27/07/2025
محترم والدین گرامی!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته
امید ہے کہ آپ اور آپ کے بچے خیریت سے ہوں گے۔
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کا اختتام ہو چکا ہے اور اسکول بروز پیر،28 جولائی 2025 سے دوبارہ اپنے معمول کے مطابق کھل جائے گا۔
تمام طلباء کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اسکول کے مقررہ اوقات اور مکمل یونیفارم کے ساتھ بروقت حاضری یقینی بنائیں۔
مزید برآں، والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تیاری، کتابیں، کاپیاں اور دیگر ضروری اشیاء کو مکمل کروائیں تاکہ تدریسی عمل خوش اسلوبی سے شروع ہو سکے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ!
والسلام
پرنسپل عزیز احمد
(برائٹ فیوچر ایجوکیشن اکیڈمی بالاسور سوات)