International English Academy

International English Academy

Share

IELTS, PTE And English Language Classes

18/12/2023

When I am dead, my dearest,
Sing no sad songs for me;
Plant thou no roses at my head,
Nor shady cypress tree:
Be the green grass above me
With showers and dewdrops wet;
And if thou wilt, remember,
And if thou wilt, forget.

I shall not see the shadows,
I shall not feel the rain;
I shall not hear the nightingale
Sing on, as if in pain:
And dreaming through the twilight
That doth not rise nor set,
Haply I may remember,
And haply may forget.
BY CHRISTINA ROSSETTI
(Book: The Golden Treasury: The Best of Classic English Verse https://amzn.to/414QgbZ )

03/12/2023

ایک پانی سے بھرے برتن میں ایک زندہ مینڈک ڈالیں اور پانی کو گرم کرنا شروع کریں
جیسے ہی پانی کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گا ، مینڈک بھی اپنی باڈی کا درجہ حرارت پانی کے مطابق ایڈجسٹ کرے گا اور تب تک کرتا رہے گا جب تک پانی کا درجہ حرارت "بوائلنگ پوائنٹ" تک نہیں پہنچ جاتا ۔۔۔۔
جیسے ہی پانی کا ٹمپریچر بوائلنگ پوائنٹ تک پہنچے گا تو مینڈک اپنی باڈی کا ٹمپریچر پانی کے ٹمپریچر کے مطابق ایڈجسٹ نہیں کر پائے گا اور برتن سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گا لیکن ایسا کر نہیں پائے گا کیونکہ تب تک مینڈک اپنی ساری توانائی خود کو "ماحول کے مطابق" ڈھالنے میں صرف کر چکا ہو گا
بہت جلد میندک مر جائے گا۔۔۔
یہاں ایک سوال جنم لیتا ہے
"وہ کونسی چیز ہے جس نے مینڈک کو مارا؟"
سوچیئے!
میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے اکثر یہ کہیں گے کہ
مینڈک کو مارنے والی چیز وہ " انسان" ہے جس نے مینڈک کو پانی میں ڈالا
یا پھر کچھ یہ کہیں گے کہ
مینڈک اُبلتے ہوئے پانی کی وجہ سے مرا۔۔۔
لیکن،
سچ یہ ہے کہ مینڈک صرف اس وجہ سے مرا کیونکہ وہ وقت پر جمپ کرنے کا فیصلہ نہ کر سکا اور خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں لگا رہا ۔۔۔
پاکستان کے عوام کا بھی یہی حال ہے ہر بندہ پریشان ہے مہنگائی سے بجلی کے بلوں سے روز مرہ کی ضروریات سے اور زندگی کے باقی ماندہ معاملات سے لیکن خاموش ہے بس گردن جھکا کر انتظار میں ہے کہ ہمارا باڈی ٹمپریچر جب تک برداشت کرتا ہے کرتے رہو۔۔۔
کیونکہ بحثیت قوم ہم غلام ہیں۔

کاپیڈ

03/11/2023

Many many congratulations to Adeebul Haq for securing 63 score in PTE equivalent to 6.5 band in IELTS.
(International English Academy)

Photos from International English Academy 's post 29/08/2023

Alhamdulillah 😘 First batch completed

02/08/2023

"اپنے کیریئر کا فیصلہ"

"نوکری ۔ تنخواہ ۔ سوشل پریشر ۔ فیملی پریشر ۔ جذباتی فیصلے"

میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہو چکے ہیں اور اس وقت تمام طلباء اس الجھن کا شکار ہیں کہ وہ اپنے لئے کس ڈگری یا فیلڈ کا انتخاب کریں ؟ یہ وہ وقت ہے جہاں سے درست اور غلط سمت کا آغاز ہوتا ہے ۔ والدین اور ٹیچرز کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے ۔۔۔

غلط فہمیاں ۔
کچھ طلباء اپنے قریبی دوست کے مطابق اپنی فیلڈ کا انتخاب کر لیتے ہیں ۔ تم کس سبجیکٹ یا فیلڈ میں جا رہے ہو ؟ یہ سوال پوچھ کر بہت سے طلباء یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ٹھیک ہے " جہاں تم وہاں ہم " ۔ میں بھی اسی فیلڈ کا انتخاب کرتا ہوں ۔۔۔
کچھ طلباء اپنے رشتے داروں میں نظر ڈالتے ہیں کہ کون اس وقت زیادہ تنخواہ لے رہا ہے ؟ کس کی آمدن زیادہ ہے ؟ کس کے پاس سہولیات زیادہ ہیں ؟ اور پھر اسی شخص والی فیلڈ کا انتخاب کر لیتے ہیں ۔۔
کچھ طلباء اپنے ٹیچرز سے مشاورت کرتے ہیں اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر بن جاؤ ۔۔ انجینئر بن جاؤ ۔ فلاں فیلڈ کا سکوپ سب سے زیادہ ہے ۔ فلاں ڈگری کی نوکریاں زیادہ ہیں ۔ فلاں ڈگری کرتے ہی تمہاری جاب لگ جائے گی ۔۔ وغیرہ وغیرہ

دوسرے نمبر پر والدین کا رویہ ہے ۔۔
والدین بھی اپنے قریبی جاننے والوں کی مشاورت سے اپنے بچے کی فیلڈ کا تعین کرنا چاہتے ہیں ۔ اپنے کسی دوست سے پوچھتے ہیں کہ بیٹے نے اتنے نمبر حاصل کئے ہیں اب اسے کس یونیورسٹی یا کس فیلڈ میں بھیجنا چاہئے ؟
کس ڈگری کے بعد جاب آسانی سے مل جاتی ہے ؟
کس شعبے میں تنخواہ زیادہ ملتی ہے ؟
وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
ہمارے ہاں اکثر میٹرک میں فیل ہو جانے والے لوگ بھی طلباء کو ایف ایس سی کرنے یا نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہوتے ہیں ۔۔۔
جو لوگ اپنی ڈگری کرنے کے بعد ناکام ہو گئے وہ دوسرے کو کہہ رہے ہوتے ہیں تم اس ڈگری کو مت کرنا ورنہ دس ہزار روپے کی جاب بھی نہیں ملے گی ۔۔۔

بچے کی دلچسپی اور شوق کے مطابق اس کی ڈگری ، فیلڈ یا سبجیکٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے کیونکہ سکوپ ڈگری یا سبجیکٹ کا نہیں بلکہ " انسان " کا ہوتا ہے ۔ جن میں قابلیت ہے اور انہوں نے اپنی دلچسپی کو مدنظر رکھا ہے ان لوگوں نے ایف اے اور پھر سادہ بی اے کرنے کے بعد بھی سی ایس ایس جیسے مقابلے کے امتحان پاس کئے ہیں اور آج اچھی پوسٹ پر بھی بیٹھے ہیں ۔ اگر اپنی دلچسپی ہے تو ایم اے اردو کرنے والا شخص بھی ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے زیادہ کامیاب شخص بن سکتا ہے ۔۔۔
ایم بی اے کرنے والے بہت سے لوگ جاب نہ ملنے کے باوجود بھی لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔ کیونکہ ایم بی اے کرنا ان کی ذاتی دلچسپی تھی اور ان کا ذاتی فیصلہ تھا ۔ جیسے وقاص یونس کے مطابق " ایک ایم بی اے کا سٹوڈنٹ جیسے دودھ بیچ سکتا ہے ایسے بشیرا گجر نہیں بیچ سکتا " ۔

بہت سے طلباء آئی ٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے وہ ایف ایس سی میڈیکل کر رہے ہوتے ہیں جبکہ میٹرک کے بعد ڈائریکٹ ایف اے ( آئی ٹی ) کی ڈگری بھی موجود ہے ۔
بی ایس کے دوران ہماری دو فیلوز ایسے تھے جو ہمارے ساتھ بی ایس میتھ کر رہے تھےلیکن ان کا ایف ایس سی پری میڈیکل میں تھا ۔ جس کی وجہ سے انہیں ایک ایکسٹرا میتھ سبجیکٹ بھی پڑھنا پڑا تھا ۔۔۔

ایف ایس سی پری میڈیکل کرنے کے بعد بے شمار میڈیکل کی فیلڈ ہیں لیکن ہمارے ہاں صرف ایم بی بی ایس تک سوچ کو محدود رکھا جاتا ہے ۔ میرٹ اتنا ہائی ہے کہ طلباء کی بہت بڑی تعداد پھر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتی ہے ۔ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ بہت سے طلباء تعلیم کو خیر باد کہہ دیتے ہیں ۔ کچھ طلباء اسے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور خود کشی کے واقعات سامنے آتے ہیں ۔

ہمیں دلچسپی کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ بچوں کو اپنا فیصلہ کرنے دیجئے ۔ وہ جب آپ سے سوال کریں تو ان سے ان کی دلچسپی پوچھیے ۔ ان کا شوق کیا ہے ؟وہ خود کیا کرنا چاہتے ہیں ؟کون سا سبجیکٹ پڑھتے رہنا ان کو پسند ہے ؟ کس مضمون کو پڑھتے وقت وہ تھکاوٹ یا بیزاری کا شکار نہیں ہوتے ؟ کون سا مضمون ہے جسے پڑھتے وقت وہ اس پر مزید گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ؟ کس سبجیکٹ پر انہیں ریسرچ کرنا یا مزید جاننا پسند ہے ؟
نوکری ۔ تنخواہ ۔ سوشل پریشر ۔ فیملی پریشر ۔ جذباتی فیصلے ۔ ان سب کو دور رہنے دیجیے۔۔۔
اگر آپ اپنی ڈگری میں ناکام ہوئے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ دوسرے بھی اس میں ناکام ہوں گے اور اگر آپ اپنی ڈگری میں کامیاب ٹھہرے تو اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ دوسرے بھی کامیاب ہوں گے ۔
درست وقت پر درست فیصلہ کرنا انسان کو کامیاب بناتا ہے ۔۔۔

آخر میں ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا آپ کچھ بھی کریں کسی بھی ڈگری کا انتخاب کریں لیکن کوئی "سکل" ضرور سیکھیں۔۔ ڈیجیٹل سکلز سیکھیں آن لائن بزنس کی طرف توجہ دیں ۔۔ یہ سب ڈگری کے ساتھ ساتھ ممکن ہے ۔۔

29/07/2023

پیسہ ہی پیسہ ہو گا۔ کیونکہ ماہانہ وظیفہ 22 لاکھ روپے تک اور سںب کچھ مفت، کوئی ٹیکس نہیں، کوئی ہاسٹل فیس نہیں، کوئی بلز نہیں۔

29/07/2023

*ایس ایل او SLO بیسڈ امتحانات*

خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز نے امتحانی طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوۓ SLO بیسڈ یعنی Student Learning Outcomes کی بنیاد پر کیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 (%100) سو فیصد SLO بیسڈ ہونگے جبکہ فسٹ اٸیر کے امتحانات (%50) پچاس فیصد SLO بیسڈ ہونگے۔
اس طریقہ کارمیں Book میں دیٸے گئے ٹاپکس اہم ہوتے ہیں اور ان ٹاپکس کو طالب علم نے مختلف resources اور Reference books سے تیار کرنا ہوتا ہے۔
فی الوقت کے پی ٹیکسٹ بکس میں موجود content کو تین بنیادی حصوں میں تقسیم کر کے پیپر تیار کیے جا رہے ہیں
1. Knowledge Based
اس حصہ میں کتاب میں دی گئی تعریفیں اور انفارمیشن بیسڈ سوالات شامل ہیں۔ یہ حصہ مشقی سوالات وغیرہ پر مشتمل ہے جس میں بچے کی memory کو ٹیسٹ کیا جاۓ گا۔یہ حصہ کل پیپر کے 40% سوالات پر مشتمل ہے
مثلا فزکس کی تعریف کریں یا اسلام کے بنیادی عقائد لکھیں وغیرہ
2. Application Based
اس حصہ میں content کا وہ حصہ شامل ہے جو Applied knowledge پر مشتمل ہے یعنی جو ٹاپک پڑھا جاۓ اس کا روزمرہ زندگی میں استعمال کیا ہے۔یہ حصہ کل پیپر کے 30% سوالات پر مشتمل ہے۔
مثلا آپ بطور طالب علم نماز پنجگانہ کا اہتمام کیسے کرتے ہیں؟ یا مررز کو بطور رفلیکٹر استعمال کرتے ہوۓ انرجی کیسے حاصل کریں گے؟
3. Understanding Based
اس حصہ کو صحیح معنوں میں Concept بلڈنگ کہتے ہیں دراصل Application بیسڈ سوالات ان سے ہی Derive ہوتے ہیں۔ اس حصہ میں اعلی تصوراتی سوالات، derivations, correlations اور ٹاپک کی depth مراد ہے۔ یہ حصہ بچے کو تنگ کر سکتا ہے یہ سوالات کل پرچہ کا 30% ہوں گے۔
مثلا آپ 5 ملین پاؤنڈ پانی بغیر کسی سہارے ہوا میں کیسے معلق کریں گے؟

اس طریقہ امتحان سے بچے کی critical تھنکنگ بہتر ہو گی اور روایتی رٹا سسٹم اور Past papers cramming سے چھٹکارا مل جاۓ بالخصوص بچے کو رٹا مشین بنانے کی بجاۓ سکھانے پر فوکس ہو گا.
اداروں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سلیبس کو نئے پیٹرن کے مطابق تشکیل دے کر بچوں کی Assessment کریں تاکہ پہلےسے رائج طریقہ تدریس اور طریقہ امتحان سے نکل کر جدید طریقہ امتحان پر شفٹ ہوا جا سکے۔

مختصر یہ کہ، سوالات کی نوعیت *کیا* سے *کیوں* کی طرف ہو سکتی ہے۔
مزید یہ کہ معروضی کی تیاری مکمل کتاب سے ضروری ہے، باقی مختصر سوالات میں کچھ چوائس ہوتی ہے۔

اللہ ربّ العزت سے دعا ہے سب پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لئیے آسانیاں عطا فرمائے اور دنیا و آخرت کے تمام امتحانات میں کامیابیاں عطا فرمائے۔

آمین یا ربّ العالمین۔

#منقول

21/07/2023

20/07/2023

Happy new Islamic year 1445

16/07/2023

Vocabulary

15/07/2023

Domestic use things name

Want your school to be the top-listed School/college in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

International Public School And College (Primary Section) Near Khyber Medical Complex, Opposite To Golf Course Kabal Chawak
Swat
19060

Opening Hours

14:00 - 17:00