18/04/2025
❤️❤️❤️
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Boys Middle School Giayul Skardu, School, Skardu.
"Welcome to Government Boys Middle school Giayul dedicated to providing a supportive and inclusive learning environment for our students .Our mission is to empower students to become curious ,creative and critical thinkers in an over-changing world.
18/04/2025
❤️❤️❤️
آج
مورخہ:03-03-2025، فرض شناس، علم دوست اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے ہمہ وقت کوشاں، محترم ابوالحسن صاحب (ڈی۔آئی۔ایس سکردو) نے آج شدید برفباری کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے مڈل سکول گیول سکردو کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کا یہ جذبہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ وہ تعلیم کو ایک مقدس فریضہ سمجھتے ہیں اور ہر حال میں اس کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران ڈی۔آئی۔ایس صاحب نے نہایت باریک بینی سے تمام کلاسز کا جائزہ لیا، تعلیمی معیار اور نظم و نسق کا تفصیلی معائنہ کیا اور مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ ان کی اس دلچسپی نے نہ صرف طلبہ و اساتذہ کے حوصلے بلند کیے بلکہ ان میں مزید محنت اور لگن کے جذبے کو بھی پروان چڑھایا۔
اس موقع پر جناب ابوالحسن صاحب نے تدریسی عملے اور طلبہ کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی، جو ان کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں، خلوص نیت اور تعلیم دوست وژن کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
سخت برفباری اور نامساعد حالات کے باوجود ان کے اس غیر معمولی دورے پر ہیڈ ماسٹر صاحب اور تمام تدریسی عملے نے جناب ابوالحسن صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے عزم، محنت اور تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے گراں قدر اقدامات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی یہ کاوشیں بلا شبہ سکردو کے تعلیمی نظام کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں۔
Boys Middle School Giayul Skardu
01/03/2025
بوائز مڈل سکول گیول، سکردو میں سابق ہونہار طالب علم علی کاظم خواجہ مرحوم کو خراج عقیدت
آج صبح بوائز مڈل سکول گیول، سکردو میں اسمبلی کے دوران سابق ہونہار طالب علم علی کاظم خواجہ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللّٰہ تعالیٰ علی کاظم خواجہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
28/02/2025
یکم مارچ 2025 BOYS MIDDLE SCHOOL GIAYOOL SKARDU میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر صبح کی اسمبلی میں علی کاظم خواجہ اور دیگر ساتھیوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
27/02/2025
DATE SHEET FOR CLASS 5 AND 8
REMEDIAL EXAMINATION 2025.
17/02/2025
"علی کاظم خواجہ – ایک باصلاحیت آواز، جو ہمیشہ یاد رہے گی"
پرنسپل بوائز مڈل سکول گیول سکردو کا مرحوم علی کاظم خواجہ کے لئے خراج عقیدت ۔۔۔۔۔
15/02/2025
تعزیتی پیغام
گہرے رنج و الم کے ساتھ اپنے سابق طالب علم اور معروف منقبت خواں علی کاظم خواجہ اور خواجہ ندیم کے المناک حادثے میں انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔ علی کاظم خواجہ نے اپنی ابتدائی منقبت خوانی کا سفر اسی تعلیمی ادارے سے شروع کیا اور بعد ازاں اپنی خوبصورت اور عقیدت سے بھرپور آواز کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔
ان کی ناگہانی وفات نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ان کے اساتذہ، ساتھی طلبہ اور تمام عقیدت مندوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی شخصیت، اخلاق، اور فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
Boys Middle School Giayul Skardu
Khwaja Ali kazim fans
13/02/2025
Important Notice
Anwar Hassan Muhammad Nazir Boys Middle School Giayul Skardu