26/05/2026
آج ہمارے اسکول کی ایک ننھی بچی کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔
اس کے والد گیارہ سال بعد جیل سے واپس گھر آئے ہیں، اور وہ اپنی خوشی سب کے ساتھ مٹھائیاں بانٹ کر ظاہر کر رہی تھی۔
یقیناً ایک بیٹی کے لیے اپنے والد کا دوبارہ ساتھ ملنا دنیا کی سب سے بڑی خوشیوں میں سے ایک ہے۔
اللہ تعالیٰ اس خاندان کی زندگی میں ہمیشہ سکون، محبت اور خوشیاں قائم رکھے، اور آنے والا ہر دن ان کے لیے آسانیاں اور رحمتیں لے کر آئے۔ آمین۔