Tribal Students Organization UOS

Tribal Students Organization UOS

Share

وطن رڼا کوو 🌄

Photos from Tribal Students Organization UOS's post 08/03/2024

کل مورخہ 7 مارچ 2024 کو قبائلی طلباء تنظیم Tribal Students Organization UOS نے ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل "ظلم اور عدل سماجی تناظر میں" کے موضوع پر کیا گیا جس میں ابوبکر ایجوکیشنلسٹ اور پولیٹکل انالسٹ نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مہمانوں کے علاؤہ بہت سی طلباء نے محفل میں شرکت کی۔ عدل کیا ہے ؟ظلم کیاہے ؟اس کے اثرات ،ظلم اور عدل سماج میں؟ مہمانوں نے موضوع پر تفصیلی بحث کی۔ آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوا ۔ مہمانوں نے سوالات کے جوابات دی۔
شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری

Photos from Tribal Students Organization UOS's post 16/12/2023

جنازوں پر پھول کئی بار دیکھیں ہیں
پھولوں کے جنازوں کا عجب ہی منظر تھا

یوم سیاہ 16 دسمبر :-

ہر سال دسمبر ہمیں اے پی ایس شہداء کی یاد دلاتی ہے۔ اسی دن 130 سے زائد سکول کے بچے بےدردی سے قتل کردئے گئے ۔۔۔
پشتون بیلٹ کا سینہ نہ صرف گولیوں سے چھلنی کردیا گیا بلکہ باقاعدہ انتہاپسندانہ ، خوف اور پرخطر ماحول پیدا کرکے ایک مخصوص قوم کا علاقائی ترقی کا راستہ روک دیا گیا۔۔۔۔
70 ہزار تک جانی نقصان الگ اے پی ایس کا واقعہ کہںں بڑھ کر دلخراش ہے۔۔۔۔
آج ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی طرف سے اے پی ایس شہداء کی یاد میں تغزیعتی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور ریاست کی جانب سے انصاف دلانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔
شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری




Tribal Students Organization UOS

15/12/2023

ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے جو CSS/PMS میں دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔۔👇👇👇

Photos from Tribal Students Organization UOS's post 13/12/2023

9دسمبر 2023 کو قبائل طلباء تنظیم Tribal Students Organization UOS ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے قبائلی طلباء کے لئے ویلکم پارٹی کے علاوہ نئے کابینہ کے لئے انتخابات بھی ہوئی۔ انتخابات میں ہارون صدر ،یوسف وزیر جنرل سیکرٹری ، ذبیح اللہ وزیر نائب صدر ، تشفین داوڑ فائنانس سیکرٹری اور شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ نئے کابینہ سے حلف لیا گیا۔ سب نے عزم کیا کہ ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گے اور طلباء کے فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کریں گے
شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری

22/12/2022

PhD/MS/Mphil and BS 5th semester Admissions Spring 2023

22/12/2022

پریس ریلیز :-
آج ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے زیر انتظام سیئنر اور کور کمیٹی ممبرز کا میٹینگ ہوا جس میں متعین ایجنڈا پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔
یونیورسٹی وائس چانسلر کے ساتھ میٹینگ کے حوالے سے بات ہوئی ، ہاسٹل کی عدم دستیابی ، مختص کوٹہ کے باوجود قبائلی طلباء کا سکالرشپ سے محرومی اور دیگر مسائل سامنے رکھنے اور
ملاقات اگلے ہفتے رکھنے کا فیصلہ ہوا۔
نیز ! جلد ہی مختلف سکالرشپ کے حوالے سے آگاہی سیمینار ارینج کی جائے گی
دوسرا اہم پوائینٹ سٹدی سرکل کا انعقاد ہے۔
"تنظیمی کیرئیر کا سوشل اور انٹلکچول گرومنگ میں کردار"
سٹڈی سرکل اوپن قسم ہوگی، جس میں تمام یونیورسٹی سٹوڈنٹس مدعو ہونگے ۔ سٹڈی سرکل کا تاریخ اور دن گیسٹ سپیکر کے ساتھ مشورہ کے بعد فائینل کی جائیے گی۔
ہر رکن سے ماہانہ 300 روپے فنڈ کی صورت میں وصول کی جائے گی، جس میں سٹڈی سرکل، سیمینارز ، اور دیگر پروگرامات کا انتظام کیا جائے گا۔
گزشتہ پروگرام کی کمی و بیشی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انتظامی کوتاہیاں واضح کی گئی اور صدر کی جانب سے آنے والے پروگرام میں انتظامی ذمہ داریاں اور اپنے ہی دائرہ اختیار میں کام کرنے کی حصوصی ہدایت کی گئی۔۔
شکریہ
منجانب :- محکمہ اطلاعات و نشریات ٹرئیبل سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن
Tribal Students Organization UOS

Photos from Tribal Students Organization UOS's post 18/12/2022

ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے جامعہ سوات میں آنے والے قبائلی طلباء کے خوش آمدید اور آرگنائزیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد 17 دسمبر کی شام کو ہوا جس میں قبائلی طلباء کے ساتھ ساتھ جامعہ سوات کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئ اصغر سورانی کے ہمراہ معروف قانون دان ایڈووکیٹ خواجہ یاسر، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ طارق زیاد اور انجینئر کبیر صاحب نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصغر سورانی صاحب نے آرگنائزیشن کو طلباء کے لئے ایک خوش آئند قدم قرار دیا اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں تعلیم کے فروغ اور خاص طور پر مقابلہ امتحانات اور اس کے اہمیت اور ضرورت پر آرگنائزیشن کے ساتھ سیمینار کا انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ ایڈووکیٹ خواجہ یاسر صاحب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ " سوات میں آنے والے طلباء کا ایک متفق گروہ طلباء کے شعور کی عکاسی کرتا ہے ۔ طلباء کے مسائل کا واحد راستہ اتفاق و اتحاد ہے، آرگنائزیشن کا مقصد طلباء کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے سائے میں طلباء شعور حاصل کرتے ہیں اور اسی علم کے بنیاد پر کامیابیاں سمیٹتے ہیں"
آرگنائزیشن کے صدر عطاء الرحمن وزیر نے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد ہرگز انتشار اور شور شرابہ نہیں بلکہ ہمارا مقصد امن، تعلیم اور تربیت ہے ۔ اور اسی مقصد کے حصول کے لیے یہ پلیٹ فارم بنایا گیا ہے اس کے علاوہ طلباء کے ہر قسم مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
تقریب میں آرگنائزیشن کے افتتاح کے طور پر صدر، مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے کیک کاٹا۔
طلباء اور دیگر مہمانوں کے تفریح کے لیے موسیقی کا پر جوش اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔۔
چند تصویریں جھلکیاں زیر نظر ہیں۔
Tribal Students Organization UOS

Photos from Tribal Students Organization UOS's post 16/12/2022

یوم سیاہ 16 دسمبر :-

ہر سال دسمبر ہمیں اے پی ایس شہداء کی یاد دلاتی ہے۔ اسی دن 130 سے زائد سکول کے بچے بےدردی سے قتل کردئے گئے ۔۔۔
پشتون بیلٹ کا سینہ نہ صرف گولیوں سے چھلنی کردیا گیا بلکہ باقاعدہ انتہاپسندانہ ، خوف اور پرخطر ماحول پیدا کرکے ایک مخصوص قوم کا علاقائی ترقی کا راستہ روک دیا گیا۔۔۔۔
70 ہزار تک جانی نقصان الگ اے پی ایس کا واقعہ کہںں بڑھ کر دلخراش ہے۔۔۔۔
آج ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی طرف سے اے پی ایس شہداء کی یاد میں تغزیعتی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور ریاست کی جانب سے انصاف دلانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔




Tribal Students Organization UOS

10/12/2022

رسول بہادر 2018 سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہے، کافی عرصہ سے علاج معالجے کے باوجود ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا، اور اب ان کے خاندان کے لئے خرچہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ کیونکہ مزید علاج کیلۓ 40 لاکھ سے زیادہ رقم کی ضرورت ہے ،اور اتنی بڑی رقم اس غریب کے لئے کسی پہاڑ سے کم نہیں۔
لہذا اپ سب انسان دوستوں سے اپیل ہے کہ اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیجئے اور رسول بہادر بھائی کے ساتھ اپنے بس کے مطابق مالی تعاون کیجیئے ، تاکہ اس کی زندگی بچ جائے
مخض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈونیٹ کریں ، سائل کے والدین تاحیات دعاگو ہوں گے۔
رسول بہادر ولد صاحب رحمان گاؤں لانڈ سید آباد تحصیل دتہ خیل ڈاکخانہ بویہ ضلع نارتھ وزیرستان سے تعلق ہے۔

نوٹ: اسی سلسلہ میں سوموار کے دن قبائلی طلبا تنظيم یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے مین کیمپس میں ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوگا ، اس امید کے ساتھ کہ آپ لوگ اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دینگے۔

منجانب: ٹراٸبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف سوات
Tribal Students Organization UOS

Want your school to be the top-listed School/college?

Website