14/06/2026
𝗞𝗼𝗻 𝗛𝗮𝗶𝗻 𝗬𝗲𝗵 𝗟𝗼𝗴 𝗞𝗮𝗵𝗮𝗻 𝘀𝗲 𝗔𝗮𝘁𝗲 𝗛𝗮𝗶𝗻 𝗬𝗲 𝗟𝗼𝗴 😂
𝗨𝗻𝗶𝘃𝗲𝗿𝘀𝗶𝘁𝘆 𝗽𝗼𝗶𝗻𝘁𝘀 10,000 𝗹𝗲𝘁𝗶 𝗵𝗮𝗶 𝗽𝗲𝗿 𝘀𝗲𝗺𝗲𝘀𝘁𝗲𝗿 𝗮𝗻𝗱 𝗣𝗲𝗼𝗽𝗹𝗲 𝗯𝘂𝘀 𝘀𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲 𝗸𝗲 𝘁𝗼𝗵 𝗺𝗼𝗻𝘁𝗵𝗹𝘆 5,000 𝗱𝗲𝗻𝗲 𝗽𝗮𝗿𝗲𝗻𝗴𝗲 😂
📢 سکھر انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے نام ایک اہم اپیل🚌🛑
اروڑ یونیورسٹی اور بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی ہمارے شہر کے دو بڑے اور اہم تعلیمی ادارے ہیں، لیکن افسوس کہ یہ دونوں یونیورسٹیاں شہر سے کافی فاصلے پر واقع ہیں۔
روزانہ ہزاروں کی تعداد میں طلبہ، طالبات اور یونیورسٹی ملازمین کو وہاں جانا پڑتا ہے۔ لیکن تاحال وہاں کے لیے نہ تو کوئی مقامی پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے اور نہ ہی پیپلز بس سروس (سرخ بس) کا کوئی روٹ وہاں تک جاتا ہے۔ اس وجہ سے روزانہ سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات، وقت کے ضیاع اور بھاری سفری اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہماری مانگ: 🔴
ہم حکومتِ سندھ اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ اور ملازمین (خصوصاً طالبات) کی سہولت کے لیے:
پیپلز بس سروس (Red Bus) کا ایک نیا روٹ شروع کیا جائے جو بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی اور اروڑ یونیورسٹی سے ہوتا ہوا سکھر مین اسٹینڈ تک آئے۔
اس ایک اقدام سے ہزاروں خاندانوں کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور ہمارے بچے سکون اور تحفظ کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچ سکے۔ 🔄👇
12/06/2026
12/06/2026
11/06/2026
11/06/2026