24/11/2025
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود کی تدریسی مشق 2025ء کے سیمینار میں شرکت
شعبہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی علمی کاوشوں ، طلبہ کے تدریسی ماڈلز اور تخلیقی منصوبوں کو سراہا
سکردو… وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے لیکچرار قیصر عباس کی طر ف سے منعقدہ ” تدریسی مشق 2025ء سیمینار“ میں خصوصی شرکت کی اور طلباء و طالبات کے تدریسی ماڈلز، اسکول ڈویلپمنٹ پلانز اور تخلیقی منصوبوں کو سراہا اور معیاری تعلیم کےلئے ایک اہم قدم قرار دیا۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اِس قسم کے سیمینار اور پروگرامز طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سیمینار میں 100 سے زائد طلباء وطالبات نے اپنے ماڈلز اور عملی منصوبے پیش کئے۔