21/11/2025
باسمہ تعالیٰ
وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
آج مورخہ 21 نومبر 2025 بروز جمعہ مرکزِ حفظ القرآن سکردو میں اکیڈمک سیشن کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں درج ذیل معزز علمائے کرام نے شرکت فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ ہم ان تمام معزز علمائے کرام کے شکر گزار ہیں:
1. صدرِ محفل: اُستاذُ العلما شیخ ابوالحسن حکیمی صاحب
2. شیخ محمد جان حیدری صاحب، ڈائریکٹر فاطمہ ایجوکیشن سسٹم
3. شیخ احمد سلیم صاحب، وکیلِ آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی
4. شیخ ید اللہ عزیزی صاحب، چیئرمین آسرا ویلفیئر فاؤنڈیشن
5. قاری عنایت علی صاحب، لیکچرار بوائز اسوہ کالج سکردو
مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔
ہم نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر والدین کے ساتھ ایک باہمی مشاورتی نشست ہوئی، جس میں بچوں کی تعلیم، تربیت اور صحت کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
مرکزِ حفظ القرآن، سکردو
10/11/2025
18/10/2025
12/08/2025
19/09/2024