Govt college for women skardu

Govt college for women skardu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt college for women skardu, College & University, Skardu.

19/09/2026
*فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 90 فیصد سے زائد نتائج دینے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم*--------------------...
19/09/2026

*فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 90 فیصد سے زائد نتائج دینے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم*
------------------------------------------
سکریٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات
2024-25 میں 90 فیصد سے زائد نتائج دینے والے ریگولر اساتذہ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

گرلز ڈگری کالج سکردو کے ان اساتذہ میں ڈاکٹر ثروت حلیمہ (ہوم اکنامکس)، اسسٹنٹ پروفیسر عزرا نیاز (فزکس)، اسسٹنٹ پروفیسر رخسانہ بتول (بائیولوجی)، اسسٹنٹ پروفیسر خدیجہ بانو (کمپیوٹر سائنس)، اسسٹنٹ پروفیسر سلمہ بتول (کمپیوٹر سائنس)، لیکچرار یاسمین صادق (اکنامکس)، لیکچرار ثمینہ ذاکر (جغرافیہ) اور لیکچرار محمد نذیر (اردو) شامل ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل گرلز ڈگری کالج سکردو، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے تعریفی اسناد حاصل کرنے والے تمام اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین نتائج اساتذہ کی محنت، خلوص، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور طالبات کی مؤثر تعلیمی رہنمائی کا عملی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ کامیابیاں نہ صرف ادارے کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ طالبات کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج سکردو میں معیاری تعلیم کے فروغ اور طالبات کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام اساتذہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ بہترین نتائج حاصل کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی سے دیگر اساتذہ کو بھی مزید محنت اور بہتر کارکردگی کا جذبہ ملتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کالج کے اساتذہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مزید شاندار نتائج حاصل کریں گے۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں کامیابی دراصل پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا ثمر ہوتی ہے۔

*گرلز ڈگری کالج سکردو میں آگاہی نشست کا انعقاد*------------------------------------------گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو می...
27/08/2026

*گرلز ڈگری کالج سکردو میں آگاہی نشست کا انعقاد*
------------------------------------------
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں انچارج گرلز گائیڈ لیکچرار مدیحہ رانی کی زیرِ نگرانی ایک اہم آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکردو کے مختلف سرکاری سکولوں اور کالجز سے تعلق رکھنے والی اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نشست کے دوران ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر غلام رسول اور میڈیکل انسٹرکٹر ریسکیو 1122 افتخار علی نے خصوصی پریزنٹیشنز دیں۔ مقررین نے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال، بالخصوص اچانک حادثے یا آتش زدگی کی صورت میں حفاظتی اقدامات، آگ پر قابو پانے کے طریقۂ کار اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

مقررین نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردِعمل کے بنیادی اصولوں سے بھی آگاہ کیا۔ دورانِ لیکچر شرکاء کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، جن کے ماہرین نے تسلی بخش جوابات دیے۔

نشست کے اختتام پر عملی مشق بھی کروائی گئی، جس کے ذریعے شرکاء کو ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے عملی طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔ اس آگاہی نشست کا مقصد اساتذہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

*گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار محفل میلاد کا انعقاد*-----------------------...
27/08/2026

*گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار محفل میلاد کا انعقاد*
-------------------------------------
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلدستۂ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کالج ہال درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی پُرسوز صداؤں سے گونج اٹھا۔

محفل کے دوران طالبات نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر ایمان افروز اور فکر انگیز تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اسوۂ حسنہ اور حیاتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کو صرف محافل تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

اس موقع پر شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام آل سکردو سرکاری کالجز کی طالبات کے مابین حسنِ قرأت کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں پانچ سرکاری کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے میں میزبان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسین آباد، گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو اور گورنمنٹ گرلز کالج گمبہ سکردو شامل تھے۔

حسنِ قرأت کے مقابلے میں گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو کی طالبہ یاسمین زہراء نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ سیدہ مدیحہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسین آباد کی طالبہ شبانہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں ججز کے فرائض خواہر زرینہ تبسم، قاریہ سکینہ بتول اور قاریہ حکیمہ منتظری نے انجام دیے۔

معروف قلم کار، افسانہ نگار، سماجی کارکن اور متعدد کتابوں کی مصنفہ نعیم فاطمہ علوی نے بھی محفل میں خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محض محفل میلاد منعقد کرنے سے ہماری ذمہ داری مکمل نہیں ہوتی بلکہ حقیقی کامیابی اس وقت حاصل ہوگی جب ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ سیرتِ طیبہ کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں، اخلاقِ حسنہ اپنائیں اور اپنے کردار و عمل سے دینِ اسلام کی خوبصورت تعلیمات کو اجاگر کریں۔

محفل سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے کامل نمونۂ حیات ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری، عدل اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ سیرتِ رسول ﷺ کا مطالعہ کریں اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

پرنسپل ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے محفل کے کامیاب انعقاد اور حسنِ قرأت کے مقابلے میں بھرپور شرکت پر منتظمین، اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں حسنِ قرأت کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

22/08/2026

Awareness project about microclimate
by Horticultural society
4th semester Botany.
Using corridors for plants allows us to create cooling microclimates in cities with little open land. Vertical gardens and hanging planters in corridors help us go green without needing extra ground space.

14/08/2026

Our Brilliant student Laila got second position in Essay competition in Baltistan Division.
God Bless her and give more success.
Govt Girls Degree College Skardu

19/07/2026
Job Alert!
04/07/2026

Job Alert!

Walk in intervew and Demo!!!
17/06/2026

Walk in intervew and Demo!!!

نوٹسبذریعہ نوٹفکیشن ہذا صرف تدریسی سرگرمیان اور کلاسز  معطل رہینگی اور روز مرہ دفتری امور جاری رہے گیبحکم پرنسپل
04/06/2026

نوٹس
بذریعہ نوٹفکیشن ہذا صرف تدریسی سرگرمیان اور کلاسز معطل رہینگی اور روز مرہ دفتری امور جاری رہے گی
بحکم پرنسپل

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt college for women skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt college for women skardu:

Shortcuts

Share