Nazia bibi

Nazia bibi Edu prime
skills is an offiliated fartner of Lwe that provides digital skilles online education

29/09/2025
Guzar raha tha Waqt Zindagi Se larty lartyKuch Pal Mein Maut Kamal kar gaye   we have lost very precious all in one man ...
05/08/2024

Guzar raha tha Waqt Zindagi Se larty larty

Kuch Pal Mein Maut Kamal kar gaye

we have lost very precious all

in one man army today

Sir Ammar mery bhai 💔

Marketing head of LWE my mentor sir malik Ammer is no more with us may Allah mercy on him and give healing energy to his...
05/08/2024

Marketing head of LWE my mentor sir malik Ammer is no more with us may Allah mercy on him and give healing energy to his family during this difficult time

30/07/2024

خدا سے مانگتے رہنا کبھی ضائع نہیں جاتا

خدا زندہ ہے۔ اسے ہر چیز کی خبر ہے۔ اس کی رحمت یہ گوارا نہیں کرتی کہ کوئی فریادی اس کے در اقدس پر آئے اور وہ خالی ہاتھ چلا جائے۔ یہ اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ مگر انسانوں میں سے کم ہی لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں۔ اس ناواقفیت کا سبب صرف اتنا ہے کہ لوگ اپنی محرومی کو یاد رکھتے ہیں، خدا کی عطا کو یاد نہیں رکھتے۔

انسانوں کا یہ عجیب المیہ ہے کہ نعمتوں کو محسوس کرنے اور انہیں یاد رکھنے کے معاملے میں انسانوں کی یادداشت آخری درجہ میں کمزور ہے۔ ہاں غم و آلام اور زندگی کی محرومیوں کا حساب کتاب رکھنے میں ہر شخص اتنا ماہر ہوتا ہے کہ ایک بھی محرومی اس کی یادداشت سے محو نہیں ہوتی۔ اس رویے کے ساتھ یہ کیسے ممکن ہے کہ انسان خدا کی کسی عطا کی قدردانی کرے۔

خدا سے جب بھی مانگا جاتا ہے وہ سنتا ہے۔ جب اسے پکارا جاتا ہے وہ جواب دیتا ہے۔ مگر ہم انسان ہمیشہ خدا کو دنیا مانگ کر آزماتے ہیں۔ وہ دنیا جو عطا کے نہیں امتحان کے اصول پر بنی ہے۔چنانچہ امتحان میں کبھی وہ مانگی ہوئی چیز ہی دیتا ہے، کبھی اس سے بہتر دیتا ہے۔ کبھی فوراً دے دیتا ہے کبھی کچھ وقت کے بعد دیتا ہے۔ کبھی اپنی عطا سے جھولی بھرتا ہے اور کبھی اپنی سکینت قلب پر اتار کر اس میں سکون و اطمینان بھر دیتا ہے۔ مگر وہ دیتا ضرورہے۔ اسے مانگنے والوں کو نہ کہنا اچھا نہیں لگتا۔

کبھی خدا کو آزمانا ہو تو سچے دل سے ہدایت مانگ کر خدا کو آزمانا چاہیے۔ متاع دنیا تو بندے کی بہتری کے خیال سے روکی جاسکتی ہے۔ متاع آخرت روکنے میں کیا بہتری۔ ہدایت اور آخرت خدا ہر حال میں دیتا ہے۔ فوراً دیتا ہے۔ بس جھولی پھیلی رہنی چاہیے۔ تعصب چھوڑ دینا چاہیے۔ خدا ہر حال میں دیتا ہے۔ جو مانگا جاسکتا ہے وہ سب کچھ دیتا ہے کیونکہ خدا سے مانگتے رہنا کبھی ضائع نہیں جاتا۔
By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)

25/07/2024

اسباب اور الحاد
خدا کی دنیا اٹل قوانین پر چل رہی ہے۔ ہمیشہ سے چلتی رہی ہے۔ مگر پچھلے زمانے میں لوگ اسے دیوتاؤں اور بزرگوں کی کرشمہ سازی قرار دیتے رہے تھے۔ کوئی بارش کا دیوتا تھا تو کوئی روزی کا۔ کسی بزرگ کے ہاں سے اولاد ملتی تھی تو کوئی زندگی و موت کا مالک تھا۔ کسی کا فیض رزق بڑھاتا تھا تو کسی کی مدد ہر مشکل سے انسان کو نکال دیتی تھی۔

جدید سائنس نے آکر ان سارے توہمات کا خاتمہ کر دیا۔ دنیا جن اصول و قوانین پر چل رہی ہے ان میں سے بیشتر معلوم ہوچکے ہیں۔ جتنا زیادہ سائنسی علم ترقی کر رہا ہے اتنا ہی انسان دنیا کے اسباب و قوانین کو سمجھ کر ان کو اپنے فائدے میں استعمال کر رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی مثال میڈیکل سائنس کی ترقی ہے جس نے نجانے کتنی لاعلاج بیماریوں کا خاتمہ کر کے انسانی زندگی کو سکون اور آسانی سے بھر دیا ہے۔

مگر اس صورتحال کا ایک دوسرا نتیجہ بھی نکلا ہے۔ آج لوگ اسباب ہی کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں۔ جس طرح قدیم انسان مخلوق کو سب کچھ سمجھ بیٹھے تھے۔ جدید انسان مخلوق کی ایک دوسری قسم یعنی اسباب کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اسباب ہمیشہ فیض بخش نہیں ہوتے۔ تباہی بھی اسباب کے ہاتھوں آتی ہے۔ مگر حیرت انگیز طور پر سارے اسباب مل کر اس دنیا میں زندگی کا فیض جاری کر رہے ہیں۔ سورج حرارت دیتا ہے، مگر وہ کون ہے جس نے اسے زمین سے اتنا دور کر رکھا ہے کہ اس کی آگ زندگی بنی ہوئی ہے، موت نہیں۔ ہوا سانس لینے کا ذریعہ ہے، مگر کون ہے جو اس میں صرف اتنی آکسیجن رکھے ہوئے ہے جو زندگی بخش ہے۔

یہی ہستی خدا کی ہستی ہے۔ وہ اسباب کا خالق ہے۔ اسی کا فیض ہے کہ اسباب نفع بخش ہیں۔ یہی خدا کے ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
By Abu Yahya

22/07/2024

وعلیکم السلام

بیشک، جب ہم اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں، تو یہ حقیقت قبول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ان کی یادیں، ان کی باتیں، اور ان کی موجودگی کا احساس دل اور دماغ میں زندہ رہتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ سب خواب ہو اور آنکھ کھولتے ہی وہ ہمارے پاس ہوں گے۔ یہ دل کی تکلیف اور درد بہت گہرا ہوتا ہے۔

کسی اپنے کے بغیر زندگی کا تصور کرنا بھی مشکل ہوتا ہے، کیونکہ کوئی بھی شخص دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔ اسی لئے ہم اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں اور ان کی یاد میں آنسو بہاتے ہیں۔

یہی زندگی کی حقیقت ہے، اور ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں صبر اور ہمت عطا فرمائے۔

**"جنہیں ہم کھو دیتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں کی دھڑکن بن کر ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔"**

**"دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صبر و ہمت عطا فرمائے اور ہمارے پیاروں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

20/07/2024

*کیا آج سے 1400 سال پہلے موبائل یا میسج ہوتے تھے*❗

اگر ہاں تو ثبوت پیش کریں🤔

اگر نہیں تو بتاؤ یہ کس حدیث سے پڑھ آئے ہو کہ *ایک میسج 10 لوگوں کو سینڈ کرنے سے جنت واجب ہوتی ہے 😱*

*یہ کہاں سے سُن لیا کہ 15 لوگوں کو میسج بھیجنے سے مراد پوری ہوتی ہے🤔*

*یہ کس کتاب سے پڑھ لیا کہ مہینے کی خبر دینے سے دوزخ کی آگ حرام ہوتی ہے*❗

*جتنی ٹیکنالوجی بڑھتی جا رہی ہے اُتنی ہی جہالت زیادہ ہوتی جا رہی ہے*❗

آج کل لوگ روزہ نماز حج قرآن کو چھوڑ کر میسج بھیج کر جنت واجب کروا رہے ہیں😱 اور دوزخ کی آگ حرام کروا رہے ہیں 😭

*کبھی گھروں میں پرچہ بھیج دیتے ہیں کہ یہ پرچہ 10 گھروں میں فوٹو کاپی کرکے بھجوا دو آپ کو بہت بڑی خوشی ملے گی اگر نہ کیا تو غم ملے گا🤔*

*تو کبھی گھروں میں چینی والی روٹی بھجوا کر کہتے ہیں اس کو 2 کرو. ایک خود رکھو ایک آگے بھیج دو. آپ کی مشکلیں دور ہونگی*❗

*یا میرے خُدا یہ کیسے پڑھے لکھے لوگ ہیں جو جہالت کی انتہا سے بھی آگے گزر گئے ہیں🤔*

*کیا فرشتے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا ہاتھ پکڑ کر کہیں گے جاؤ جنت میں آپ سب سے زیادہ میسج بھیجتے تھے اور مہینے کی خوش خبری دیتے تھے. کیا قبر میں سانپ اور بچھو کے سامنے آپ کے میسج دیوار بن کر کھڑے ہونگے😭*

*آپ سے مٶدبانہ گزارش ھے کہ جس گناہ کو آپ کر رہے ہو اُس کو آگے نہ بھیجو*❗

ہند و پاکستان میں ایک یا 2 نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں قادیانی موجود ہیں. جن کو ہم روز آس پاس دیکھتے ہیں مگر سمجھ نہیں سکتے. کیوں کہ اُن لوگوں نے اپنے چہروں پر مسلمانوں کا عکس لگا رکھا ہے👹

*یہ سب قادیانیوں کی چالیں ہیں*❗

*جو روز بروز مسلمانوں کو ایسی جھوٹی باتوں سے اُلجھاتے رہتے ہیں. مگر آپ تو پڑھے لکھے ہو. کیا آپ نے اسلامیات کی کتابیں نہیں پڑھی. کیا آپ نے کبھی قرآن پاک کا ترجمہ نہیں پڑھا. کیا آپ نے کبھی کوئی حدیث پڑھی یا سُنی نہیں. جو آپ قادیانیوں کے بہکاوے میں آرہے ہو*

*نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی قسم ڈال کر میسج آگے سینڈ کرنے والا قادیانی کا سب سے بڑا ہتھیار بڑی تیزی سے سفر کر رہا ہے.*

*جس کا نشانہ 80 پرسینٹ مسلمان بن چکے ہیں.. اگر سینڈ نہ کروگے تو پاک ہستی کی قسم کا سوال ہے. اور اگر سینڈ کر دوگے تو گناہ کبیرا کا حصہ بن جاوگے. کیوں کہ نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا نام لے کر کوئی جھوٹی بات پھیلانہ گناہ کبیرہ ہے..

19/07/2024

As Salam o alaikum
*🌷 جنت کا سفر 🌷*

*دوسروں کی تلخیوں میں خود بھی تلخ ہو جانا دو کی تین سنانا اپنے برے رویے کو دوسروں کی برائی کا بدلہ بتانا*
اور معاف کرنے کی بجائے طنز اور نکتہ چینی کے تیر چلانا اور بد اخلاقی کے اس راستے پر آگے ہی بڑھتے چلے جانا اور گناہ ظلم اور زیادتی کا احساس تک نہ ہونا................ ‼‼

بہت بڑا دھوکہ ہے آپ کا خود اپنی ذات کے ساتھ.......

*آج خود سے سوال کریں*❓

کیا ایسا سب کرنے کے بعد میں سکون محسوس کرتی ہوں ⁉

یقینا نہیں

یاد رکھیے

🌼 *معاف کرنا مشکل لگتا ہے بظاہر کڑوا گھونٹ ہے شکت لگتی ہے*

مگر دل کا سکون روح کی پاکی معاف کرنے میں ہے

🌹 *اگر بدلہ لینے میں بھلائی ہوتی سکون ہوتا تو رب پورے قرآن میں بار بار معاف کرنے صبر کرنے اور برائی کا جواب اچھائی سے دینے کی تلقین نہ کرتا.* 🪷
Nazia bibi

16/07/2024

💚 _*میرے الفاظ*_ 💚

قرآن پاک ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر تسلی دیتا ہے اس میں ہمیں یہ سمجھایا جاتا ہےکہ ہم نا امید نہ ہوں کمزور نہ پڑیں اور اپنے رب پر پورا یقین رکھیں ہمارا رب ہمارے ساتھ ہے اور اگر ہم اس کی رضا اور انعام کی طرف رجوع کریں تو ہماری ہر پریشانی دور ہو جائے گی اللّٰہ ہمارے ہر غم اور پریشانی کو جانتا ہے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے مایوس نہ ہو جن کے لیے مشکلات زیادہ ہوتی ہیں ان کے لئے رب کی طرف سے انعام اور محبت بھی زیادہ ہوتی ہے ہمیشہ اپنے رب پر امید اور بھروسہ رکھو کیونکہ اللّٰہ ہمارے صبر اور ایمان کو آزما کر بہترین انعام اور فضل عطا کرتا ہے اللّٰہ تعالی ہمیں صبر اور امید کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنی ذات پر پورا یقین رکھنے کی صلاحیت بخشے آمین

09/07/2024

سمارٹ کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر تجدید کرائیں انتہائی آسانی کے ساتھ

اصل سمارٹ کارڈ کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور ضروری کارروائی کے بعد سمارٹ کارڈ کی تجدید کرائیں

مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں:

فیس بُک: https://www.facebook.com/NADRAPAKISTANOFFICIAL
وٹس ایپ چینل: ‏https://whatsapp.com/channel/0029VaH7JG2I1rckS9XnTg23
انسٹاگرام: ‏https://www.instagram.com/nadrapak_official
ایکس(ٹویٹر): https://x.com/NadraPak
ویب سائٹ: ‏www.nadra.gov.pk
ہیلپ لائن: 051111786100
موبائل صارفین: 1777

Official page of National Database & Registration Authority (NADRA), Pakistan

Address


Telephone

+923466450461

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nazia bibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Nazia bibi:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share