Milade Mustafa Comitee sukkur

Milade Mustafa Comitee sukkur Islam , Pakistan

کیا دَبے جس پہ حِمایت کا ہو پنجہ تیرا شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کُتّا تیرا
13/09/2026

کیا دَبے جس پہ حِمایت کا ہو پنجہ تیرا
شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کُتّا تیرا

13/09/2026
13/09/2026
أٹھ ستمبر دو ہزار چھبیسانٹرنیشنل لیٹریسی ڈےعالمی یوم خواندگی بہ شکریہ،چیرمین ایسوسی ایشن أف پراٸیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ جنا...
08/09/2026

أٹھ ستمبر دو ہزار چھبیس
انٹرنیشنل لیٹریسی ڈے
عالمی یوم خواندگی

بہ شکریہ،چیرمین ایسوسی ایشن أف پراٸیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ جناب بشیر چنہ صاحب، واٸس چیرمین جناب پروفیسر محمد اقبال خان صاحب، پروگرام أرگناٸزر جناب أغا تابش خان صاحب

عالمی یوم خواندگی پر غیاث الدین قادری کی اپنے استاد محترم جناب سید مظہرعاصم سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگوتعلیمی نظام میں ...
08/09/2026

عالمی یوم خواندگی پر غیاث الدین قادری کی اپنے استاد محترم جناب سید مظہرعاصم سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو

تعلیمی نظام میں ۱صلاحات کی ضرورت ہے، چیرمین میلادمصطفےکمیٹی پاکستان

تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 2 تعطیلات تعلیم دشمنی ہے فوری ختم کی جاٸیں،بس ایک چھٹی کافی ہے،مذہبی و سماجی رہنما

ملک بھر میں نرسری سے لیکر یونیورسٹی تک یکساں نصاب راٸج کیا جاۓ، ذرایع ابلاغ کے نماٸندوں سے بات چیت

طبقاتی نظام تعلیم ختم کرکے غریب اور امیر کے بچوں کو برابری کی بنیاد پر تعلیم سے زیور سے أراستہ کیا جاۓ، مطالبہ

ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن عام کی جاۓ، ہنری و فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے،مذہبی وسماجی رہنما

سکھر (اسٹاف رپورٹر)
میلاد مصطفیٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین، تحریک عروجِ اہلسنت پاکستان کے معاون خصوصی اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان سندھ کمیٹی کے ممبر غیاث الدین قادری نے عالمی یومِ خواندگی (انٹرنیشنل لٹریسی ڈے) کے موقع پر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی نظام کی اصلاحات پر زور دیا۔
​انہوں نے کہا کہ لارڈ میکالے کا فرسودہ تعلیمی نظام پاکستان میں ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جسے اب ختم کرنا ہوگا۔ ملک میں طبقاتی نظامِ تعلیم کے خاتمے اور یکساں نظامِ تعلیم کے نفاذ کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں نرسری سے لے کر یونیورسٹی کی سطح تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک جیسا نصاب نافذ کیا جائے، جس کے لیے ماہرینِ تعلیم کی خدمات حاصل کی جائیں۔​تعلیمی اداروں کے درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسکولوں میں اس وقت 9 مختلف نصاب رائج ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں ہفتے میں دو تعطیلات کا اعلان سراسر تعلیم دشمنی ہے۔ بچوں سے پڑھنے کا حق چھین کر اساتذہ کو آرام کرانے کی پالیسی نے تعلیمی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، لہٰذا تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔
​غیاث الدین قادری نے مزید کہا کہ آئینِ پاکستان کے تحت 5 سے 15 سال تک کے بچوں کو مفت اور یکساں تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا فقدان، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، خستہ حال واش رومز، پارکس اور لانز کا فقدان، ہائی اسکولز میں کمپیوٹر لیبز اور سائنس لیبارٹریز میں پریکٹیکل کے سامان کی کمی جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔​نجی شعبے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک محدود اندازے کے مطابق لگ بھگ 60 فیصد طلبہ و طالبات نجی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگر یہ ادارے نہ ہوں تو حکومت کے پاس اتنے بڑے پیمانے پر بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنے کے وسائل ناکافی ثابت ہوتے۔
​انہوں نے جنرل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن (فنی و پیشہ ورانہ تعلیم) پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہنر مند نوجوان اور خواتین تیار کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مرد پڑھا تو ایک فرد پڑھا، لیکن عورت پڑھی تو پورا گھر پڑھا"۔ ​آخر میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فروغِ تعلیم کے حوالے سے اپنے وعدوں اور دعووں پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہوں تاکہ ملک کے تعلیمی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

Address

Sukkur
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Milade Mustafa Comitee sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Milade Mustafa Comitee sukkur:

Shortcuts

Share