Govt. High School Lahor West SWABI گورنمنٹ ہائی سکول لاہور غربی صوابی

Govt. High School Lahor West SWABI گورنمنٹ ہائی سکول لاہور غربی صوابی

Share

It's public institution serving the community since decades.

26/08/2025

Govt. High School Lahor West SWABI گورنمنٹ ہائی سکول لاہور غربی صوابی کے سالانہ اول 2024 کے اوریجنل سرٹیفکیٹ سکول میں وصول ہوچکے ہیں ۔ طلباء سکول کے اوقات کار میں اپنے اسناد وصول کرنے کے لیے تشریف لاسکتے ہیں

29/07/2025

*اعلان داخلہ: انٹر میڈیٹ برائے سال 2025-26*

اہم اعلان کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکولز میں فرسٹ ایئر کلاسز میں *Online Admission* کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
تمام طلباء و طالبات اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں www.admission.hed.gkp.pk کے ذریعے متعلقہ کالج میں داخلے کے لیے دی گئی ہدایات کے مطابق Apply کریں۔ HED پورٹل پر اکاؤنٹ بنا کر فارم فل کریں تاکہ آپ کا نام میرٹ لسٹ میں شامل کیا جا سکے۔ خواہشمند امیدوار مندرجہ ذیل فیکلٹیز میں داخلے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں:

1. F.Sc Pre Engineering
2. F.Sc Pre Medical
3. F.Sc General / Computer Science
4. F.A (Humanities Group)

*شرائط:*

1. امیدوار کی عمر 19 سال سے زیادہ نہ ہو، بصورت دیگر پرنسپل کی اجازت درکار ہوگی۔
2. میرٹ لسٹ میں نام آنے کے بعد داخلہ فارم کے ساتھ میٹرک کی اصل اسناد، والدین کی شناختی کارڈ کی کاپی، دو عدد تصاویر کے ساتھ فیس جمع کروا کر داخلہ مکمل کریں۔ (داخلہ فیس قابل واپسی نہیں ہے)۔
3. داخلہ صرف HED کے پورٹل سے ہی ممکن ہے (جو کہ داخلہ فارم کے ساتھ پرنٹ بھی ہوگا)۔ امیدوار دوران تعلیم کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوگا۔

*داخلہ شیڈول درج ذیل ہے:*

*آن لائن اپلائی کرنے کی تاریخ:*
26 جولائی 2025 سے 11 اگست 2025 بوقت 12 بجے تک

*پہلی میرٹ لسٹ:*
12 اگست 2025
*حافظ قرآن ٹیسٹ:*
12 اگست 2025
*سپورٹس ٹرائل (لڑکے):*
13 اگست 2025
*سپورٹس ٹرائل (لڑکیاں):*

10/07/2025

*`AIOU ADMISSIONS`*

`برائے میٹرک`
* شناختی کارڈ/فارم ب
* والد کا شناختی کارڈ
* پاسپورٹ سائز تصویر

`برائے انٹرمیڈیٹ`
* شناختی کارڈ/فارم ب
* والد کا شناختی کارڈ
* پاسپورٹ سائز تصویر
* میٹرک سند/رزلٹ کارڈ

`برائے بی اے/بی کام`
* شناختی کارڈ/فارم ب
* والد کا شناختی کارڈ
* پاسپورٹ سائز تصویر
* میٹرک سند/رزلٹ کارڈ
* ا نٹرمیڈیٹ سند/رزلٹ کارڈ


`برائے بی ایس/بی ایڈ`
* شناختی کارڈ/فارم ب
* والد کا شناختی کارڈ
* پاسپورٹ سائز تصویر
* میٹرک سند/رزلٹ کارڈ
* ا نٹرمیڈیٹ سند/رزلث کارڈ
* بی اے/بی کام کی ڈگری/رزلٹ کارڈ

مندرجہ بالا کاغزات کی شفاف سی تصاویر بنا کر اپلوڈ کرنی
ہیں
03349429164

16/05/2025

*YOUM-E-TASHAKKUR (Friday, 16th May 2025)*

06/04/2025

داخلے جاری ہیں
گورنمنٹ ہائی سکول لاہور غربی صوابی

05/04/2025

مردان تعلیمی بورڈ میں میٹرک سالانہ اول 2025 امتحانات کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

منتخب شدہ امتحانی عملہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔

مردان تعلیمی بورڈ میں میٹرک سالانہ اول امتحانات کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردان ، صوابی اور ضلع نوشہرہ کے منتخب شدہ امتحانی عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ورکشاپ میں سیکریٹری پروفیسر حضرت علی، کنٹرولر امتحانات جناب محمد فیاض اور ڈپٹی کنٹرولر جناب عشرت علی نے منتخب شدہ امتحانی عملے کو ضروری ہدایات جاری کی۔

چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ پروفیسر جہانزیب نے میٹرک کے امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کا انعقاد ایک مشترکہ عمل ہے اور یہ امتحانی عملہ کے سپورٹ کے بغیر ناممکن ہے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر جہانزیب نے کہا کہ بورڈ کی تاریخ میں ورکشاپ میں اتنی کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔
امتحانی عملہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جہانزیب نے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، جس میں بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹنگ اور بورڈ ڈیوٹی کے لیے عمر بھر کی پابندی شامل ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ امتحانی مرکز کے اندر انتہائی پُرسکون ماحول فراہم کرنا عملے کی زمہ داری ہے تاکہ بچوں کی کنسنٹریشن متاثر نہ ہو۔
انہوں نے کہا طلباء کو گالی دینا یا مارنا ناقابل برداشت جرم ہے اور اس سلسلے میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے پرائیویٹ امتحانی ہالوں کی سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں منتقلی کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کیے گئے ہیں پاکٹ گائیڈ کی خرید و فرخت پر پابندی عائد کی گئی ہے امتحانی ہال کے قریب عام افراد کے کھڑے ہونے اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق امتحان کے دوران طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا اور انہیں ہرگز ہراساں نہیں کیا جائے، نقل کی روک تھام اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کیں جارہے ہیں جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

04/04/2025

Prof Jehan Zeb, Chairman BISE Mardan, shares a vital message with students, supervisory staff, and parents to empower them for success in the upcoming
*SSC Annual-I Examination 2025.*

04/04/2025

السلام علیکم عزیز طلباء
اپکو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بمورخہ 5 اپریل 2025کو Govt. High School Lahor West SWABI گورنمنٹ ہائی سکول لاہور غربی صوابی میں جماعت نہم اور دہم کے طلباء کو مردان بورڈ کے امتحان کے لیے رول نمبر سلپ دیے جائیں گے ۔ سکول آکر اپنے رول نمبر وصول کریں۔
وقت کی پابندی لازمی ہے۔
شکریہ۔

Photos from ‎Govt. High School Lahor West SWABI گورنمنٹ ہائی سکول لاہور غربی صوابی ‎'s post 28/03/2025

Annual Results 2024-25 Grade 6 to 8

30/10/2024

تعلیمی قوانین educational law کے مطابق پرائمری لیول پر بچے کے لیے 0.6 مربع میٹر جگہ ، سیکنڈری لیول کے لیے 1 مربع میٹر جگہ ہونا چاہیے ۔
میرے گورنمنٹ اداروں میں space نہیں ہے تو بچے کیا سیکھ لیں گے ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

GHS LAHOR GHARBI SWABI
Swabi
23750

Opening Hours

Monday 09:00 - 12:00
Tuesday 09:00 - 12:00
Wednesday 09:00 - 12:00
Thursday 09:00 - 12:00
Friday 09:00 - 11:00
Saturday 09:00 - 12:00