14/08/2026
🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان مبارک! 🇵🇰
آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، اور اس نعمت کی قدر کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔
مدینتہ العلم اکیڈمی چنداہ کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ 🌿🇵🇰
ہم اپنے طلبہ کو علم، کردار، اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے سے آراستہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، تاکہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار بن سکیں۔
آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور سربلندی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد! 💚
#14اگست