شاندار اور دلکش اندازِ تدریس سے اس مرحلے کو پروقار بنایا۔
اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور جامعہ کو بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد سے مستفید ہونے کی توفیق دے۔ آمین!

17/08/2026

حفظ کرنے کا طریقہ

حفظ کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

ناظم تعلیمات مولانا اصغر علی صاحب

17/08/2026

علم کی شمع، روشن مستقبل کی ضمانت! ✨
کسی بھی زبان پر کامل عبور حاصل کرنے اور اس کو درست انداز میں بولنے یا لکھنے کے لیے اس کے بنیادی قواعد و گرائمر (Grammar & Syntax) کو سمجھنا انتہائی ضروری اور بنیادی شرط ہے۔
اسی اہم حقیقت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہمارے محنت کش استاد جناب سر کاشف صاحب نے جماعت نہم (9th Class) کا انگلش ٹیکسٹ بک کورس وقت سے پہلے مکمل کرواتے ہی، طلبا کو انگلش گرائمر کی باریکیوں اور قواعد و ضوابط کی عملی تربیت دینی شروع کر دی ہے۔
سر کاشف صاحب کی اس انتھک محنت کا بنیادی مقصد نہ صرف بچوں کی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، بلکہ ان کو آنے والے دور میں تمام چلنجز کے لیے 100% تیار کرنا ہے۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمارے تمام اساتذہ کرام کو ہر قسم کی ناگہانی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔ الٰہی! انہیں دنیا و آخرت کی تمام تر وسعتیں، خوشیاں اور صحتِ کاملہ نصیب فرما، اور ہمارے ان معصوم بچوں کو زندگی کے ہر میدان اور ہر شعبے میں نمایاں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ (آمین یا رب العالمین) 🤲

16/08/2026

جامعہ دارالعلوم سوات، سکول سیکشن میں تدریسی تقرری کا مرحلہ

الحمدللہ! آج جامعہ دارالعلوم سوات، سکول سیکشن میں انگلش زبان کے استاد کی خالی آسامی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی تدریسی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ اور انٹرویو منعقد ہوا۔

اس آسامی کے لیے تقریباً 8 ساتھیوں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ آج تمام امیدواروں نے اپنی تدریسی صلاحیتوں، قابلیت اور اندازِ تدریس کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

تقرری کا طریقۂ کار مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے:

🔹 سب سے پہلے امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرواتے ہیں۔
🔹 اس کے بعد امیدواروں کو انٹرویو اور عملی تدریس کے لیے تاریخ دی جاتی ہے۔
🔹 انٹرویو اور عملی تدریس کے مجموعی 100 نمبر مقرر ہیں۔
🔹 اس کے علاوہ امیدوار کی تعلیمی قابلیت اور دیگر مقررہ معیار کے مطابق مجموعی نمبر بھی شامل کیے جاتے ہیں، جس کا حساب ہمارا نظام خودکار طور پر تیار کرتا ہے۔
🔹 تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد مجموعی نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار کی جاتی ہے۔

ان شاءاللہ اگلے دو دن کے اندر میرٹ لسٹ جاری کر دی جائے گی۔

ہماری کوشش ہے کہ جامعہ میں ہر تقرری شفاف، منصفانہ اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہو، تاکہ بہترین صلاحیت رکھنے والے افراد کو ادارے کی خدمت کا موقع مل سکے۔

اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں کے لیے آسانی فرمائے اور بہترین امیدوار کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

15/08/2026

الحمد للّٰہ رب العالمین! ایک بار پھر شاندار اور تاریخ ساز کامیابی!
جامعہ دارالعلوم اینڈ پبلک ہائی سکول منگلور سوات نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر کامیابی کا پرچم لہرا دیا اور میدان مار لیا۔
PSMA Tehsil Charbagh Sports & Bazm-e-Adab Festival 2025-26
میں اللّٰہ رب العزت کے فضل و کرم سے جامعہ پبلک ہائی سکول کے باصلاحیت طلباء نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت دو نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کیں:
اردو تقریر (پہلی پوزیشن): حافظ ذبیح اللہ (جماعت نہم)
حسنِ قرآت (پہلی پوزیشن): حافظ محمد مصطفیٰ (جماعت ہشتم)
یہ ہے جامعہ کی امتیازی شان!
جامعہ دارالعلوم اینڈ پبلک ہائی سکول منگلور کا طرۂ امتیاز یہی ہے کہ یہاں بچوں کو مذہبی و جدید دونوں علوم میں ماہر بنایا جاتا ہے، تاکہ وہ دورِ حاضر کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین انداز میں تیار ہو سکیں۔
یہ تمام تر کامیابیاں اور درخشان نتائج جامعہ کے محنتی، مخلص اور ماہرِ تعلیم سٹاف کی انتھک کاوشوں اور شب و روز کی محنت کا ثمر ہیں۔
اللّٰہ کریم سے دعا ہے کہ جامعہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ہمارے نونہالانِ وطن کو یوں ہی ہر میدان میں کامرانیاں سمیٹنے کی توفیق دے۔ آمین!

Address

Madyan Road, Salanda Manglor Swat
Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ دارالعلوم سوات اینڈ جامعہ پبلک ہائی سکول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to جامعہ دارالعلوم سوات اینڈ جامعہ پبلک ہائی سکول:

Shortcuts

Share

Category