Jamia Qabazardia

Jamia Qabazardia پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سب سے بڑا {اہل تشیع کے} دینی درسگاہ ہے
🏡 Satellite Twon Skardu GB

وفاق المدارس الشیعہ پاکستانجامعتہ المنتظر ، ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہورپریس ریلیزوفاق المدارس الشیعہ کی 9 رکنی مجلس اعلیٰ ت...
10/06/2026

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
جامعتہ المنتظر ، ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور
پریس ریلیز
وفاق المدارس الشیعہ کی 9 رکنی مجلس اعلیٰ تشکیل دے دی گئی
اعلیٰ ادارے میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی شامل
دیگر اراکین میں علامہ ملک اعجاز حسین نجفی ، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی شامل
علامہ محمدمحسن مہدوی ، علامہ شیخ محمدحسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی بھی مجلس اعلیٰ کے ممبر ہوں گے
لاہور( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے9 اراکین پر مشتمل مجلس اعلیٰ (سپریم کونسل) تشکیل دے دی ہے ،جس میں صدر اور سیکرٹری جنرل بحیثیت عہدہ شامل ہوں گے جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی خوشاب، علامہ رضی جعفر نقوی کراچی، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی اسلام آباد، علامہ محمدمحسن مہدوی سکردو، علامہ شیخ محمدحسن سروری سکردو، علامہ خورشید انور جوادی ہنگو سے ممبران ہوں گے۔ مجلس اعلی ٰوفاق المدارس الشیعہ کا نگران ادارہ ہے جو وفاق المدارس سے ملحقہ مدارس دینیہ کے امور کی سرپرستی کرتا،نئے مدارس کے قیام اوراختلافی مسائل کے حل کے لئے رہنمائی کرتا ہے۔دستور کے مطابق مجلس اعلیٰ کے سال میں دو اجلاس ہونا ضروری ہے ، ہرپانچ سال بعد نئے صدر کے انتخاب کے لئے مجلس اعلیٰ الیکشن کمشن مقرر کرتی ہے۔ رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے توقع کا اظہار کیاہے کہ وفاق المدارس متدین علماءکی سرپرستی میں اچھے انداز سے اپنے امور سر انجام دے گا ۔.جاری کردہ: مولاناملک محمد اشرف ۔۔۔۔۔ سیکرٹری نشرو اشاعت ۔۔۔

لاہور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا سالانہ اجلاس جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوا صوبائی صدر وفاق المدارس الشیعہ و مدیر جامع...
22/04/2026

لاہور
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا سالانہ اجلاس جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوا صوبائی صدر وفاق المدارس الشیعہ و مدیر جامعہ قبازردیہ علامہ محمد حسن سروری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی
اجلاس میں ملک بھر سے علماء کرام شریک

سکردو بلتستان عظیم الشان اجتماع چہلم شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی خامنہ ای و شہید ر...
12/04/2026

سکردو بلتستان
عظیم الشان اجتماع
چہلم شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی خامنہ ای و شہید راہ رہبری
و تجدید عہد فقید المثال اجتماع کا فضائی نظارہ
Ali Noori 📷




#سکردو

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیۡہِ ۚ فَمِنۡ...
01/03/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیۡہِ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ قَضٰی نَحۡبَہٗ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّنۡتَظِرُ ۫ۖ وَ مَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِیۡلًا ﴿ۙ۲۳﴾

مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے۔

10/02/2026

جامع مسجد سکردو : ٹھٹھرتی سردی میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصا قائد ملت جعفریہ علامہ آغا سید راحت حسین الحسینی سمیت علماءِ کرام کی بڑی تعداد نے سرپرست اعلی محمدیہ ٹرسٹ پاکستان مرحوم و مغفور شیخ غلام حسین مقدس کی نماز جنازے میں شرکت کی
انسان اگر صدق دل سے خدمت خلق کرے تو نہ چاہتے ہوئے بھی لوگ رو پڑتے ہیں
اسلیے مولا علی نے فرمایا
خَالِطُوا النَّاسَ مُخَالَطَةً اِنْ مِّتُّمْ مَّعَهَا بَكَوْا عَلَیْكُمْ، وَ اِنْ عِشْتُمْ حَنُّوْا اِلَیْكُمْ.
لوگوں سے اس طریقہ سے ملو کہ اگر مر جاؤ تو تم پر روئیں، اور زندہ رہو تو تمہارے مشتاق ہوں۔
جو شخص لوگوں کے ساتھ نرمی اور اخلاق کا برتاؤ کرتا ہے لوگ اس کی طرف دست تعاون بڑھاتے، اس کی عزت و توقیر کرتے اور اس کے مرنے کے بعد اس کی یاد میں آنسو بہاتے ہیں۔ لہٰذا انسان کو چاہیے کہ وہ اس طرح مرنجاں مرنج زندگی گزارے کہ کسی کو اس سے شکایت پیدا نہ ہو اور نہ اس سے کسی کو گزند پہنچے، تاکہ اسے زندگی میں دوسروں کی ہمدردی حاصل ہو، اور مرنے کے بعد بھی اسے اچھے لفظوں سے یاد کیا جائے۔
چنان با نیک و بد سر کن که بعد از مردنت عُرفی
مسلمانت به زمزم شوید و هندو بسوزاند
حکمت نمبر 9 نہج البلاغہ

#قائدمحترم
سيد رشيد الحسيني (محبي)
Allama Sheikh Muhammad Hassan Jaffryشیخ محمد حسن جعفری Sheikh Mohsin Ali Najafi شیخ محسن علی نجفی Jamiatu AlKauthar Allama Sheikh Anwar Ali Najafi

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون😭آج دل بہت بوجھل ہے آنکھیں نم ہیں اور روح سوگوار ہےآج ہم ایک ایسے شفیق باپ مہرب...
09/02/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون😭

آج دل بہت بوجھل ہے آنکھیں نم ہیں اور روح سوگوار ہے
آج ہم ایک ایسے شفیق باپ مہربان سرپرست مخلص استاد سچے خادمِ دین اور عظیم انسان سے بچھڑ گئے ہیں جن کی زندگی سراپا خدمت ایثار اور اخلاص تھی
سرپرست اعلی شیخ غلام حسین مقدس ہم میں نہیں رہے مگر ان کے اعمال ان کی دعائیں اور ان کی روشن یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی

مرحوم صرف ایک فرد نہیں تھے بلکہ ایک ادارہ تھے
وہ ایک ایسے شفیق استاد تھے جو باپ کی جگہ شاگردوں کے لیے سایہ بنے رہے انہوں نے سینکڑوں نہیں تو لاکھوں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کی گلگت بلتستان کے کونے کونے سے آنے والے طلبہ نے ان کے مدرسوں میں علمِ دین حاصل کیا اور آج وہی طلبہ پاکستان اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں عظیم علماء خطباء اور مبلغین کی صورت میں دین کی خدمت کر رہے ہیں

مرحوم نے دینی مدارس قائم کیے چلائے اور سنبھالے
انہوں نے مسجدیں اور امام بارگاہیں تعمیر کروائیں
جہاں آج بھی قرآن کی تلاوت اذان کی صدا اور ذکرِ اہلِ بیتؑ گونجتا ہے
ان کی سب سے بڑی پہچان یہ تھی کہ وہ خاموشی سے خدمت کرتے تھے دکھاوے سے دور
صرف اللہ کی رضا کے لیے یتیم بچوں کی کفالت ان کی زندگی کا اہم حصہ تھی
انہوں نے نہ صرف یتیموں کو پالا بلکہ انہیں تعلیم
عزت اور مستقبل دیا
انہوں نے ٹرسٹ اور فلاحی نظام کے ذریعے ایسے بچوں کو سہارا دیا جو معاشرے میں تنہا تھے آج وہ بچے دعاؤں میں اپنے محسن کو یاد کر رہے ہیں

وہ ایک مومن متقی اور باعمل انسان تھے
دنیاوی حیثیت سے بھی اور دینی اعتبار سے بھی وہ ایک کامیاب انسان تھے مگر ان کی اصل کامیابی یہ تھی کہ وہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے
ان کی زبان نرم دل شفاف اور نیت خالص تھی

آج گلگت بلتستان خصوصاً دینی و تعلیمی حلقے ایک عظیم خلا محسوس کر رہے ہیں
ایسا خلا جو شاید برسوں میں بھی پُر نہ ہو سکے
لیکن ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے گا اور ان کے صدقۂ جاریہ کو قیامت
تک جاری رکھے گا

اے اللہ مرحوم سرپرست اعلی شیخ غلام حسین مقدس کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا
ان کے درجات بلند فرما
اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا
فرما

اللّٰہم اغفرلہ وارحمہ واسکنہ فسیح جناتک آمین

سوگوار و تعزیت گزار۔۔۔اساتذہ کرام و طلاب جامعۃ القبازردیہ سکردو بلتستان

بلتستان کی سرزمین میں دینی تعلیم و تبلیغ کے فروغ میں محمدیہ ٹرسٹ کا کردار نہایت نمایاں اور قابلِ تحسین ہے۔ اس ٹرسٹ کے زی...
08/09/2025

بلتستان کی سرزمین میں دینی تعلیم و تبلیغ کے فروغ میں محمدیہ ٹرسٹ کا کردار نہایت نمایاں اور قابلِ تحسین ہے۔ اس ٹرسٹ کے زیرِ انتظام قائم متعدد مدارس آج بھی سینکڑوں طلباء کو ابتدائی دینی تعلیم فراہم کر رہے ہیں، جہاں سے نکلنے والے طلاب علم و عرفان کی روشنی پا کر اپنے معاشرے کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہی مدارس کے فارغ التحصیل طلباء میں سے ایک بڑی تعداد نے قم المقدسہ اور نجف اشرف جیسے عظیم حوزاتِ علمیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیماتِ محمد و آلِ محمدؐ سے بہرہ مند ہو کر اپنی سرزمین کو منور کیا۔

اس کارواں کے سرپرستِ اعلیٰ، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس دام ظلہ ایک نہایت مخلص، متقی اور خدمت گزار شخصیت ہیں۔ آپ کی سرپرستی میں نہ صرف مدارس کی سرسبزی و شادابی جاری ہے بلکہ یتیم پروری، فلاحی منصوبے اور مختلف امورِ خیریہ بھی کامیابی سے انجام پا رہے ہیں۔ آپ کی شب و روز کی محنتوں نے بلتستان کے علمی و دینی افق پر جو روشن باب کا اضافہ ہوا ہے وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
وکیلِ مرجعیت علامہ انور علی نجفی سمیت جامعة الکوثر کے اساتذہ کے وفد نے قبلہ شیخ غلام حسین مقدس حفظہ اللہ کی عیادت کے موقع پر ان کی جلد صحتیابی اور طولِ عمر کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور مخلصانہ دعاؤں کا بھی اظہار فرمایا۔

خطبہ جمعہ 05/09/2025Thanx Wazir Nusrat
06/09/2025

خطبہ جمعہ 05/09/2025
Thanx Wazir Nusrat

Address

7 Street Stilete Twon Skardu. Near Masjid Haideria
Skardu
PRINCIPALALLAMASHIKHMUHAMMADHASSANSARWARI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Qabazardia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Qabazardia:

Shortcuts

Share

Category