18/04/2024
بہت بہت مبارک ہو ڈاکٹر صاحب۔اب جی بی آئی ٹی کالج کا جو خواب ہم نے دیکھا تھا اس کو حقیقت کا روپ دینے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔۔
#ڈاکٹر محمد اقبال۔
بانی جی بی پبلک سکول سکردو
(مختصر تعارف)
ضلع کھرمنگ پاری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں پاری گورنمنٹ پرائمری سکول پاری سے حاصل کیا۔
اس کے بعد سکردو سے میٹرک اور ایف ایس سی بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی۔
اور ڈگری کالج سکردو سے بی ایس سی ایس کی تعلیم حاصل کیا۔
ایم ایس (کمپیوٹر سائنس)کی ڈگری کے حصول کیلئے اسلام آباد سے حاصل کرنے کے بعد پی ایچ ڈی سکالر بذریعہ ایچ ای سی آسٹریلیا چلے گئے اور سال 2024 میں پی ایچ ڈی (کمپیوٹر سائنس) کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے بی ایس سی ایس کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف پرائیویٹ سکولوں میں بحیثیت پرائیویٹ ٹیچر 5 سے 6 سال کام کیا۔
پھر ایم ایس کی ڈگری کے بعد بلتستان یونیورسٹی میں بحیثیت معلم/لیکچرار (کمپیوٹر سائنس) اپنی خدمات سر انجام دیتا رہا اسی دوران پی ایچ ڈی سکالرشپ پہ آسٹریلیا چلے گئے۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے دوستوں کے ہمراہ سکولوں میں ٹیچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اکیڈمی (دی آل راؤنڈر اکیڈمی)کا آغاز بھی کیا جو اب تک جاری ہے۔
2017 کے آغاز میں اپنا سکول بنام *جی بی پبلک سکول اینڈ آئی ٹی کالج بے نظیر چوک سکردو* کا آغاز بھی کیا جو کہ اپنی سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ فی الحال جی بی پبلک سکول میں کلاسز پلے گروپ سے 8 کلاس تک ہے تاہم مستقبل میں وہ آئی ٹی کالج کھولنے کا خواہاں ہے تاکہ ملک و قوم کی خدمت سر انجام دے سکے اور اپنی ڈگری سے قوم کے بچے بھی مستفید ہو سکے۔
امید ہے آپ کی یہ کامیابی جی بی پبلک سکول کے تعلیمی سفر کو مذید مستحکم اور کامیاب بنائیں گے۔ انشاءاللہ۔