اس نوحے کو رات کے تنہائی میں ایک بار ضرور سنئے 🥺😭
حاج مھدی رسولی کا دل دہلا دینے والا معروف نوحہ
"کلمینی"
حضرت علی ابنِ ابی طالب (ع) کی حضرت فاطمۃ الزھراء (س) کے ساتھ آخری لمحات کی گفتگو کا شاعرانہ تخیل اردو ترجمہ کے
Janam ya hussain72
Quran & Nahj al-Balagha Teacher
*قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:*
*اِذا دَخَلَ اَحَدُكُمْ بَيْتَهُ فَلْيُسَلِّمْ، فَاِنَّهُ يُنْزِلُهُ الْبَرَكَةَ وَ تُؤنِسُهُ الْمَلائِكَةُ*
*پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:*
*تم میں سے جو بھی اپنے گھر میں داخل ہو تو اسے سلام کرنا چاہئے کیونکہ سلام برکت لاتا ہے اور فرشتے سلام کرنے والے سے انس پیدا کرتے ہیں۔*
*علل الشرايع، ج ۲، ص ۵۸۳، ح ۲۳*
طاغوت پرستوں میں گرفتار ہے کعبہ
اس لشکر خونخوار سے بیزار ہے کعبہ
صدیوں سے اسی غم میں عزادار ہے کعبہ
اک مہدی برحق کا طلبگار ہے کعبہ
ہر چند کے بے مثل ہے یاقوت کے بت ہے
کعبے سے نکالو کہ تو یہ طاغوت کے بت ہے
کعبہ سے ابھی ہونے ہی والی ہے منادی
امت ہے مگر اب بھی رسومات کی عادی
پھر وارث اسلام نے ہل من کی صدا دی
تنہا نہ رہے وہ آج بھی میدان میں ہادی
لبیک کہو مل کے حسینی کی طرح سے
طاغوت سے ٹکرائو خمینی کی طرح سے
مہدی کی مناجات کو آلام کو سمجھو
ذلت کے دوراہے پہ ہو انجام کو سمجھو
دشمن کے بنائے ہوئے اصنام کو سمجھو
اس دور میں لازم ہے اسلام کو سمجھو۔۔۔
💠القدس_لنا 💠
*💎مظلوم کا دفاع ہر مسلمان پر لازم ہے*
قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:
*مَنْ سَمِعَ رَجُلاً ینادی یا لَلْمُسْلِمینْ فَلَمْ یجِبْهُ فَلَیسَ بِمُسْلِم*
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*جو مسلمانوں کو مدد کے لیے بلانے والے مظلوم کی آواز سنے اور اس کی مدد کے لیے نہ جائے تو وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔*
*📚اصول کافی، ج 2، ص 164*
⏪۔ *موت کی یاد*
قال امیر المومنین علیہ السلام :
*مَنْ اَكْثَرَ مِنْ ذِكْرِ الْمَوْتِ رَضِیَ مِنَ الدُّنْیَا بِالْیَسِیْرِ۔*
جو موت کو زیادہ یاد رکھتا ہے وہ تھوڑی سی دنیا پر بھی خوش رہتا ہے۔
📚۔ اقتباس از حکمت 349 نہج البلاغہ
*وصیتِ امام علی علیہ السلام*
جب امام علی علیہ السلام کو ابن ملجم کی ضربت لگی تو کوفہ کے تمام طبیب آپ کے پاس جمع ہو گئے۔ ان میں سب سے ماہر طبیب اثیر بن عمرو تھا، جو زخموں کا علاج کیا کرتا تھا۔ جب اس نے زخم کا معائنہ کیا تو کہا: "یا علی! اپنی وصیتیں بیان کر دیجیے، کیونکہ زخم دماغ تک پہنچ چکا ہے اور اب علاج کا کوئی فائدہ نہیں۔"
یہ سن کر امام علیہ السلام نے کاغذ اور دوات منگوائی اور اپنی وصیت تحریر کی۔ اگرچہ یہ وصیت امام حسن اور امام حسین علیہما السلام سے خطاب پر مشتمل تھی، لیکن *حقیقت میں یہ رہتی دنیا تک تمام انسانوں کے لیے ہدایت* کا پیغام ہے۔
یہ وصیت مختلف محدثین اور مورخین نے سند کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کا ایک حصہ سید رضی نے نہج البلاغہ میں تحریر کیا ہے۔
*تقویٰ اور حق کی وصیت:*
> "میں تم دونوں کو تقویٰ الٰہی اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ دنیا تمہاری خواہش کرے تب بھی تم اس کے طلب گار نہ بننا۔ اگر دنیا کی کوئی چیز تم سے چھن جائے تو اس کا افسوس نہ کرنا۔ ہمیشہ حق بات کہنا، اور جو بھی عمل کرو، اللہ کے اجر کی نیت سے کرو۔ ظالم کے مخالف بنو اور مظلوم کے مددگار رہو۔"
*نظم و ضبط اور اصلاح کی وصیت* :
> "میں تم دونوں، اپنی تمام اولاد، خاندان اور جس کے پاس بھی میرا یہ پیغام پہنچے، سب کو اللہ کے تقویٰ، اپنے کاموں میں نظم و ضبط، اور آپس میں محبت و اصلاح کی نصیحت کرتا ہوں۔ میں نے تمہارے نانا رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ:
_'لوگوں کے درمیان اصلاح کروانا، ایک سال کی نماز اور روزے سے بہتر ہے۔'"_
*یتیموں اور پڑوسیوں کے حقوق* :
> "اللہ سے ڈرتے رہنا اور یتیموں کے معاملے میں خیال رکھنا۔ ایسا نہ ہو کہ وہ بھوکے رہیں یا ان کی دیکھ بھال نہ کی جائے۔ پڑوسیوں کے حقوق کی حفاظت کرنا، کیونکہ یہ تمہارے نبی کی وصیت ہے۔ رسول اللہ ﷺ ہمیشہ ان کے بارے میں نصیحت فرماتے رہے، یہاں تک کہ ہمیں گمان ہونے لگا کہ وہ انہیں وراثت کا حصہ بھی دینے والے ہیں۔"
*قرآن، نماز، اور خانہ کعبہ کی اہمیت* :
> "اللہ کو یاد رکھو اور قرآن سے جڑے رہو۔ ایسا نہ ہو کہ عمل کرنے میں کوئی اور تم سے سبقت لے جائے۔ نماز کو ترک نہ کرنا، کیونکہ یہ دین کا ستون ہے۔
> اللہ کے گھر، یعنی خانہ کعبہ کو آباد رکھنا، جب تک زندہ ہو، اسے ترک نہ کرنا۔ اگر اسے چھوڑ دیا گیا تو تم پر سخت آزمائشیں آ جائیں گی اور تمہیں مہلت نہیں دی جائے گی۔"
*انتقام سے گریز اور عدل کی وصیت* :
> "اے عبدالمطلب کے بیٹو! دیکھو، میرے قتل کے بدلے میں مسلمانوں کے خون سے ہولی مت کھیلنا۔ ایسا نہ ہو کہ تم یہ کہو کہ 'علی قتل کر دیے گئے' اور پھر تم لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دو۔
یاد رکھو! میرے قصاص میں صرف میرے قاتل کو ہی قتل کرنا۔ اگر میری موت اس کی ضربت سے واقع ہو جائے تو اسے بھی بس ایک ہی ضربت لگانا۔
خبردار! اس کی لاش کا مثلہ (ناک، کان یا دیگر اعضاء کاٹنا) نہ کرنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے:
> *"کسی کی لاش کا مثلہ نہ کرنا، چاہے وہ کاٹنے والا کتا ہی کیوں نہ ہو۔"*
❇️قال الامام الکاظم علیه السلام:
💠جاهِدْ نَفْسَكَ لِتَرُدَّها عَن هَواها، فإنَّهُ واجِبٌ علَيكَ كجِهادِ عَدُوِّكَ؛
🔶حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:
☑️خواہشات نفسانیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے نفس کے ساتھ مقابلہ اور جہاد کرو کیونکہ دشمن سے جہاد کی طرح اپنے نفس سے مقابلہ کرنا بھی واجب ہے۔
📚تحف العقول، ص 399
*اعمالِ شبِ قدر*
19, 21, 23 رمضان کی شب
*شبِ قدر* کے اعمال *دو قسم* کے ہیں۔
١۔ *اعمالِ مشترکہ*۔
وہ اعمال جو شبِ قدر کی تینوں راتوں میں بجا لائے جاتے ہیں۔
٢۔ *اعمالِ مخصوصہ*۔
وہ اعمال جو شب قدر کی ہر ایک رات کیلئے مخصوص ہیں۔
*اعمالِ مشترکہ* میں چند امور ہیں۔
١۔ *غسل کریں*۔
علامہ مجلسی فرماتے ہیں کہ *غروب ِآفتاب کے نزدیک غسل کرے* اور *نمازِمغربین* اسی *غسلِ شبِ قدر* کے ساتھ ادا کرے۔
غسل ترتیب: نیت کر رہا ہو غسل شب قدر کی قربتن الل اللہ
*دو رکعت نماز* بجالائے کہ ہررکعت میں *سورہ الحمد* کے بعد *سورہ توحید سات مرتبہ* پڑھے۔
بعداَزنماز *سَترمرتبہ* اِس ذکر کی تلاوت کرے۔
*اَسۡتَغۡفِرُ اللّٰہۡ وَ اَتُوۡبُ اِلَیۡہِ*
حضرت *رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم* سے مروی ہے کہ ابھی وہ شخص اپنی جگہ سے بھی نہیں اُٹھے گاکہ اللہ تعالیٰ اس کی *سارے گناہ معاف* کردے گا۔
٣۔ *قرآن کریم* کو کھول کر اپنے سامنے رکھے اور یہ ذکر تلاوت کرے۔
*اَللّٰھُمَّ اِنِّیۡٓ اَسۡئََلُکَ بِکِتَابِکَ الۡمُنۡزَلِ وَمَا فِیۡہِ وَفِیۡہِ اسۡمُکَ الۡاَکۡبَرُ وَ اَسۡمَآؤُکَ الۡحُسۡنیٰ وَمَا یَخَافُ وَ یُرۡجیٰٓ اَنۡ تَجۡعَلَنِیۡ مِنۡ عُتَقَآئِکَ مِنَ النَّارِ*
اس کے بعد جو حاجت چاہے طلب کرے۔
٤۔ *قرآن پاک* کواپنے *سر پر* رکھے اور کہے
*اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ ھٰذَاالۡقُراٰنِ وَبِحَقِّ مَنۡ اَرۡسَلۡتَہٗ بِہٖ وَبِحَقِّ کُلِّ مُؤۡمِنٍ مَّدَحۡتَہٗ فِیۡہِ وَبِحَقِّکَ عَلَیۡھِمۡ فَلَآ اَحَدَ اَعۡرَفُ بِحَقِّکَ مِنۡکَ*
بعد میں دس مرتبہ کہے *بِکَ یَٓا اَللّٰہُ*
دس مرتبہ *بِمُحَمَّدٍؐ*
دس مرتبہ *بِعَلِیٍّؑ*
دس مرتبہ *بِفَاطِمَةَؑ*
دس مرتبہ *بِالۡحَسَنِؑ*
دس مرتبہ *بِالۡحُسَیۡنِؑ*
دس مرتبہ *بِعَلِیِّ بۡنِ الۡحُسَیۡنِؑ*
دس مرتبہ *بِمُحَمَّدِبۡنِ عَلِیٍّؑ*
دس مرتبہ *بِجَعۡفَرِ بۡنِ مُحَمَّدٍؑ*
دس مرتبہ *بِمُوۡسیٰ بۡنِ جَعۡفَرٍؑ*
دس مرتبہ *بِعَلِیِّ بۡنِ مُوۡسیٰؑ*
دس مرتبہ *بِمُحَمَّدِبۡنِ عَلِیٍّؑ*
دس مرتبہ *بِعَلِیِّ بۡنِ مُحَمَّدٍؑ*
دس مرتبہ *بِالۡحَسَنِ بۡنِ عَلِیٍّؑ*
دس مرتبہ *بِالۡحُجَّةِ الۡقآئِمِؑ*
٥۔ *امام حسین علیہ السلام* کی *زیارت* پڑھے۔
روایت میں ہے کہ شبِ قدر میں ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر اس شخص کے گناہ معاف کردیئے و زیارت امام حسینؑ کے لیے آیا ہے۔
٦۔ *شب بیداری کرے* یعنی ان راتوں کو جاگتا رہے۔
روایت میں ہے کہ جو شخص شبِ قدر میں جاگتا رہے تو اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے اگرچہ وہ آسمانوں کے ستاروں، پہاڑوں کی جسامت اور دریاؤں کے پانی جتنے ہی ہوں۔
٧۔ *سو رکعت نماز* بجا لائے کہ ہر رکعت میں *سورہ الحمد* کے بعد *دس مرتبہ سورہ توحید* پڑھے۔
شبِ قدرکی راتوں میں یہ دُعا پڑھے
*اَللّٰھُمَّ اِنِّیۡٓ اَمۡسَیۡتُ لَکَ عَبۡدًا دَاخِرًالَّآ اَمۡلِکُ لِنَفۡسِیۡ نَفۡعًا وَّلَا ضَرًّا وَلَآ اَصۡرِفُ عَنۡھَا سُوۡٓءًا اَشۡھَدُ بِذَالِکَ عَلٰی نَفۡسِیۡ وَاَعۡتَرِفُ لَکَ بِضَعۡفِ قُوَّتِیۡ وَقِلَّةِحِیۡلَتِیۡ فَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّاَنۡجِزۡلِیۡ مَا وَعَدۡتَّنِیۡ وَجَمِیۡعَ الۡمُوۡمِنِیۡنَ وَالۡمُوۡمِنَاتِ مِنَ الۡمَغۡفِرَةِ فِیۡ ھٰذِہِ اللَّیۡلَةِ وَ اَتۡمِمۡ عَلَیَّ مَآ اَتَیۡتَنِیۡ فَاِنِّیۡ عَبۡدُکَ الۡمِسۡکِیۡنُ الۡمُسۡتَکِیۡنُ الضَّعِیۡفُ الۡفَقِیۡرُ الۡمَھِیۡنُ اَللّٰھُمَّ لَا تَجۡعَلۡنِیۡ نَاسِیًالِّذِکۡرِکَ فِیۡمآ اَوۡ لَیۡتَنِیۡ وَلَا غَافِلًا لِّاِحسَانِکَ فِیۡمآ اَعۡطَیۡتَنِیۡ وَلَآ اٰیِسًامِّنۡ اِجَابَتِکَ وَاِنۡ اَبۡطَاَتۡ عنِّیِ فِیۡ سَرّآءَ اَوۡ ضَرَّآءَ اَوۡ شِدَّةٍ اَوۡ رَخَآءٍ اَوۡ عَافِیَةٍ اَوۡ بَلَاءٍ اَوۡ بُؤۡسٍ اَوۡ نَعۡمَآءَ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَاءِ*
علامہ مجلسیؒ فرماتےہیں کہ ان راتوں کا بہترین عمل یہ ہے کہ اپنی *بخشش کی دعا* کرے، اپنے اور اپنے *والدین،اقرباء اور زندہ اور مردہ مومنوں* کیلئے *دُنیا اور آخرت کے مطالب* کے لئےدُعامانگے
نیزجس قدرممکن ہو *محمدؐوآل محمدؑ پر درودوسلام* بھیجے اور بعض روایتوں میں ہے کہ شبِ قدر کی تینوں راتوں میں *دُعاءِجوشن کبیر* کی تلاوت کریں۔
*اعمالِ مخصوصہ*
جو شب قدر کی راتوں کیلئے خاص ہیں۔
*انیس رمضان کی رات*
یہ شب قدرکی راتوں میں سےپہلی رات ہے۔
شب قدرایسی عظیم رات ہے کہ عام راتیں اس کی فضیلت کونہیں پہنچ سکتیں کیونکہ اس رات کاعمل *ہزارمہینوں کے عمل سے بہتر* ہے۔
اسی رات تقدیربنتی ہے اور روح جو کہ تمام ملائکہ سے افضل ہے، فرشتوں کے ہمراہ زمین پر نازل ہوتا ہے۔
یہ ملائکہ *امام العصرعج* کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور ہر کسی کے مقدر میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی تفصیل حضرت کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔
*انیس رمضان کی رات* کےچندایک اعمال ہیں;
١۔ *سو مرتبہ* اس ذکر کو پڑھے
*اَسۡتَغۡفِرُ اللّٰہ رَبِّیۡ وَ اَتُوۡبُ اِلَیۡہِ*
٢۔ *مولائے کائنات امیر المومنین علیؑ ابنِ ابی طالب*ؑ کے *قاتلین پر لعنت* بھیجے۔
*اَللّٰھُمَّ الۡعَنۡ قَتَلَةَ اَمِییۡرِ الۡمُوۡمِنِیۡنَ*
٤۔یہ دعا پڑھے۔
*اَللّٰھُمَّ اجۡعَلۡ فِیۡمَا تَقۡضِیۡ وَتُقَدِّرُ مِنَ الۡاَمۡرِ الۡمَحۡتُوۡمِ وَ فِیۡمَا تَفۡرُقُ مِنَ الۡاَمۡرِ الۡحَکِیۡمِ فِیۡ لَیۡلَةِ الۡقَدۡرِ وَ فَی الۡقَضَآءِالَّذِیۡ لَا یُرَدُّ وَ لَا یُبَدَّلُ اَنۡ تَکۡتُبَنِیۡ مِنۡ حُجَّاجِ بَیۡتِکَ الۡحَرَامِ الۡمَبۡرُوۡرِحَجُّھُمُ الۡمَشۡکُوۡرِ سَعۡیُھُمُ الۡمَغۡفُوۡرِ ذُنُوۡبُھُمُ المُکَفَّرِ عَنۡھُمۡ سَیِّئَاتُھُمۡ وَاجۡعَلۡ فِیۡمَا تَقۡضِیۡ وَتُقَدِّرُ اَنۡ تُطِیۡلُ عُمۡرِیۡ وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ فِیۡ رِزۡقِیۡ وَتَفۡعَلَ کَذَا وَ کَذَا*
*کَذَا وَ کَذَا کی جگہ اپنی حاجات کا نام لیں*
*اکیسویں رمضان کی رات*
اس رات کی فضیلت انیسویں رمضان کی رات سے زیادہ ہے۔ لہٰذا انیسویں رات کے جو اعمال مشترکہ ہیں وہ اس رات میں بھی بجا لائے۔
١۔ *غسل*
٢۔ *شب بیداری*
٣۔ *زیارت*
٤۔ *سورہ حمد* کے بعد *سات مرتبہ سورہ اخلاص* والی نماز دو رکعت
٥۔ *قرآن کو سر پر* رکھنے والا عمل
٦۔ *سو رکعت نماز*
٧۔ *دعاءِجوشن کبیر*
*تئیسویں شب۔*
١۔حضرت *امام جعفر صادقؑ* سےمنقول ہے کہ جو *سورہ عنکبوت و سورہ رُوم* اس شب پڑھے وہ *اہل بہشت* سے ہے۔
٢۔ *سورہ حٰم وسورہ دخان* پڑھے۔
٣۔ایک ہزار مرتبہ *سورہ قدر* پڑھے۔
٤۔دعائے *ظہورِامام زمانہؑ* پڑھے۔
٥۔ *زیارت امامِ حسینؑ* پڑھے۔
یہ دعا پڑھے
*اَللّٰھُمَ امۡدُدلِیۡ فِیۡ عُمۡرِیۡ وَ اَوۡسِعۡ لِیۡ فِیۡ رِزۡقِیۡ وَاَصِحَّ لِیۡ جِسۡمِیۡ وَبَلِّغۡنِیۡیٓ وَاِنۡ کُنۡتُ مِنَ الۡاشۡقِیَآءِ فَامۡحُنِیۡ مِنَ الۡاشۡقِیَآءِ وَاکۡتُبۡنِیۡ مِنَ السُّعَدَآءِ فَاِنَّکَ قُلۡتُ فِیۡ کِتَابِکَ الۡمُنۡزَلِ عَلٰی نَبِیِّکَ الۡمُرۡسَلِ صَلَوَاتُکَ عَلَیۡہِ وَآلِہٖ یَمۡحُو اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَیُثۡبِتُ وَ عِنۡدَہٗٓ اُمُّ الۡکِتَابِ*
یہ دعا پڑھے
*اللّٰھُمَّ اجۡعَلۡنِیۡ مِنۡ اَوۡفَرِ عِبَادِکَ نَصِیۡبًا مِّنۡ کُلِّ خَیۡرًا اَنۡزَلۡتَہٗ فِیۡ ھٰذِہِ اللَّیۡلَةِ وَاَنۡتَ مُنۡزِلُہٗ مِنۡ نُوۡرِ تَہۡدِی بِہٖ اَوۡ رَحۡمَةٍ تَنۡشُرُھَا اَوۡ رِزۡقٍ تَقۡسِمُہٗ اَوۡبَلَآءٍ تَدۡفَعُہٗ اَوۡ ضُرٍّ تُکۡشِفُہٗ وَاکۡتُبۡ لِیۡ مَا کَتَبۡتَ لِاَوۡلِیَآءَکَ الصَّالِحیۡنَ الَّذِیۡنَ اسۡتَوۡجَبُوۡا مِنۡکَ الثَّوَابَ وَاَمِنُوۡا بِرِضَاکَ عَنۡھُمۡ مِنۡکَ الۡعِقَابِ یَاکَرِیۡمُ یَاکَرِیۡمُ اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَدٍ وَآلِ مُحَمَدٍوَافۡعَلۡ بِیۡ ذَالِکَ بِرَحۡمَتِکَ یَا اَرۡحَمَ الرَّاحِمِیۡنَ*
یہ دعا پڑھے.
*یَا رَبِّ لَیۡلَةَ الۡقَدۡرِ وَ جَاعِلَھَا خَیۡرًا مِّنۡ اَلۡفِ شَھۡرٍ وَّرَبَّ الَّیۡلِ وَالنَّھَارِ وَالۡجِبَالِ وَالۡبِحَارِ وَالظُّلَمِ وَالۡاَنۡوَارِ وَالۡاَرۡضِ وَالسَّمَآءِ یَا بَارِئُ یَا مُصَوِّرُ یَا حَنَّانُ یَآ مَنَّانُ یَآ اللّٰہُ یَآ رَحۡمٰنُ یَآ اللّٰہُ یَآ قَیُّوۡمُ یَآ اللّٰہُ یَآ بَدِیۡعُ یَآ اللّٰہُ یَآ اللّٰہُ یَآ اللّٰہُ لَکَ الۡاَسۡمآءُ الۡحُسۡنیٰ وَالۡاَمۡثَالُ الۡعُلۡیَا وَالْکِبۡرِیآءُ وَالۡاٰلَآءُ اَسۡئَلُکَ اَنۡ تُصَلِّیَ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّاَنۡ تَجۡعَلَ اسۡمِیۡ فِیۡ ھٰذِہِ اللَّیۡلَةِ فِی السُّعدَآءِ وَ رُوۡحٖی مَعَ الشُّھَدَآءِ وَ اِحۡسَانِیۡ فِیۡ عِلِّیِّنَ وَ اِسَآئَتِیۡ مَغۡفُوۡرَةً وَّ اَنۡ تَھَبَ لِیۡ یَقِیۡنًا تُبَاشِرُ بِہٖ قَلۡبِیۡ وَ اِیۡمَاناً یُّذھِبُ الشَّکَّ عَنِّیۡ وَتُرۡضِیَنِیۡ بِمَا قَسَمۡتَ لِیۡ وَاٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَةً وَّ فِی الۡاَخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ الۡحَرِیۡقِ وَارۡزُقْنِیۡ فِیۡھَا ذِکۡرَکَ وَشُکۡرَکَ وَالرَّغۡبَةَ اِلَیۡکَ وَالۡاِنَابَةَ وَالتَّوۡبَةَ وَالتَّوۡفِیۡقَ لِمَا وَفَّقۡتَ لَہٗ مُحَمَّدًا وَّآلِ مُحَمَّدًا عَلَیۡھِمُ السَّلَامُ*
نماز قضائ عمری والدین:
مولا امیر المومنین سے منقول ہے جو شخص رمضان مبارک مے آخری جمعہ کو یے نماز پڑہے گا تو اللہ اس شخص کے والدین کی قضائ نماز ادائیگی مے شمار کی جائیگی
جو شخص اس رات بیداری کرے گا اورسورکعت نماز ادا کرےگا
اللہ تعالیٰ اس کی روزی کشادہ کرےگا۔
دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے گا۔
گھر کے نیچے دبنے٬ لقمہ گلے میں پھنسنے اور جانوروں کے پھاڑ کھانے سے محفوظ رکھے گا۔
ان راتوں کو اپنی ہر جائز حاجات کی برآوری کے لیے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگیں۔
اپنے دوستوں,عزیزوں, رشتہ داروں سب مومنین کو بھیجیں تاکہ کوئی محروم نہ رہ جائے اس سعادت اور عبادت سے
التماسِ دعا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
PAKISAN