18/04/2026
اقراء اسکول اینڈ کالج دوبیان کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ ✨
ہمارے ہونہار طالب علم خضر حسین نے پاکستان نیوی میں بطور سب لیفٹیننٹ آفیسر ریکمنڈ ہو کر ادارے اور علاقے کا نام روشن کر دیا ہے 🇵🇰⚓
خضر حسین نے اپنی اس شاندار کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے ان کے سفر کو ممکن بنایا۔
اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اپنے مادرِ علمی کا دورہ کیا اور معزز پرنسپل جناب مشتاق علی یوسفزئی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ہم خضر حسین کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ 🌟