Sahar public school balakot

Sahar public school balakot education

PSMA Election 2026 - Al Ameen Panel>الحمدللہ! پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات اور تحصیل چارباغ کے لیے *الامی...
18/09/2026

PSMA Election 2026 - Al Ameen Panel
>الحمدللہ! پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات اور تحصیل چارباغ کے لیے *الامین پینل* کا اعلان۔
> ہم تعلیم کی بہتری، پرائیویٹ سکولز کے حقوق اور اساتذہ کے وقار کے لیے پرعزم ہیں۔
> آپ کے اعتماد کے منتظر!
> *Vote for Al Ameen Panel - خدمت، اتحاد، ترقی*
>

عنوان: 📝 مار نہیں پیار اور اساتذہ کی بے بسی 🏫طالب علم استاد کو گالیاں دے، استانی کو نازیبا تصاویر دکھائے، اسکول میں اسلح...
11/09/2026

عنوان: 📝 مار نہیں پیار اور اساتذہ کی بے بسی 🏫
طالب علم استاد کو گالیاں دے، استانی کو نازیبا تصاویر دکھائے، اسکول میں اسلحہ لے آئے۔۔۔ تو مار کے علاوہ کیا حل ہے؟ 🤔

​مار کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، لیکن کیا استاد کو بے اختیار بھی چھوڑ دیا جائے؟ 🛑

​فقیر "مار نہیں پیار" کی پالیسی کے حق میں ہے اور جسمانی سزا کو صرف غیر قانونی ہی نہیں، بلکہ غیر شرعی بھی سمجھتا ہے۔ 💯

​لیکن۔۔۔! ✋

​جب حکومت نے اسکولوں میں جسمانی سزا پر پابندی عائد کر دی ہے، تو پھر اس کے ساتھ مار کے بغیر نظم و ضبط قائم رکھنے کا ایک مؤثر اور قانونی نظام بھی فراہم کرنا ہوگا۔ ⚖️

​فی الحال صورتِ حال یہ ہے کہ کوئی طالب علم استاد کو گالی دے، خواتین اساتذہ سے بدتمیزی کرے، اسکول کی املاک کو نقصان پہنچائے، ساتھی طلبہ کو مسلسل تنگ کرے، لڑائی جھگڑا کرے یا اسلحہ لے کر اسکول آ جائے۔۔۔ تو اساتذہ کے پاس تادیب کا کوئی اختیار موجود نہیں ہے۔ 🚫

​استاد مارے گا تو قانون شکنی ہوگی اور اسے محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ کوئی ایکشن نہ لے، تو نظام کیسے چلے گا؟ یہ کوئی فرضی صورتِ حال نہیں ہے، اس طرح کے واقعات آئے روز ہوتے ہیں۔ ⚠️

​گزشتہ برس اکتوبر میں گورنمنٹ ہائی اسکول سرائے سدھو (خانیوال) میں ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے بعد ہیڈ ماسٹر ہی معتوب ٹھہرا اور اسے معطل کر دیا گیا۔ 🏫

​کئی سال قبل جب فقیر ایک نجی ادارے کا قائم مقام سربراہ تھا، تو تیسری جماعت کے ایک طالب علم کے بارے میں شکایت موصول ہوئی کہ وہ نازیبا حرکات کرتا ہے۔ فقیر چونکہ پرو-اسٹوڈنٹ ذہن کا مالک ہے، اس لیے محض شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرنے کے بجائے واضح ثبوت طلب کیا۔ 🔎

​اگلے ہی روز خاتون کوآرڈینیٹر نے ایک کاپی پر بنا ہوا نقشہ دکھایا، جس میں ایک کیلا اور دو سیب بنے ہوئے تھے۔۔۔ اور طالب علم نے یہ تصویر اپنی اردو کی استانی کو بطور تحفہ دی تھی۔ فقیر نے بلا تردد مذکورہ طالب علم کو اسکول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 📄

​یہ فیصلہ مالی اعتبار سے بھی آسان نہیں تھا۔ اس خاندان کے چھ طالب علم ہمارے ادارے میں زیرِ تعلیم تھے اور ان سب کا اسکول چھوڑ دینا ادارے کے لیے خاصا بڑا مالی نقصان تھا، لیکن یہ فیصلہ کیا گیا۔ 💰

​یہ واقعہ سنانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ نجی ادارے کے پاس مار کا متبادل موجود ہے، لیکن کیا سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے پاس یہ اختیار ہے؟؟؟ 🤷‍♂️

​اگر نہیں، تو پھر ان سے یہ توقع کیسے کی جا سکتی ہے کہ وہ ہر مشکل صورتِ حال میں بھی نظم و ضبط قائم رکھیں گے؟

​حل کیا ہے؟ 💡

​حل یہ ہرگز نہیں کہ اساتذہ کو مار پیٹ کی کھلی چھوٹ دے دی جائے۔ مار کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔ حل یہ ہے کہ حکومت "مار نہیں پیار" کی پالیسی کے ساتھ ایک مؤثر اور قانونی متبادل ڈسپلن سسٹم بھی متعارف کروائے۔ 📋

​مثلاً:
​1۔ ہر اسکول میں باقاعدہ ڈسپلن کمیٹی: 👥

ہر اسکول میں ایک نوٹیفائیڈ ڈسپلن کمیٹی ہونی چاہیے جو سنگین یا مسلسل نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے۔ جہاں استاد طالب علم کے خلاف شکایت درج کروا سکے اور اس کی باقاعدہ تحقیقات ہوں۔ ہر شکایت کا تحریری ریکارڈ رکھا جائے اور ہر فیصلے کی وجوہات بھی تحریر کی جائیں۔

اس طرح کی کمیٹی میں اسکول کا ایک استاد، علاقے کی ایک سیاسی/سماجی شخصیت، محلے کی مسجد کے امام، ایک لیڈی کونسلر اور اے ای او (AEO) سطح کا ایک افسر شامل ہونا چاہیے۔ اس سے استاد کو بھی تحفظ ملے گا اور طالب علم کے ساتھ ناانصافی کا امکان بھی کم ہوگا۔ ✔️

​2۔ جرم کی نوعیت کے مطابق تادیبی اقدامات: ⚖️

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں معمولی خلاف ورزی پر والدین کو طلب کیا جا سکتا ہے، کونسلنگ کی جا سکتی ہے یا دیگر اصلاحی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

سنگین یا مسلسل خلاف ورزی پر عارضی معطلی جیسے اقدامات کیے جائیں۔ اور انتہائی سنگین یا مسلسل خلاف ورزیوں کی صورت میں اسکول سے اخراج کا باقاعدہ قانونی طریقہ کار موجود ہونا چاہیے۔ 📝

​3۔ اپیل کے لیے تحصیل کی سطح پر فورم: 🏛️

اسکول کمیٹی کے فیصلے کے خلاف طالب علم اور اس کے والدین کو تحصیل کی سطح پر اپیل کا حق دیا جائے۔ یوں استاد بھی بے اختیار نہیں ہوگا اور طالب علم کو بھی اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع ملے گا۔ ⚖️

​اگر حکومت "مار نہیں پیار" کی پالیسی پر حقیقی عمل درآمد چاہتی ہے تو اسے یہ متبادل نظام دینا ہوگا۔ اور اس مطالبے کے لیے اساتذہ کو بھی بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ 📢

​جس طرح اپنے دیگر مطالبات کے لیے اساتذہ احتجاج کرتے ہیں، تحریکیں چلاتے ہیں اور دھرنے دیتے ہیں، اسی طرح بچوں کو جسمانی سزا سے بچانے اور اساتذہ کو مؤثر متبادل نظام دینے کی تحریک بھی چلانی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کو چاہیے کہ:

​کالم لکھیں ✍️

​ویڈیوز بنائیں 🎥

​سوشل میڈیا پر بات کریں 📱

​اور اس مطالبے کو مقتدر حلقوں تک پہنچائیں 🎯

​موجودہ وزیر تعلیم جناب رانا اسکندر حیات Rana Sikandar Hayat کا دور اس نیک کام کے لیے سب سے مناسب وقت ہے۔ فقیر ان کا ناقد رہا ہے، لیکن درست بات یہ ہے کہ تاریخ میں اساتذہ کے مسائل پر اتنی سنجیدگی سے سوچنے والا یہ واحد وزیر تعلیم نظر آتا ہے۔ 👏

​تاہم، جب تک "مار نہیں پیار" کی پالیسی سے موافقت رکھنے والا متبادل اصلاحی طریقہ کار وضع نہیں ہو جاتا، اساتذہ کرام کو جسمانی سزا سے مکمل اجتناب کرنا ہوگا۔ معمارانِ قوم سے کسی بھی صورت میں قانون شکنی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ 🛑

​اس جائز مطالبے کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی غرض سے اس پوسٹ کو شیئر کرنے کی گزارش ہے۔ 🔄

ساتھ ہی اساتذہ کرام اور والدین سے اس معاملے میں مزید رہنمائی کی اپیل ہے۔۔۔ آپ کمنٹس میں اپنی قیمتی رائے دے سکتے ہیں۔ 💬👇

ماشاءاللہ، بہت زبردست سحر پبلک سکول بالاکوٹ سوات نے   سپورٹس فیسٹول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا    پی ایس ایم اے ت...
17/08/2026

ماشاءاللہ، بہت زبردست

سحر پبلک سکول بالاکوٹ سوات نے سپورٹس فیسٹول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
پی ایس ایم اے تحصیل چارباغ کے جانب سے انہیں سپورٹس فیسٹول میں اچھی کارکردگی کی بدولت بدست ایم پی اے علی شاہ خان اورلطیف خان صدر پی ایس ایم اے تحصیل چارباغ نے زاہد رحمان پرنسپل سحر پبلک سکول بالاکوٹ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

Sahar public school Balakot swat

18/05/2026
17/05/2026

Mr. Ali Rahman is telling students about the parade, saying it's an important military ceremony where soldiers showcase their skills and discipline 🌟. This event is usually held on special occasions like Pakistan Day or Defence Day 🎖️.

On the occasion of the annual day, Qari sher alam sahib delivered a short speech at Sahar Public School Balakot, highlig...
30/04/2026

On the occasion of the annual day, Qari sher alam sahib delivered a short speech at Sahar Public School Balakot, highlighting the importance of education and also presented a cash award to the school 🎓.

ہم انے والے تمام مہمانوں کے بہت مشکور ہیں۔کہ انہوں نے اپنے مصروف ذندگی سے وقت نکال کر اور ہمارے پروگرام میں شرکت کیا۔
28/04/2026

ہم انے والے تمام مہمانوں کے بہت مشکور ہیں۔کہ انہوں نے اپنے مصروف ذندگی سے وقت نکال کر اور ہمارے پروگرام میں شرکت کیا۔

Address

Swat

Telephone

03474531238

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahar public school balakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Sahar public school balakot:

Shortcuts

Share

Category