19/09/2026
گرین ایچ کالج میں ایس ایس ڈبلیو ایس (SSWS) کے پلیٹ فارم سے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ حاصل کرنے والے وادیٔ سلترو کے تمام اسٹوڈنٹس کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ گرین ایچ کالج کے اپنے اپنے شعبوں سے ڈگری مکمل کرنے کے بعد جنت نظیر وادیٔ سلترو میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ایس ایس ڈبلیو ایس کی ٹیم کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی، خصوصاً تعلیم کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔
ہم آپ تمام طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
ٹیم : ایس ایس ڈبلیو ایس