23/09/2026
ٹی ٹی سی سوئی کے کامیاب طالب علم کی ایک خوبصورت مثال
Technical Training Center (TTC) Sui سے تربیت حاصل کرنے والے ایک طالب علم نے ایک سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد اپنی فنی مہارت کو عملی زندگی میں استعمال کرتے ہوئے اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا۔
شنائیڈر الیکٹرک کے تعاون سے اس طالب علم کو اپنا کاروبار قائم کرنے کے لیے ضروری مدد فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں آج وہ اپنا کاروبار کامیابی سے چلا رہا ہے اور اپنی محنت سے باعزت روزگار کما رہا ہے۔
یہ کامیابی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ فنی تعلیم، ہنر اور مناسب معاونت نوجوانوں کو خود روزگار اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ٹی ٹی سوئی کا مقصد صرف ہنر سکھانا نہیں، بلکہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔
امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے باہنر نوجوانوں کی معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔