15/05/2026
کتاب و قلم سے آتی ہے علم کی روشنی
تربیت سے مہکتی ہے انسان کی زندگی۔۔۔!!!
آج مورخہ 15 مئی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ڈیرہ بگٹی جناب صاحب نے اچانک گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی کا دورا کیا۔۔۔۔۔
اساتذہ کرام ڈیوٹی پر موجود درس و تدریس میں مشغول تھے
حاضری رجسٹر چیک کیا، طلباء اور کلاسز کا جائزہ لیا
اساتذہ کی محنت کو سراہا حوصلہ افزائی کی اور مزید محنت جاری رکھنے اور بہتری کی ہدایات کی۔۔۔!!!
06/05/2026
ہوا کے دوش پہ پیغام یہ سناتے ہیں
سپاہی اپنے لہو سے وطن بچاتے ہیں
معرکۂ حق آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔۔!!!
صاحب
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ڈیرہ بگٹی
06/05/2026
آپریشن بنیان المرصوص پروگرام
آج 6 مئی 2026 بروز بدھ، کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ڈیرہ بگٹی سر صاحب کی خصوصی ہدایت پر معرکۂ حق آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔۔۔۔
جس میں طلباء کرام نے تلاوت، نعت شریف کے ساتھ تقاریر بھی پیش کی جس میں معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کی اور ان کے نمایاں کردار کی تعریف بیان کی گئی ۔۔۔!!!
اور اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ آئیندہ جب بھی ملک پر کوئی مشکل وقت آیا تو عوام پاکستان بھی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔۔۔!!!
پاکستان زندہ آباد
پاک فوج پائندہ باد
04/05/2026
آج مورخہ 4 مئی کو RTSM ضلع ڈیرہ بگٹی کے ممبرز علی محمد بگٹی اور منظور حسین بگٹی نے اچانک گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی کا دورا کیا۔۔۔۔
اساتذہ کرام ڈیوٹی پر موجود درس و تدریس میں مشغول پائے گئے۔۔۔۔
حاضری رجسٹر چیک کیا، کلاسز کا جائزہ لیا، سٹاف کے محنت کی تعریف کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔۔۔!!!
01/05/2026
میری تنخواہ ایک مزدور کے برابر مقرر کی جائے اگر میرا گزارا نہ ہوا تو مزدور کی اجرت بڑھا دُونگا۔
(حضرت ابوبکر صدیق)
یومِ مزدور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر میں مزدور طبقے کا کردار بنیادی ہے۔ مزدور اپنے خون پسینے سے معاشرے کو سنوارتے ہیں، اس لیے ان کی عزت، حقوق اور انصاف ہر قوم کی ذمہ داری ہے۔ آئیے آج کے دن ہم محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کریں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کریں۔
صاحب
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ڈیرہ بگٹی
24/04/2026
جہالت کے اندھیروں کو مٹاتا ہے علم
ہر دل میں اُجالا سا بکھیرتا ہے علم
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ڈیرہ بگٹی سر صاحب کا عزم کہ اب ڈیرہ بگٹی کا کوئی سکول کبھی بند نہیں ہوگا، اب ڈیرہ بگٹی کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا۔۔۔۔!!!
پڑھے گا ڈیرہ بگٹی
تو آگے بڑھے گا ڈیرہ بگٹی
اپنی نئی نسل کو تعلیم و تربیت سے آراستہ اور باشعور انسان بنانے کے لئے جلد سے جلد سکول میں داخل کریں۔
گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی کے اساتذہ کرام کلاسز میں طلباء کرام کے ساتھ درس و تدریس میں مشغول یادگار لمحات ❤️
15/04/2026
آج 15 اپریل کو اچانک RTSM کے سربراہ جناب نعیم احمد کلپر صاحب اور RTSM ممبر صدام حسین بگٹی نے گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی کا دورا کیا۔۔۔!!!
اساتذہ کرام ڈیوٹی پر موجود اور درس و تدریس میں مشغول پائے گئے، حاضری چیک کیئے بچوں سے سوالات بھی کیئے اور کلاسز اور سکول ماحول سے خوش ہوئے اور اطمینان کا اظہار کیا ۔۔۔!!!!
07/04/2026
یکساں قومی نصاب کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی کے اساتذہ کرام، طلباء میں نئے تعلیمی سال کے نیو بُکس تقسیم کرتے ہوئے ۔۔۔!!!
05/04/2026
دور دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے ۔۔۔!!!
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور روشن مستقبل کی ضمانت بھی۔ آئیں ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔ سکول میں داخلہ نہ صرف علم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ بچوں کی شخصیت سازی، شعور اور بہتر معاشرے کی تشکیل کی بنیاد بھی ہے۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سر کا نظریہ اور مقصد بھی یہی ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے سکولز میں طلباء کو کتابیں وغیرہ اور ہر سہولت ملے، بچے اچھی تعلیم حاصل کریں، باشعور بنیں، معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کریں اور زندگی میں کامیاب ہوں۔
آئیں! آج ہی اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں اور انہیں علم کی روشنی سے آراستہ کریں، کیونکہ تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی یافتہ قوم بنتی ہے۔
05/04/2026
کتابیں روشنی ہیں، راہ دکھاتی ہیں ہمیں
اندھیروں میں بھی یہ امید جگاتی ہیں ہمیں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی سر صاحب کی خصوصی ہدایت و احکامات پر، بُک سٹور سیل کے انچارج ہیڈ ماسٹر محمد صابر بگٹی صاحب گورنمنٹ مڈل سکول کلی مہر اللّٰہ سوئی کے سٹاف کو درسی کتابیں دیتے ہوئے ...!!!