Sir Syed Public School Sundus Skardu

Sir Syed Public School Sundus Skardu

Share

Sir Syed Public School Sundus known for its quality Education since decades.

16/06/2026

Learning through Play.
Shape builder fun !

Photos from Sir Syed Public School Sundus Skardu's post 10/06/2026

گوہر پبلشرز کی جانب سے آج سر سید پبلک اسکول سندوس سکردو میں ایک بہترین اور پروفیشنل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی نشست کے انسٹرکٹر ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر ابنِ امین صاحب تھے، جنہوں نے اپنی علمی مہارت اور بھرپور تجربے کی روشنی میں اساتذہ کو مؤثر تدریسی حکمتِ عملیوں (Teaching Strategies)، کلاس روم مینجمنٹ، استاد کے پیشہ ورانہ رویّے (Teacher Behavior)، طلبہ کی نفسیات، سیکھنے کے جدید طریقوں اور دیگر اہم تعلیمی پہلوؤں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

شرکاء نے اس سیشن کو نہایت مفید اور معلومات افزا قرار دیا۔ ڈاکٹر ابنِ امین صاحب کے قیمتی مشوروں اور مثبت فیڈبیک نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سر سید پبلک اسکول انتظامیہ گوہر پبلشرز اور معزز ٹرینر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ایسے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

Photos from Sir Syed Public School Sundus Skardu's post 31/05/2026

فرسٹ ٹرم امتحانات 2026 کے سلسلے میں سر سید پبلک اسکول سندوس سکردو کے طلباء و طالبات بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
طلباء و طالبات نہایت محنت، لگن اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اساتذہ کرام بھی ان کی رہنمائی اور بہترین تیاری کے لیے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ طلباء امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

ہم تمام طلباء و طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں امتحانات میں بہترین نتائج عطا فرمائے۔ 📚✨🏆

سر سید پبلک اسکول سندوس سکردو

30/05/2026

!عید الاضحی کی خو بصورت سرگرمیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

25/05/2026

محترم والدین السلام علیکم!

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں اسکول 26 مئی سے 28 مئی 2026 تک بند رہے گا، جبکہ 29 مئی 2026 سے دوبارہ باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا اور یکم جون سے فرسٹ ٹرم ایگزام ہوگا ۔
تمام معزز والدین اور پیارے طلباء و طالبات کو عید الاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت عید آپ سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں، صحت اور امن کا پیغام بنائے۔
عید الاضحیٰ کے اس مقدس موقع پر ہم سب کو ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

عید مبارک! 🌙✨

منجانب:
سکول انتظامیہ
*Sir Syed Public School Sundus Skardu*

25/05/2026

Fruit 🍓🍒 Painting and Matching Activity

Photos from Sir Syed Public School Sundus Skardu's post 22/05/2026

Biodiversity Day was celebrated at Sir Syed Public School Sundus Skardu with great enthusiasm. Students actively participated in speeches and presentations highlighting the importance of biodiversity and environmental conservation. The honorable Principal also addressed the gathering and shared valuable thoughts about protecting nature and preserving biodiversity for future generations. The event created awareness among students about the importance of plants, animals, and a healthy environment.

Photos from Sir Syed Public School Sundus Skardu's post 18/05/2026

آج بتاریخ 18 مئی 2026 کو سر سید پبلک اسکول سندوس سکردو میں طلباء و طالبات کے فرسٹ ٹرم امتحانات کے سلسلے میں ایک اہم والدین و اساتذہ میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ کا مقصد والدین کو بچوں کی تعلیمی کارکردگی، اخلاقی تربیت اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر اساتذہ نے والدین کے ساتھ طلباء کی تعلیمی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی اور بچوں کی بہتر رہنمائی کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔

والدین نے اسکول کی تعلیمی کاوشوں اور بہترین انتظامات
کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
بالخصوص اسکول میں حالیہ ترقیاتی اقدامات، جن میں جدید آئی ٹی لیب اور سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے، والدین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ ان سہولیات کا مقصد طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

والدین نے اسکول انتظامیہ کی ان مثبت کاوشوں کو بے حد سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات بچوں کے روشن مستقبل اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Photos from Sir Syed Public School Sundus Skardu's post 18/05/2026

Little voices, big ideas! 🌟
Our young stars confidently shared their thoughts, speeches, and message of the day during the morning assembly. A beautiful start filled with confidence, creativity, and positive energy. 💫🎤

#
#
Syed Public School Sundus Skardu #

Want your school to be the top-listed School/college in Skardu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Sundus
Skardu

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 23:00
Saturday 08:00 - 14:00