24/09/2026
*ایس ڈبلیو او کی جانب سے جناب عباس منڈوق کے اعزاز میں عشائیہ*
ایس ڈبلیو او کی جانب سے جناب غلام عباس ایڈوکیٹ کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل مقرر ہونے کے بعد گاؤں آمد پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں جناب ماسٹر شکور علی، حاجی محمد چو سمیت ایس ڈبلیو او کی کابینہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر بزرگوں کے ساتھ محلے کے مجموعی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے ہر مثبت اور فلاحی کام میں بھرپور تعاون کا عزم کیا۔
جناب غلام عباس ایڈوکیٹ نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا افراد کی تعمیر و تربیت، تعلیم اور مثبت کردار کی اہمیت پر زور دیا اور معاشرے کی بہتری کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بات کی۔
ایس ڈبلیو او کی جانب سے جناب غلام عباس ایڈوکیٹ کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔
منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab Welfare Organization
Sargiab student's organization
NYF SUFISM SARGIAB
غلام عباس منڈوق