17/05/2026
We were pleased to welcome Mr. Muzaffar, the Field Monitoring Officer of the Moawin Foundation, for an official visit to our school.
During his visit, Mr. Muzaffar conducted a detailed inspection of all classrooms and actively observed our teachers' instructional methods. Following the observations, a productive meeting was held with the teaching faculty.
Mr. Muzaffar shared valuable feedback, constructively pointing out areas that need improvement while highly appreciating and praising the hard work, dedication, and excellent performance of our teachers.
We extend our sincere thanks to Mr. Muzaffar and the Moawin Foundation for their continuous guidance and commitment to enhancing educational standards.
CMS Kowardu
Date: 16/05/20206
26/04/2026
آج کمیونٹی مڈل اسکول ژھر بر کواردو میں Aahung کی ٹیم نے دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اسکول کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا اور طالبات کو درپیش تعلیمی مسائل پر غور و خوض کرنا تھا اور لائف سکلز کے حوالے سے ٹیچرز کو ٹریننگ دینا تھا۔
دورے کے دوران ٹیم نے اسکول کی مجموعی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک تفصیلی سروے کیا، جبکہ پرنسپل صاحب کے ساتھ خصوصی نشست میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اور انہیں درپیش رکاوٹوں کے حل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ہم آہنگ کراچی کی ٹیم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے دور افتادہ علاقے میں تعلیمی بہتری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
26/01/2026
ہمیں یہ کہتے ہوئے بے حد فخر اور خوشی محسوس ہو رہے ہے کہ ہمارے اسکول کے آٹھویں جماعت کے تمام طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میں اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ یہ ہمارے ادارے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ تمام طلبہ نے نہ صرف امتحان پاس کیا بلکہ بہترین نمبروں کے ساتھ نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کیں۔
خاص طور پر، ہماری ہونہار طالبہ کونین فاطمہ بنت نثار حسین کی شاندار کارکردگی قابلِ دید ہے، جنہوں نے83%سے ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
میں تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کامیابی کے اصل معماروں یعنی اپنے عظیم اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ نتیجہ اساتذہ کی انتھک محنت، مخلصانہ رہنمائی اور تعلیمی جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ پاک ان تمام بچوں کے مستقبل کو روشن فرمائے اور ہمیں اسی طرح کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین
15/12/2025
🌟 ہمارے سکول میں محنت کا جشن منایا گیا 🌟
الحمدللہ! ہمارے سکول میں رزلٹ اناؤنسمنٹ ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ طلباء کے چہروں پر محنت کا پھل دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔یہ دن صرف نتائج کا اعلان نہیں، بلکہ ہمارے ہونہار طلباء، لگن والے اساتذہ کرام اور فخر محسوس کرنے والے والدین کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔ہم تمام کامیاب طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لیے ہمارا عزم مزید پختہ
ہے!
17/04/2024
We are please to announced that Sir Arif Gohar Balti Assumed charge as a principal.We hope that under your supervision the School will progress Day double and night quadruple inshallah.
27/10/2023
Conducting assessment of Teachers and Students in MFC Middle school sarbar kowardu
Conducted by Moawin Foundation And RedMarker Systems