Mazahir kazmi official channel

Mazahir kazmi official channel

Share

Mazahir kazmi official GB All kazmi family picture or shajra

08/05/2022

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

27/04/2022

مکمل تحریر ہر ممبر لازمی پڑھے اور باقی سادات تک بھی پہنچائیں

معزز سادات اسلام علیکم ۔۔۔۔
کراچی سے بیک وقت تین سید زادیوں کا اغواء سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پہ ہر زبان پہ اس واقعے پہ تبصرے اور پھر بیک وقت تینوں کم عمر لڑکیوں کی برآمدگی اور ایک جیسے بیانات جہاں کئی سوالات پیدا کررہے ہیں وہیں ہماری اجتماعی غیرت پہ بھی نوحہ کناں ہیں میں ایک عرصے سے ہر گروپ اور ہر پلیٹ فارم پہ سادات سے یہ کہتا آرہا ہوں کہ حرمت سادات کو پامال کرنے کے لئے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کام ہورہا ہے کہیں کفو والے معاملات کہیں جعلی سیادت کے دعویداروں کو نادیدہ ہاتھ کی سپورٹ تو کہیں سادات کو مالی غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کہیں زر خرید مولویوں کے ذریعے حرمت اہل بیت اور حرمت سادات پہ زبان درازیاں لیکن اکثریت نے ان باتوں کو غیر ضروری سمجھا اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے رکھی اب معاملات آہستہ آہستہ کھل کے سامنے آرہے ہیں
جن پہ بعض فوری اقدامات کے علاوہ ان تمام مسائل کی بنیادی وجوہات کو دیکھ کر ان پہ کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فی الحال ان مسائل پہ باالکل بھی کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں
گزشتہ دس سالوں میں ہزاروں سادات کی تنظیمیں سوشل میڈیا گروپ وٹس ایپ گروپ بنے سادات اتحاد کے بڑے نعرے اور دعوے سامنے آئے ان میں بہت ساری سنجیدہ کوششیں بھی ہوئیں لیکن کامیابی نہیں مل سکی اسکی بنیادی وجہ سادات تنظیموں کے پاس ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونا اور وسائل کی کمی ہے چندوں سے کبھی تنظیمیں نہین چلتی جب کہ آپ کی کیمونٹی میں غربت نے ڈیرے لگا رکھے ہوں ویسے بھی سادات بادشاہ ہوتے ہیں مرضی ہو تو سب کچھ لٹا دیتے ہیں لیکن اپنی کسی تنظیم کے لئے دس روپے نکالنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں
ہم بہت پہلے سے اس بات کا ادراک رکھتے آئیں ہیں کہ روایتی کوئی تنظیم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم اپنے لوگوں کو مکمل کیمونٹی سسٹم میں لیکر نہیں آتے جس میں مسلک اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کے مخلصانہ کوششیں اور جدوجہد ہی ہمیں موجودہ بھنور سے نکال سکتی ہے
ہمیں اپنی کیمونٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تعلیم و تربیت اور ان کو انکے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے سارا الزام والدین پہ بھی نہیں ڈالا جا سکتا
اس میں ہم بھی برابر کے مجرم ہیں
معاشرے میں ہمیں اپنی حیثیت برقرار رکھنے کے لئے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم کس زم

27/04/2022

دعا زہراء اور ہمارا معاشرہ

تحریر۔ شہناز علی

کراچی سے تعلق رکھنے والی دعا زہرہ کے لیے کچھ دن پہلے بڑے فکر مند اور دعا گو تھے اور آ ج ایسی دعا کو برا بھلا کہا جارہا ہےہم کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے اور عقل کو فوقیت دی ہے پر انسان عقل کو ترک کر رہے ہیں ۔ والدین کے لئے انکے بچے ایک اساسہ ہوتے ہیں ماں باپ اپنے خون پسینہ ایک کر کے انکو بڑا کرتے ہیں اور اپنی ساری خوشیاں ان پے نچھاور کرتے ہیں یہی سوچ ہوتی ہے کہ بچے بڑے ہو کر ہمارے بوڑھاپے کا سہارا بنینگے ۔
آ ج کل کی اس بدلتی ہوئی دنیا میں بچے والدین کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں انکا کہا نہں مان دہے ہیں جبکہ والدین ان کے لیے ہر ضرورت پوری کرتے ہیں یہ انسان کی زہنی بیماری ہے کہ ہمارے والدین اور ہمارے ذہنوں کا ملن نہں ہو پاتا جسکو ہم جنریشن گیپ کہتے ہیں۔ماں باپ کبھی غلط نہیں سوچتے اس لیے بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے احساسات کو سمجھے اور دوکھ یا چوٹ نہ پہنچائے کہ وہ برداشت کے قابل نہ ہو خاص کر اس وقت میں والدین پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ رویہ بہتر رکھے اور کوشش کریں کہ ایک دوستانہ ماحول پیدا کریں کہ وہ ہر بات بلا جھجک اپنے ماں باپ سے کریں ۔اس سے معاشرے کے آدھے مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔ اور دعا زہرہ نے جو جانے انجانے میں قدم اٹھایا وہ کوئی اور نہ اٹھا سکے۔بعض کم ظرف افراد اب دعا زہراء پر سوالات اٹھا کر اس معاملے کو اٹھانے والوں اور اس کے والدین کا مذاق اڑانے لگے ہیں۔ بہت ہی حیرت ہے کہ ایک طرف ہمارا معاشرہ تعصب کا شکار ہوگیا ہے تو دوسری طرف ہم کسی بھی معاملے پر سنجیدہ ہونے کے بجائے اسے مزاح کی شکل دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کیلئے ہر خاص و عام اپنا کردار ادا کرے۔ ایک قوم میں اگر اسی طرح تعصب پروان چھڑنے لگا تو دشمن کو اسے ختم کرنے کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قوم خود ہی اپنے آپ کو رفتہ رفتہ تباہ کر دے گی
مسلمان سے پہلے ہم انسان ہیں اور مسجد میں زہرہ ایک شیعہ نام کی وجہ سے بچی کا اغواہ ہونا اعلان نہیں ہوا ۔اگر دیکھا جائے تو افسوس کی بات ہے کہ ہم ہر وقت خود کو مسلمان اور دوسروں کو کافر قرار دیتے ہیں خواہ وہ جس بھی مذہب کے ہو ۔ ہمارے آ پس میں جو بھی مسئلہ ہو ہم اسیے مذہب کے ساتھ جوڈ دیتے ہیں جس سے اسلام کے وہ انمول اور ا

22/04/2022

انا لله و انا اليه راجعون

حضرت آيت الله السيد محمد مهدى الموسوى بجنوردى قدس سره 88 سال كى عمر ميں خالق حقيقى سے جا ملے ، مرحوم حوزة طهران ميں بحث خارج (مجتهدين تيار كرنے کا آخرى درس جو صرف بڑے مجتهدین ديتے ہیں) پڑھاتے تھے ، انکو چار فقهاء سے اجازت اجتهاد حاصل تھی ، انكے والد مرحوم مرجع دين ميرزا حسن بجنوردى اور انكے نانا مرجع جہاں تشيع عام آيت الله العظمى السيد ابو الحسن اصفہانی تھے ۔ انكے اساتذة ميں فقيه جہاں تشيع عام آيت الله العظمى السيد محسن الطباطبائى الحكيم بھی شامل تھے ۔ ہم اس موقع پہ حضرت حجت عجل الله فرجه كے حضور تسليت و تعزيت پیش كرتے ہیں ۔

29/03/2022
Photos from Mazahir kazmi official channel's post 14/03/2022
13/02/2022

اٹھو وقت کے ابراہیم ع بنو!
فرضی خداوں کے بتوں کو توڑ ڈالنا، راہ خداواندی میں قربانی و ایثار کے جذبہ کی پاسداری، ظالم و مستکبرین سے اظہار بیزاری ہی سنت ابراہیمی ع ہے۔ سنت ابراہیمی ع پر اسکی روح کے ساتھ عمل پیرا ہونے کا ثمر انقلاب اسلامی کی شکل میں ملتا ہے، ایک ایسا معاشرہ وجود میں آتا ہے جو ایمان، قربانی و ایثار کے جذبہ سے سرشار ہوتا ہے، جہاں کی مساجد سے اٹھنے والی اللہ اکبر کی صدائیں ُپر اثر ہوتی ہیں، جہاں پر استعمار اور استکبار کے خلاف لگنے والے شعار طاغوت پر لرزہ طاری کر دیتے ہیں، جہاں سے مظلومین اور مستضعفین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جاتی ہے۔ وہ معاشرہ جو مردہ دلوں کو زندہ کرنے کا گُر جانتا ہے۔ وہ معاشرہ جو نہ صرف اپنی پیاس بھجاتا ہے بلکہ ایک ایسے دھارے کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جس سے ہر کوئی سیراب ہو سکتا ہے۔

12/02/2022

A memorial and marvelous photograph of the Marhoom Moulvi Syed Mohammad Hamdani ra and Allama Aga Syed Mohammad Baqir(may Allah lengthen his life).

12/02/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Skardu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Roundu
Skardu
MAZAHIRKAZMI