31/07/2026
جناب اقبال حسن صاحب کو وزیرِ صحت کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد!
جناب اقبال حسن صاحب کو وزیرِ صحت کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
آپ نے اپنے سابقہ دورِ وزارتِ تعلیم میں دیانت، خلوص اور عوامی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جسے آج بھی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خصوصاً پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں اسکولوں، ہائی اسکولوں اور کالجوں کے قیام، تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری، اور میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کے ذریعے رشوت اور سفارش کے کلچر کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات آپ کی بہترین کارکردگی کا روشن ثبوت ہیں۔
آج جب آپ نے وزیرِ صحت کی ذمہ داری سنبھالی ہے تو ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ صحت کے شعبے میں بھی تاریخی اقدامات کریں گے۔
ہمیں آپ کا وہ وعدہ بھی یاد ہے کہ "گنوخ کے عوام نے مجھے کامیاب بنایا، اس لیے میں ان علاقوں کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔" اسی اعتماد اور آپ کی سابقہ شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھرمنگ، خصوصاً گنوخ کے عوام نے ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ پسماندہ اور سرحدی علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات فراہم کرنے، دور دراز دیہات میں ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کو فعال بنانے، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی دستیابی یقینی بنانے، اور غریب و نادار مریضوں کے علاج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، استقامت اور توفیق عطا فرمائے، اور آپ کو عوام کی مزید خدمت کرنے کی توفیق دے۔
بارڈر ایریا کے عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ان امیدوں پر پورا اتریں گے، ان شاء اللہ۔
منجانب:گنوخ سٹوڈنٹس
#گنوخ
#کرمنگ