05/10/2025
حضرت اقدس مولانا قاضی نثار احمد صاحب مدظلہ، امیر اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان پر گلگت سی پی او کے قریب دہشت گردوں کے حملے کی نہ صرف سخت مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کٹہرے میں کھڑا کرے. یہ حملہ صرف حضرت قاضی صاحب پر حملہ نہیں یہ خطے کے امن پر حملہ ہے. سنٹر پولیس آفس کے مین گیٹ پر اس قدر اہم شخصیت پر حملہ حکومتی سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے.
اس امن دشمن اقدام میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے.
امید ہے گلگت بلتستان میں رہنے والے اس دہشت گردی کو کسی ایک فرد پر حملہ تصور نہیں کرینگے بلکہ امن پر حملہ تصور ۔
۔کرکے اس کی مذمت کرین گے.