Markaz e Hifzul Quran Skardu Baltistan

Markaz e Hifzul Quran Skardu Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Markaz e Hifzul Quran Skardu Baltistan, Education, Near Radio Pakistan Chowk, Skardu.
(1)

Markaz Hifz-ul-Quran is a religious educational institution that provides children with a unique opportunity to acquire both religio

مرکز حفظ القرآن ایک ایسا دینی تعلیمی ادارہ ہے جو بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ ِ

✨ تکریم و تجلیلِ سفیرانِ قرآن کریم ✨ماہِ مبارک ربیع الاول میں ترویج و اشاعتِ قرآن کریم کے سلسلے میں بہترین کارکردگی کا م...
21/09/2026

✨ تکریم و تجلیلِ سفیرانِ قرآن کریم ✨
ماہِ مبارک ربیع الاول میں ترویج و اشاعتِ قرآن کریم کے سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حفاظِ قرآن اور سفیرانِ قرآن کریم کی حوصلہ افزائی اور تجلیل و تکریم کے لیے ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس قرآنی و روحانی تقریب میں آپ تمام مومنین شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہوگی۔
📅 تاریخ: 22 ستمبر 2026ء (بروز پیر)
⏰ وقت: صبح 10:00 بجے
📍 مقام: مرکز حفظ القرآن، سکردو
آپ کی شرکت قرآنی سفیران کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔
منجانب:
مرکز حفظ القرآن سکردو۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِالحمدللہ الذی جعلنا من حملة القرآنپروردگارِ عالم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے ہمی...
21/09/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

الحمدللہ الذی جعلنا من حملة القرآن

پروردگارِ عالم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے ہمیں قرآنِ کریم سے وابستہ ہونے، اسے سیکھنے اور سکھانے، اور اس کے حاملین میں شامل ہونے کی سعادت عطا فرمائی۔ بلاشبہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر ایک عظیم فضل اور بہت بڑی نعمت ہے۔

ہم مدرسہ مرکز القرآن کی جانب سے محترم قاری سید محمد رضا الحسینی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید عرض کرتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ نہایت خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ آج سے حفاظِ کرام کو آپ کی علمی، تجویدی اور قرآنی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔

ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ طلبۂ کرام کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم میں ماہر، باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ سے استفادہ کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ نہ صرف قرآنِ کریم کو حفظ کریں بلکہ اس کی صحیح تلاوت، تجوید، ادائیگی اور قرآنی اسلوب میں بھی مہارت حاصل کر سکیں۔

یہ ہمارے لیے باعثِ خوش بختی ہے کہ قاری سید محمد رضا صاحب نے تدریسی سلسلے میں کچھ عرصے کے لیے مدرسہ مرکز القرآن کے ساتھ وابستگی اختیار فرمائی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی قیمتی علمی و قرآنی صلاحیتوں، تجربے اور تدریسی مہارت کے ذریعے ہمارے حفاظِ کرام کی علمی و قرآنی تربیت میں اہم کردار ادا فرمائیں گے اور طلبہ آپ کے علم و تجربے سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ پروردگارِ عالم اس سیکھنے اور سکھانے کے مبارک عمل کو ہمارے طلبہ کے لیے بھی نافع بنائے اور محترم قاری سید محمد رضا الحسینی صاحب کے لیے بھی باعثِ اجر و ثواب قرار دے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی، اخلاص اور مزید توفیق عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے، اور ان کی اس قرآنی و تدریسی خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کی محنتوں کو ثمرآور فرمائے، ہمارے حفاظِ کرام کو قرآن کا سچا خادم بنائے، اور ہمیں قرآنِ کریم سیکھنے، سکھانے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

21/09/2026
🌹 ترویجِ قرآنِ کریم کا 24واں پروگرام 🌹بوائز ھائی سکول اینڈ کالج ڈمبوداس  روندو میں نورانی و روح پرور قرآنی نشستبِسْمِ ال...
20/09/2026

🌹 ترویجِ قرآنِ کریم کا 24واں پروگرام 🌹

بوائز ھائی سکول اینڈ کالج ڈمبوداس روندو میں نورانی و روح پرور قرآنی نشست

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾

ترویج و اشاعتِ قرآنِ کریم کے سلسلے کا 24واں پروگرام بوائز ہائی سکول اینڈ کالج ڈمبوداس۔ روندو میں ایک نورانی، روح پرور اور علمی قرآنی نشست کی صورت میں منعقد ہوا۔

اس بابرکت پروگرام میں مدرسہ ہٰذا کے حفاظِ کرام نے حاضرین و طالبات کی جانب سے پوچھے گئے مختلف قرآنی سوالات کے نہایت عمدہ، مدلل اور تسلی بخش جوابات پیش کیے۔ حفاظِ کرام نے اپنی ذہانت، حسنِ حفظ، قرآنی معلومات اور حسنِ تلاوت و ترتیل کے ذریعے حاضرین کو متاثر کیا۔

اس موقع پر سینئیر اساتذہ کرام نے حفاظِ قرآن کی علمی و قرآنی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس پروگرام کو حفاظِ کرام، اساتذہ اور ادارے کی ایک اہم اور قابلِ تحسین کاوش قرار دیا۔ انہوں نے ایسے علمی، تربیتی اور قرآنی پروگراموں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا۔

پروگرام کے اختتام پر خادمِ قرآن قاری محمد عمیر نے ڈی ڈی او صاحب، اساتذۂ کرام اور تمام طالبات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ترویج و اشاعتِ قرآنِ کریم کے اس سلسلے کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ اس قرآنی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام حفاظِ کرام، اساتذہ، منتظمین اور معاونین کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، اور شیخ رضا انصاری صاحب سمیت تمام مومنینِ کرام کو اس کارِ خیر میں تعاون پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

🌹 ترویجِ قرآنِ کریم کا 23واں پروگرام 🌹گرلز ہائی اسکول تھوار، روندو میں نورانی و روح پرور قرآنی نشستبِسْمِ اللّٰهِ الرَّح...
19/09/2026

🌹 ترویجِ قرآنِ کریم کا 23واں پروگرام 🌹

گرلز ہائی اسکول تھوار، روندو میں نورانی و روح پرور قرآنی نشست

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾

ترویج و اشاعتِ قرآنِ کریم کے سلسلے کا 23واں پروگرام آج گرلز ہائی اسکول تھوار، روندو میں ایک نورانی، روح پرور اور علمی قرآنی نشست کی صورت میں منعقد ہوا۔

اس بابرکت پروگرام میں مدرسہ ہٰذا کے حفاظِ کرام نے حاضرین و طالبات کی جانب سے پوچھے گئے مختلف قرآنی سوالات کے نہایت عمدہ، مدلل اور تسلی بخش جوابات پیش کیے۔ حفاظِ کرام نے اپنی ذہانت، حسنِ حفظ، قرآنی معلومات اور حسنِ تلاوت و ترتیل کے ذریعے حاضرین کو متاثر کیا۔

اس موقع پر ڈی ڈی او گرلز ہائی اسکول جناب شمشاد صاحب اور تمام اساتذۂ کرام نے حفاظِ قرآن کی علمی و قرآنی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس پروگرام کو حفاظِ کرام، اساتذہ اور ادارے کی ایک اہم اور قابلِ تحسین کاوش قرار دیا۔ انہوں نے ایسے علمی، تربیتی اور قرآنی پروگراموں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا۔

پروگرام کے اختتام پر خادمِ قرآن قاری محمد عمیر نے ڈی ڈی او صاحب، اساتذۂ کرام اور تمام طالبات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ترویج و اشاعتِ قرآنِ کریم کے اس سلسلے کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ اس قرآنی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام حفاظِ کرام، اساتذہ، منتظمین اور معاونین کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، اور شیخ رضا انصاری صاحب سمیت تمام مومنینِ کرام کو اس کارِ خیر میں تعاون پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

19/09/2026

کوئز پروگرام "نور معرفت"
میزبان حافظ محمد رضا سرور
پارٹ:2

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾🌿 ترویجِ قرآنِ کریم...
18/09/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾

🌿 ترویجِ قرآنِ کریم کے سلسلے کا 22واں پروگرام 🌿

الحمدللہ! مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو بلتستان کی جانب سے قرآنِ کریم کی ترویج و اشاعت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 22واں قرآنی پروگرام آج 18 ستمبر 2026ء، بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد تھوار، روندو میں منعقد ہوا۔

اس بابرکت پروگرام میں مدرسہ ہٰذا کے ہونہار حفاظِ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مومنینِ کرام کی جانب سے قرآنِ کریم، اس کی تعلیمات اور مختلف قرآنی موضوعات سے متعلق سوالات پیش کیے گئے، جن کے حفاظِ کرام نے بہترین، جامع اور تسلی بخش جوابات پیش کیے اور اپنی قرآنی و علمی استعداد کا عملی مظاہرہ کیا۔

یہ قرآنی پروگرام دراصل نوجوان نسل کو قرآنِ کریم سے جوڑنے، حفظِ قرآن کی اہمیت اجاگر کرنے، فہمِ قرآن کو فروغ دینے اور معاشرے میں قرآنِ کریم سے محبت و انس پیدا کرنے کی ایک مسلسل اور مؤثر کاوش ہے۔ مدرسہ مرکز حفظ القرآن کی جانب سے مختلف علاقوں اور مساجد میں اس سلسلے کو جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ حفاظِ کرام کو اپنی علمی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے اور عوام کو بھی قرآنِ کریم کے ساتھ مزید مضبوط تعلق قائم کرنے کی ترغیب ملے۔

اس موقع پر ہم مرکزی جامع مسجد تھوار کے امامِ جمعہ والجماعت مولانا شیخ رضا صاحب کا خصوصی طور پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس قرآنی پروگرام کے انعقاد میں تعاون فرمایا اور حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی کی۔ اسی طرح مسجد کے منتظمین، علماء و ذاکرین اور تمام مومنینِ کرام کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی شرکت اور تعاون سے اس بابرکت پروگرام کو کامیاب بنایا۔

مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو بلتستان قرآنِ کریم کی تعلیم، ترویج اور فروغ کے اس مبارک مشن کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم کی اس خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام معاونین و منتظمین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ہمیں قرآن و اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

18/09/2026

Address

Near Radio Pakistan Chowk
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markaz e Hifzul Quran Skardu Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Markaz e Hifzul Quran Skardu Baltistan:

Shortcuts

Share

Category