مدرسۃ خدیجۃ الکبریٰ

مدرسۃ خدیجۃ الکبریٰ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مدرسۃ خدیجۃ الکبریٰ, Education, Jamia Khadija kubra Eye hospital Road Gamba skardu, Skardu.

جامعہ خدیجہ الکبری گمبہ سکردو کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو عرصہ 20 سال سے تعلیم نسواں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ادارے کا مقصد علاقے میں قوم کی بچیوں کو اسلامی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئر کیجئے گا شکریہ جزاک اللہ
15/08/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئر کیجئے گا شکریہ جزاک اللہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم مدرسہ خدیجہ الکبریٰ گمبہ سکردو میں ’’ادبیاتِ عربی کے طریقۂ تدریس‘‘ پر پانچ روزہ منفرد تربیتی ورک...
08/08/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مدرسہ خدیجہ الکبریٰ گمبہ سکردو میں ’’ادبیاتِ عربی کے طریقۂ تدریس‘‘ پر پانچ روزہ منفرد تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

گمبہ، سکردو — 7 اگست 2026ء

مدرسہ خدیجہ الکبریٰ گمبہ سکردو میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، شعبۂ اسلام آباد کے باہمی تعاون سے اساتذہ کرام اور معلمات کی علمی و تدریسی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے ’’ادبیاتِ عربی کے طریقۂ تدریس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سات روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ نہایت کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

ورکشاپ کے اختتام پر ایک پُروقار اور یادگار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، خواہر محترمات، اساتذہ و معلمات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں ورکشاپ کے علمی و تربیتی ثمرات اور تدریسی میدان میں اس کی افادیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید بشیر نقوی اور حجۃ الاسلام سکندر بہشتی نے اساتذہ و معلمات کی بھرپور شرکت اور علمی ذوق کو سراہتے ہوئے کہا کہ عربی زبان و ادبیات کی مؤثر تدریس کے لیے جدید اور منظم طریقۂ تدریس سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے ورکشاپ کے انعقاد پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ کی انتظامیہ کی بہترین میزبانی، مثالی انتظامات اور بھرپور تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ کے مدیر، حجۃ الاسلام آغا سید احمد شاہ الحسینی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور اس کے منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ادبیاتِ عربی کے طریقۂ تدریس‘‘ جیسے اہم اور منفرد موضوع پر یہ تربیتی ورکشاپ اساتذہ و معلمات کی علمی و تدریسی استعداد میں اضافے کے ساتھ میدانِ تعلیم و تدریس میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور مدرسہ خدیجہ الکبریٰ کے درمیان علمی و تربیتی تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور اس نوعیت کے مزید مفید ورکشاپس، تربیتی نشستوں اور علمی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا، تاکہ دینی مدارس میں تدریس کے معیار کو مزید مؤثر اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر اسلام کی سربلندی، علم و تعلیم کے فروغ، اساتذہ و معلمات کی توفیقات میں اضافہ، وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس کے ساتھ یہ علمی و تربیتی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

منجانب:
مدرسہ خدیجہ الکبریٰ، گمبہ سکردو
ایڈمن

ماشاءاللہ! ہمارے ہونہار طالبِ علم نے ایس ایس سی سالانہ نتیجہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے!
30/07/2026

ماشاءاللہ! ہمارے ہونہار طالبِ علم نے ایس ایس سی سالانہ نتیجہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الحمداللہ رب العالمین
30/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمداللہ رب العالمین

بسم اللہ الرحمن الرحیمالحمد اللہ رب العالمینتمام حمد و ثنا اس ذاتِ اقدس کے لیے ہے جس کے فضل و کرم کے بغیر کوئی کامیابی م...
29/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد اللہ رب العالمین

تمام حمد و ثنا اس ذاتِ اقدس کے لیے ہے جس کے فضل و کرم کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں۔ ہم بارگاہِ رب العزت میں سجدۂ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے حضرت مخدومۂ کونین، سیدۂ نساءِ عالمین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے لطفِ خاص کے صدقے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ، گمبہ سکردو کو ایک درخشاں علمی کامیابی سے نوازا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے فیڈرل بورڈ میٹرک امتحان میں مدرسہ کی 36 طالبات نے شرکت کی۔
ان میں سے
5طالبات نے A1
5 طالبات نے A
15 طالبات نے B
گریڈ حاصل کیا، جبکہ باقی 11 طالبات بھی عمدہ نمبروں سے کامیاب ہوئیں۔ اس طرح مدرسہ کا نتیجہ الحمد للہ سو فیصد (100%) رہا۔ یہ کامیابی اساتذۂ کرام کی محنت، طالبات کی لگن، والدین کے اعتماد اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت کا حسین ثمر ہے۔

اگرچہ یہ کامیابی انتہائی باعثِ مسرت ہے، لیکن ایامِ اربعینِ حضرت امام حسین علیہ السلام کے احترام میں ہم روایتی انداز میں مبارک باد پیش کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرتے ہیں اور اس کامیابی کو اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی برکت قرار دیتے ہیں۔

ہم شعبۂ مروجہ علوم کے معزز پرنسپل جناب سر محمد رضا صاحب، تمام اساتذۂ کرام، منتظمین اور معاونین کی مخلصانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح تمام کامیاب طالبات اور ان کے والدین کو ان کی محنت، صبر اور اعتماد پر دلی تحسین پیش کرتے ہیں۔

خصوصی طور پر محترم الحاج علی نقی صاحب (چیئرمین المیزان ہاسٹل کراچی)، محترم کرنل قاسم صاحب کی بے لوث سرپرستی اور گرانقدر خدمات ہمارے لیے سرمایۂ افتخار ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان حضرات کو صحت، سلامتی، برکت والی طویل عمر اور دین و ملت کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

اللهم صل على فاطمة وأبيها وبعلها وبنيها والسر المستودع فيها بعدد ما أحاط به علمك.

بارِ الٰہا! ہمیں ملتِ اسلامیہ کی بیٹیوں کی دینی، اخلاقی اور عصری و دینی تعلیم و تربیت کا یہ مقدس سفر مزید اخلاص اور استقامت کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرما، پاکستان کو امن و استحکام اور اسلام کو عزت و سربلندی عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

سید احمد شاہ الحسینی
مدیر و مہتمم
مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ، گمبہ سکردو

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم جامعہ (مدرسہ) خدیجۃ الکبریٰ سکردو میں تین روزہ تحقیقی ورکشاپ کا کامیاب انعقادجامعہ (مدرسہ) خدیجۃ...
18/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جامعہ (مدرسہ) خدیجۃ الکبریٰ سکردو میں تین روزہ تحقیقی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

جامعہ (مدرسہ) خدیجۃ الکبریٰ، گمبہ سکردو

جامعۃ المصطفیٰ پاکستان کے زیرِ اہتمام جامعہ (مدرسہ) خدیجۃ الکبریٰ، گمبہ سکردو میں 15 تا 17 جولائی "روشِ تحقیق اور فنِ تحریر" کے عنوان سے تین روزہ تحقیقی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

ورکشاپ کی تدریس جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے شعبۂ تحقیق کے مسئول شیخ سکندر علی بہشتی نے کی۔ انہوں نے علمی و عملی نشستوں کے ذریعے طالبات کو تحقیق، مطالعہ، علمی تحریر اور مؤثر اظہارِ خیال کے بنیادی اصولوں سے نہایت سادہ، منظم اور عملی انداز میں روشناس کرایا۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد طالبات میں مطالعہ و تحقیق کا ذوق بیدار کرنا، فنِ تحریر کی مہارت پیدا کرنا اور انہیں علمی و تحقیقی میدان کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ اس سلسلے میں تحقیق کے مراحل، موضوع کے انتخاب، معتبر علمی مصادر سے استفادہ، حوالہ نویسی، مقالہ نویسی، مضمون نویسی، خلاصہ نویسی، کالم نگاری، سفرنامہ اور سوانح نگاری کے بنیادی اصول تفصیل کے ساتھ بیان کیے گئے۔ مزید برآں، مختلف تحقیقی جرائد، علمی مجلات اور معتبر کتب کا تعارف بھی کرایا گیا تاکہ طالبات کو عملی تحقیق کے اسلوب سے آگاہی حاصل ہو۔

ورکشاپ کے عملی مرحلے میں طالبات نے مختلف موضوعات پر مضامین اور مختصر تحقیقی تحریریں پیش کیں، جن کا اساتذہ نے تنقیدی جائزہ لیا، ضروری اصلاحات کیں اور بہتر اسلوبِ تحقیق و تحریر کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔ اسی ضمن میں رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (دام ظلہ) کی شخصیت و افکار پر تحقیق کے لیے متعدد علمی موضوعات اور متعلقہ مراجع کا بھی تعارف کرایا گیا۔

طالبات نے پورے ذوق، انہماک اور بھرپور دلچسپی کے ساتھ ورکشاپ میں شرکت کی۔ اختتام پر اساتذہ اور شرکاء نے اس علمی و تربیتی پروگرام کو تحقیق و تحریر کی صلاحیتوں کے فروغ، مطالعے کے رجحان میں اضافے اور علمی اعتماد کی تقویت کے لیے نہایت مفید، بامقصد اور حوصلہ افزا قرار دیا، اور آئندہ بھی اس نوعیت کی علمی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

منجانب:
جامعہ (مدرسہ) خدیجۃ الکبریٰ، گمبہ سکردو

رابطہ نمبر 0346955694003465476146
02/07/2026

رابطہ نمبر
03469556940
03465476146

شیڈول برائے محرم الحرام طالبات کیلئے صبح کی مجلس سے مولانا رضا ناصری اور مولانا شیر ناصریخطاب فرمائیں گے ایام عزا کی چھٹ...
17/06/2026

شیڈول برائے محرم الحرام
طالبات کیلئے صبح کی مجلس سے مولانا رضا ناصری اور مولانا شیر ناصری
خطاب فرمائیں گے
ایام عزا کی چھٹیوں کے بعد اسلامی کلاسز کے سالانہ امتحانات جبکہ سائنس سیکشن کے جماعت پری نائن تک مڈ ٹرم ایگزام ہوں گے
گرمیوں کی چھٹیاں اس سال منسوخ کر دی گئی ہے ۔

06/05/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیمیکم مئی، یومِ مزدور اور شہادتِ آیت اللہ مطہریؒ کی بابرکت مناسبت سے جامعہ خدیجہ الکبریٰؑ گمبہ سکرد...
03/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یکم مئی، یومِ مزدور اور شہادتِ آیت اللہ مطہریؒ کی بابرکت مناسبت سے جامعہ خدیجہ الکبریٰؑ گمبہ سکردو میں ایک باوقار، روح پرور اور فکری نشست کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کی طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کر کے اس علمی محفل کو چار چاند لگا دیے۔

اس پروقار پروگرام میں خصوصی شرکت جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر آغا جابر محمدی صاحب (انچارج شعبہ تعلیم، جامعۃ المصطفیٰ) نے کی۔ انہوں نے “نہج البلاغہ: بصیرت اور زمانہ شناسی کا جامع فکری نظام” کے موضوع پر نہایت عمیق، بصیرت افروز اور فکر انگیز خطاب فرمایا۔ اپنے مدلل انداز میں انہوں نے واضح کیا کہ نہج البلاغہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ ایک زندہ و جاوید فکری نظام ہے، جو ہر دور کے انسان کو شعور، آگہی اور صحیح سمت کا تعین عطا کرتا ہے۔

طالبات نے اس خطاب کو انتہائی انہماک اور دلچسپی سے سنا اور قیمتی علمی و تربیتی نکات سے بھرپور استفادہ کیا، جبکہ اساتذہ کرام کی موجودگی نے محفل کے وقار اور سنجیدگی کو مزید بڑھا دیا۔

اختتام پر پاکستان کی سالمیت، اسلام کی سربلندی اور جامعہ خدیجہ الکبریٰؑ کی ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
جاری کردہ
جامعہ خدیجہ الکبریٰ گمبہ سکردو

Address

Jamia Khadija Kubra Eye Hospital Road Gamba Skardu
Skardu
16200

Telephone

+923361513985

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسۃ خدیجۃ الکبریٰ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مدرسۃ خدیجۃ الکبریٰ:

Shortcuts

Share

Category