Braldo Welfare Organization

Braldo Welfare Organization Braldo Welfare Organization aims to Educate Braldo

05/09/2026
*امام سجاد علیہ السلام میڈیکل فنڈ: خدمتِ خلق کا ایک نیا سنگِ میل**بسم اللہ الرحمن الرحیم**"وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْف...
19/06/2026

*امام سجاد علیہ السلام میڈیکل فنڈ: خدمتِ خلق کا ایک نیا سنگِ میل*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*"وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ"*
(اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے - سورہ الشعراء، آیت 80)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،

الحمد للہ، ہم نے ایک ایسی کمیونٹی کے طور پر سفر کیا ہے جس نے باہمی اتحاد، ایثار اور باہمی تعاون کی بدولت تعلیم جیسے اہم شعبے میں گزشتہ دو دہائیوں سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ العباس ٹرسٹ اور برالدو ویلفئیر آرگنائزیشن کا قیام ہم سب کے مشترکہ عزم کا نتیجہ ہے، اور یہ ادارہ ہماری کمیونٹی کے تعاون اور دعاؤں سے آج ایک مستحکم مقام پر ہے۔

*صحت کا مشن: ایک اجتماعی ذمہ داری*
تعلیم کی کامیابی کے بعد، ہمارے منشور میں شامل صحت کے شعبے پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا تھا۔ بیماری ایک ایسی آزمائش ہے جو غریب اور امیر میں امتیاز نہیں کرتی، مگر آج کے دور کی مہنگائی اور علاج کے اخراجات نے ہمارے نادار بھائیوں کے لیے اسے ایک سنگین چیلنج بنا دیا ہے۔ اپنے پیاروں کو علالت کے بوجھ تلے دبے دیکھنا ہم سب کے لیے تکلیف دہ ہے، اور یہی وہ لمحہ تھا جہاں ہم نے محسوس کیا کہ اب مزید انتظار ممکن نہیں۔

اس ضرورت کے پیشِ نظر، آپ سب کی مشاورت سے *"امام سجاد علیہ السلام میڈیکل فنڈ"* کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ فنڈ کسی ایک فرد کا نہیں، بلکہ ہماری کمیونٹی کا ایک فلاحی پروجیکٹ ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کو علاج معالجے میں سہارا دینا ہے۔ اس فنڈ کو خصوصی طور پر محترم حاجی اسماعیل صاحب و سر نذیر صاحب کی صحت یابی کے لیے اور عمومی طور پر ہم سب کی صحت و سلامتی کے لیے بطور صدقۂ جاریہ قائم کیا گیا ہے۔

*ایک اپیل، ایک عزم*
یقین جانیں، جب ہم دوسروں کی صحت کی فکر کریں گے، تو اللہ تعالیٰ ہماری اور ہماری نسلوں کی حفاظت کا ضامن بنے گا۔ جیسا کہ حدیثِ مبارکہ ہے: *"جو شخص اپنے بھائی کی مدد میں ہوتا ہے، اللہ اس کی مدد میں رہتا ہے۔"* (صحیح مسلم)۔

یہ فنڈ ہماری اپنی کمیونٹی کا اثاثہ ہے، جس میں کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ ہمارے مخلص مخیر حضرات کا تعاون بھی شامل رہتا ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم اس فنڈ کو کامیاب بنانے کے لیے اسی جوش اور جذبے کے ساتھ آگے آئیں جس کا مظاہرہ ہم نے تعلیم کے میدان میں کیا ہے۔

آئیں! مل کر اس مشن کو کامیاب بنائیں، تاکہ کوئی بھی فرد صرف وسائل کی کمی کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی کے لیے زندگی کی نئی امید بن سکتا ہے۔
خدا حاجی اسماعیل صاحب و سر نذیر صاحب کو صحت عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

*اپنے گھروں میں موجود چندہ بکس میں دل کھول کر چندہ ڈال دیں، اس یقین کے ساتھ کہ خدا وند متعال دونوں برادران کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے گار اور ہم سب کو ہر طرح کی بیماریوں اور آفات ارضی و سماوی سے محفوظ رکھے گا*
*دعاگو،*

*  #* شگر برالدو سے تعلق رکھنے والے گردے کے مریض قربان، جسے ٹرانسپلانٹیشن کا مشورہ دیا گیا تھا،  کو SUIT علاج کے لیے لے ...
26/01/2020

* #*

شگر برالدو سے تعلق رکھنے والے گردے کے مریض قربان، جسے ٹرانسپلانٹیشن کا مشورہ دیا گیا تھا، کو SUIT علاج کے لیے لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ڈونر کا بندوبست ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر ساجد اور دیگر کے ٹیسٹ وغیرہ اور مشورے کے مطابق اس کے وائف کا گردہ میچ کر رہا ہے۔ امید ہے کہ لگ بھی جائے گا۔ ایک دو دن میں روانگی کے لئے تیار ہے۔
مریض کے ساتھ ڈونر اور دو تیمار دار جائیں گے۔ *SUIT میں علاج مفت دستیاب ہے لیکن چار بندوں کے آنے جانے کا خرچہ اور کھانا رہائش کے لئے مخیرین کے امداد کی اشد ضرورت ہے۔*
خدا کی عطا کی ہوئی دولت اور سے خدا کے ایک بندے کے علاج کے لئے کچھ فنڈ ضرور عطیہ کریں۔ *یہ آپ اور آپ کے اہل و عیال کی صحت و سلامتی اور مال و دولت میں خیر و برکت کی ضمانت ہے*
*ہم بحیثیت انسان ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرتے ہی ہیں کبھی خدا کے ساتھ بھی کاروبار کر کے دیکھ لیں*
سورۃ بقرہ میں نفقہ کے حوالے سے خدا وند متعال فرماتا ہے کہ *الله اس کے مال میں اتنا اضافہ کرے گا جیسے ایک بیج کے سات بالیاں اور ہر بالی میں سو سو دانے یعنی ایک کے سات سو، یہی نہیں بلکہ آگے فرماتا ہے (والله یضٰعف لمن یشاء)، یعنی جسے وہ چاہے اس سے بھی زیادہ عطا کرے گا*
*(مَّثَلُ ٱلَّذِینَ یُنفِقُونَ أَمۡوَ ٰ⁠لَهُمۡ فِی سَبِیلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِی كُلِّ سُنۢبُلَةࣲ مِّا۟ئَةُ حَبَّةࣲۗ وَٱللَّهُ یُضَـٰعِفُ لِمَن یَشَاۤءُۚ وَٱللَّهُ وَ ٰ⁠سِعٌ عَلِیمٌ)*
[Surat Al-Baqarah 261]

آئیے، خدا کے ساتھ تجارت کریں اور الله سے سات سو گنا سے زیادہ منافع کمائیں۔ حسب توفیق چندہ مریض کے اکاؤنٹ میں جمع کریں اور خدا سے منافع سمیت وصول کریں۔
Account number
2009-0071-003939-01-6
Title: Qurban
Branch:
Bank Al-Habib Skardu
Be. Code: 2009
Cell # 03158963095 (Qurban, the patient)

*جو لوگ اپنے خمس سے امداد کرنا چاہتے ہیں، وہ اس نمبر پر رابطہ کریں، آپ کے معتمد عالم سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی آپ کو خمس کی رقم براہ راست مریض کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے لیے کہا جائے گا۔*

برائے رابطہ
شبیر احمد برالدو شگر
03349674770

29/12/2019

*پاکستان نیوی اپ ڈیٹ*
پاکستان نیوی میں میرین کیڈر اور ٹیکنیکل کیڈر میں بھرتی جاری ہے۔ ماڈل ہائی سکول شگر مورخہ 30 دسمبر 2019 سے 4 جنوری 2020 تک بھرتی ہوں گے۔
امیدواروں کے لئے شرائط حسب ذیل ہیں۔
1. میرین کیڈر
میٹرک 45٪ کے ساتھ
قد 5 فٹ 6 انچ
عمر 17 سے 22 سال

2. ٹیکنیکل کیڈر
میٹرک سائنس 50٪ کے ساتھ
قد 5 فٹ 4 انچ
عمر 16 سے 21 سال

خواہشمند نوجوان 30 دسمبر 2019 کو مندرجہ ذیل کاغذات کے ہمراہ ماڈل ہائی سکول شگر پہنچ جائیں۔
1. میٹرک مارک شیٹ/ رزلٹ شیٹ
2. شناختی کارڈ/ ب فارم کی کاپی
3. دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
4. ڈومیسائل کی کاپی

برالدو سے تعلق رکھنے والے امیدوار درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
شبیر احمد 03349674770

اضافی معلومات
نیوی کے ٹیکنیکل کیڈر میں جانے والے اپنی مرضی کے کسی بھی ٹریڈ میں جا سکتے ہیں۔ بھرتی کی صورت میں تین سال تک ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی جو تین سالہ ڈپلومہ کے برابر ہیں۔ اس کے بعد چاہے تو انجنئیر بھی بن سکتا ہے۔ نیوی سنٹر میں روانگی کے وقت سے آپ کی تنخواہ شروع ہو جائے گی۔ سٹارٹنگ ہے کم از کم 28/30 ہزار ہے۔
کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ لڑکے اپلائی کریں۔ برالدو کے لڑکوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

28/10/2019

HUM TV report on Biangsa as a Hidden Tourist Point inBraldo Valley of Shigar

Al-Abbas Educational Complex, A Project of BRALDO WELFARE ORGANIZATION IN Progress at Skardu City.This is basically a st...
28/10/2019

Al-Abbas Educational Complex, A Project of BRALDO WELFARE ORGANIZATION IN Progress at Skardu City.
This is basically a student hostel aimed to provide a conducive learning environment to the students of Valley of Shigar.

جشن مے فنگ سکردو
21/12/2018

جشن مے فنگ سکردو

اعلی تعلیم تک رسائی رسائی نہ رکھنے والے بچوں اور بچیوں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی بظام تعلیم کے ذریعے اعلی...
06/12/2018

اعلی تعلیم تک رسائی رسائی نہ رکھنے والے بچوں اور بچیوں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی بظام تعلیم کے ذریعے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عمائدین و سرکردگان حیدر آباد تا تستے کے ساتھ مل کر جناب اقبال شہزاد صاحب ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکردو کو 17 نومبر کو ہائی سکول داسو لائے اور ان سے ہائی سکول داسو میں امتحانی سنٹر کے قیام کے لیے درخواست کی.
اس موقع پر موصوف نے ہائی سکول داسو میں لائبریری اور سٹڈی سنٹر کے قیام کا اعلان فرمایا اور جلد ہی امتحانی سنٹر قائم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا وعدہ کیا.
اب صورتحال یہ ہے کہ لائبریری اور سٹڈی سنٹر کے قیام کا عمل انشاءاللہ مارچ 2019 میں ہوگا جبکہ امتحانی سنٹر کے قیام کے لیے جناب اقبال شہزاد صاحب وی سی اور کنٹرولر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں.
انشاءاللہ بہت جلد امتحانی سنٹر کے قیام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگا.
خدا اقبال شہزاد صاحب اور ان کی ٹیم کے اقبال میں مزید اضافہ فرمائے.

Address

Biangsa, Braldo, Shigar
Skardu
16100

Telephone

+923349674770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Braldo Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Braldo Welfare Organization:

Shortcuts

Share