Al-Muqaddas Public School

Al-Muqaddas Public School ALMPS is non-profit school in Village Triko Gilgit-Baltistan, providing quality education to orphaned and underprivileged children.

Rooted in hope, values, and community. If you believe in the power of education and would like to contribute in any way. Al Muqaddas Public School Triko is educational Institute. It give free education for poor & needy students. Our aim is education for all....

عید الفطر مبارک المقدس پبلک سکول تمام طلباء، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ اسلام کو عید الفطر کی پرخلوص مبارک باد پیش کرت...
21/03/2026

عید الفطر مبارک
المقدس پبلک سکول تمام طلباء، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ اسلام کو عید الفطر کی پرخلوص مبارک باد پیش کرتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے اور اس مبارک دن کو ہمارے لیے رحمت، برکت اور خوشیوں کا ذریعہ بنائے۔
عید ہمیں محبت، اخوت، صبر اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا پیغام دیتی ہے۔
آئیے اس پیغام کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیں۔
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
المقدس پبلک سکول
تعلیم و تربیت کا معتبر ادارہ

13/03/2026

🌼 *تربیت کا انداز*🌼

آپ کا بچہ جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں
*اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسری تمہارے دوست کے لیے.*
✅ *اس طرح آپ کا بچہ محبت اور احسان کا سبق سیکھے گا.*

بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں : اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا.
✅ *اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا.*

*جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے.*
✅ *اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا.*

*جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں : آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟*
✅ *اس طرح اسے اچھے برے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا.*

💥 *تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے، زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے۔*

👈 فالو کریں۔
👈 شیئر کریں ۔

26/02/2026
21/02/2026

"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟

"ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے؟

👈اردو میں دو چشمی *ھ* کا استعمال مرکب حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً:
بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔

بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں *ھ* کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ .

لیکن یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔

کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی *ھ* اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً:
بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔
اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی *ھ* نہیں آتی، جبکہ ‘‘ *ہ* ’’ کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔
ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں:

"ھ" 👈 *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔
"ہ"👈 *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔

"ھ"👈 *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔
"ہ"👈 *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔

"ھ"👈 *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔
"ہ"👈 *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔
"ھ"👈 *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔
"ہ"👈 *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔

"ھ"👈 *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔
"ہ"👈 *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔

"ھ"👈 *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔
"ہ"👈 *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔

"ھ"👈 *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔
"ہ"👈 *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔

*نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور *ر* کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔

"ھ"👈 *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔
"ہ"👈 *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔

"ھ"👈 *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔
"ہ"👈 *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔

"ھ"👈 *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔
"ہ"👈 *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔

یہ جملے صرف دوچشمی "ھ" اور "ہ" کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں۔

📢 ضرورت برائے اساتذہ المقدس پبلک سکول میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے قابل، محنتی اور باصلاحیت اساتذہ کی ضرورت ہے۔📚 آسامیوں ک...
19/02/2026

📢 ضرورت برائے اساتذہ
المقدس پبلک سکول میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے قابل، محنتی اور باصلاحیت اساتذہ کی ضرورت ہے۔
📚 آسامیوں کی تفصیل:
جنرل ٹیچرز
کلاس اوّل تا ہشتم
🎓 تعلیمی قابلیت:
کم از کم بی اے / بی ایس سی /ایم اے/ایم ایس سی
PTC / B.Ed امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی
تجربہ کار امیدواروں کو فوقیت حاصل ہوگی۔
📅 انٹرویو کی تاریخ:
25 فروری تا 27 فروری 2026
⏰ وقت: صبح 10:00 بجے تا 01:00 بجے
ایڈریس: المقدس پبلک سکول، تریکو روندو
📞 رابطہ نمبر:
0355-7049704

: " *نالائق" کوئی نہیں، صرف توجہ کی کمی ہے!* ( *ایک کمزور طالب علم کو "چمکتا ستارہ" بنانے کا 30 نکاتی عملی روڈ میپ)* ہما...
16/02/2026

: " *نالائق" کوئی نہیں، صرف توجہ کی کمی ہے!*

( *ایک کمزور طالب علم کو "چمکتا ستارہ" بنانے کا 30 نکاتی عملی روڈ میپ)*
ہمارے معاشرے کا ایک تلخ سچ یہ ہے کہ ہم بچے کی صلاحیت کو صرف نمبروں کے ترازو میں تولتے ہیں۔ یاد رکھیں، کوئی بچہ *پیدائشی "نالائق" نہیں ہوتا* ۔

وہ صرف ایک بند کلی کی طرح ہوتا ہے جسے کھلنے کے لیے ڈانٹ کی نہیں، سورج جیسی شفقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا بچہ یا شاگرد پڑھائی میں کمزور ہے، تو یہ مایوسی کا نہیں، حکمت عملی بدلنے کا وقت ہے۔

*یہاں 30 "پرو ٹپس" (Pro-Tips) ہیں جو پاکستانی ماحول اور نفسیات کے*
*عین مطابق ترتیب دی گئی ہیں* :

🔲 *حصہ اول: نفسیاتی بحالی (ذہن سازی)*

*1. "نالائق" کا لیبل ہٹائیں* : سب سے پہلے بچے کو "تم کچھ نہیں کر سکتے" یا "تم نکمے ہو" کہنا چھوڑ دیں۔ یہ الفاظ زہر ہیں۔
*2. موازنہ (Comparison* ) *بند کریں* : "خالہ کے بیٹے کو دیکھو" یا "فلاں کے اتنے نمبر آئے" کا طعنہ بچے کی خود اعتماد ی کا قاتل ہے۔
*3. ڈر کا خاتمہ* : بچہ اس لیے نہیں پڑھتا کیونکہ وہ فیل ہونے سے ڈرتا ہے۔ اسے یقین دلائیں کہ "کوشش تمہارا کام ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔"
*4. چھوٹی کامیابی کا جشن* : اگر وہ 2 نمبر بھی زیادہ لے، تو اسے سراہیں جیسے اس نے ٹاپ کیا ہو۔
*5. سننے کی عادت* : بچے سے پوچھیں، "تمہیں کیا مشکل لگ رہا ہے؟" بجائے اس کے کہ صرف حکم چلائیں۔
*6. دوست بنیں، تھانیدار نہیں* : پاکستانی والدین اکثر ٹیچر بن جاتے ہیں، والدین رہنا بھول جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ وقت گزاریں۔
*7. عزتِ نفس کا خیال* : سب کے سامنے اس کی بے عزتی یا ڈانٹ ڈپٹ ہرگز نہ کریں۔

🔲 *حصہ دوم: ماحول اور صحت (بنیادی ضروریات)*

*8. پرسکون گوشہ* : گھر میں ایک جگہ مختص کریں جہاں شور نہ ہو، بھلے وہ ایک چھوٹا سا کونہ ہی کیوں نہ ہو۔
*9. نیند پوری، دماغ روشن* : پاکستانی بچے اکثر رات گئے تک جاگتے ہیں۔ 8 گھنٹے کی نیند لازمی بنائیں۔
*10. موبائل کا محدود استعمال* : موبائل چھینیں نہیں، بلکہ اس کا ٹائم فکس کریں اور خود بھی اس وقت موبائل استعمال نہ کریں۔
*11. متوازن غذا* : ناشتہ شہزادہ ہے۔ بغیر ناشتے کے سکول بھیجنا بچے کو خالی پیٹ جنگ پر بھیجنے کے مترادف ہے۔
*12. کھیل کود* : شام کو ایک گھنٹہ جسمانی کھیل (کرکٹ، فٹ بال) کے لیے دیں، اس سے دماغ کو آکسیجن ملتی ہے۔
*13. پانی کا استعمال* : بچے اکثر پانی کم پیتے ہیں جس سے سستی طاری رہتی ہے۔ پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔
*14. نظر اور سماعت کا ٹیسٹ* : کبھی کبھی بچہ نالائق نہیں ہوتا، اسے بورڈ نظر نہیں آ رہا ہوتا۔ یہ چیک اپ لازمی کروائیں۔

🔲 *حصہ سوم: پڑھائی کا طریقہ (اسمارٹ اسٹڈی)*
*15. رٹے کی بجائے سمجھ* : "یہ یاد کرو" کی بجائے کہیں "مجھے سمجھاؤ اس میں کیا لکھا ہے۔"
*16. چھوٹے ٹکڑے (Chunks* ): پورے چیپٹر کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں۔ "آج صرف 2 لائنیں یاد کرنی ہیں۔"
*17. ٹائمر تکنیک (Pomodoro* ): 25 منٹ پڑھائی، 5 منٹ بریک۔ یہ طریقہ بوریت ختم کرتا ہے۔
*18. رنگین نوٹس* : اہم نکات کو ہائی لائٹر یا رنگین پینسل سے انڈر لائن کروائیں۔ ہمارا دماغ رنگوں کو جلدی پکڑتا ہے۔
*19. لکھ کر یاد کرنا:* جو یاد کرے، اسے ایک بار لکھ لے۔ ہاتھ اور دماغ کا کنکشن یادداشت کو پکا کرتا ہے۔
*20. کہانی کی صورت میں* : مشکل اسباق (جیسے تاریخ یا سائنس) کو کہانی بنا کر سنائیں۔
*21. روز کا کام روز:* سکول کا کام "کل" پر نہ ٹالیں۔ یہ بوجھ بن جاتا ہے۔
*22. پرانے پیپرز کی پریکٹس:* امتحان کا خوف ختم کرنے کے لیے پرانے پیپرز حل کروائیں۔

🔲 *حصہ چہارم: روحانیت اور تربیت (روح کی غذا)*

*23. دعا کا سہارا:* بچے کو اللہ سے مانگنا سکھائیں۔ "ربی زدنی علما" کا ورد کروائیں۔
*24. اساتذہ کا ادب:* بچے کے دل میں استاد کی محبت ڈالیں۔ باادب بانصیب۔
25. *صدقہ* : بچے کے ہاتھ سے صدقہ کروائیں، یہ بلاؤں اور ذہنی رکاوٹوں کو ٹالتا ہے۔
2 *6. مقصد کا تعین* : اسے بتائیں کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکری نہیں، بلکہ ایک اچھا انسان بننا ہے۔

🔲 *حصہ پنجم: والدین اور اساتذہ کے لیے (آپ کا کردار)*

27. *صبر، صبر اور صبر:* تبدیلی ایک رات میں نہیں آتی۔ یہ ایک عمل ہے، جادو نہیں۔
28. *توقعات حقیقت پسندانہ رکھیں:* ہر بچہ ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بن سکتا۔ اس کی اپنی خداداد صلاحیت کو پہچانیں۔
*29. مسلسل رابطہ* : والدین اور اساتذہ کا آپس میں رابطہ رہنا ضروری ہے، صرف رزلٹ والے دن نہیں۔
*30. اپنی مثال* : بچہ وہ نہیں کرتا جو آپ کہتے ہیں، وہ کرتا ہے جو آپ کرتے ہیں۔ آپ خود کتاب پڑھیں گے تو وہ بھی پڑھے گا۔

🔲 *قابلِ عمل روڈ میپ (Action Plan)*

اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں تو یہ 4 ہفتوں کا پلان آزمائیں:

▪️ *پہلا ہفتہ (تعلق کی بحالی)* : پڑھائی کی بات بالکل نہ کریں۔ صرف بچے کے ساتھ کھیلیں، باتیں کریں، اسے اعتماد دیں اور اس کا ڈر ختم کریں۔

▪️ *دوسرا ہفتہ (روٹین سیٹنگ):* سونے جاگنے کا وقت مقرر کریں اور پڑھائی کے لیے صرف 30 منٹ کا "ہیپی ٹائم" رکھیں۔

▪️ *تیسرا ہفتہ (چھوٹے اہداف):* آسان مضامین سے شروع کریں۔ جب وہ کچھ یاد کر لے تو انعام دیں۔

▪️ *چوتھا ہفتہ (مشکل کی طرف)* : اب آہستہ آہستہ مشکل مضامین شامل کریں اور ٹائم بڑھائیں۔

*اختتامی پیغام (* Motivation)

> "ہیرے کو بھی چمکنے کے لیے رگڑ کھانی پڑتی ہے۔ آپ کا بچہ ایک ہیرا ہے، بس اس پر جمی دھول ہٹانی ہے۔ اسے یقین دلائیں کہ وہ کر سکتا ہے، اور پھر دیکھیں کہ وہ کیسے اپنی پرواز سے آسمان کو چھوتا ہے۔ یہ سفر مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں!"
فاطمہ عائشہ

Follow ‎Tarbiyah تربیہ‎'s WhatsApp channel. Join 46K followers for the latest updates.

16/02/2026

*آپ کی خواہشات ہی آپکی پریشانی ہیں* ‼️

♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️

*آپ خواہشات پوری نہ ہونے پر پریشان ہیں لوگ ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں*

*آپ کو شکوہ ہے* کہ مجھے ویک اینڈ پر آؤٹنگ نہیں کروائی گئی اور بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ تین دن سے ان کے گھر چولھا نہیں چلا.

🔺 *آپ کو شکایت ہے* کہ مجھے برینڈڈ سوٹ نہیں لے کر دیا لیکن بہت سی خواتین ایسی ہیں جنہیں سال بعد عید پر بھی نیا جوڑا نہیں ملا.

🔺 *آپ پریشان ہیں کہ بچے کی پہلی پوزیشن نہیں آئی* بہت سے خواتین کے بچے غربت کے باعث سکول ہی نہیں جا سکتے.

🔺 *آپ کو فکر لاحق ہے کہ میاں کم کماتے ہیں* مگر کچھ خواتین کے شوہر اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں اور وہ اکیلی ہی اللہ کے سہارے مشکلات سے گزر رہی ہیں.

🔺 *آپ کو ٹینشن ہے کہ میرا گھر بڑا نہیں ہے لیکن بہت سے لوگ کراۓ کے مکان میں رہتے ہیں*.

🔺 *آپ کو فکر ہے* کہ میرے پاس جمع پونجی کچھ نہیں بینک بیلنس نہیں بہت لوگ ہیں جن کے پاس اگلے وقت کا کھانا نہیں

🍃 *آپ پریشان ہیں* کہ کام ختم ہی
نہیں ہوتے بہت سی ایسی خواتین ہیں جو بیمار ہیں

🌻 *دوسروں کی محتاج ہیں اللہ نے آپ کو صحت اور ہمت دی ہے کسی کا محتاج نہیں بنایا*

🌸 *اپنی سوچ کو وسعت دیں جو نعمتیں آپ کے پاس ہیں بہترین ہیں....... صرف اپنی ہی ذات* کے بارے میں مت سوچتے رہیں اپنے

🔅 *ارد گرد بھی نظر دوڑائیں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے*

صرف دنیا ہی کو مدنظر نہ رکھیں

🔺 *آخرت کی بھی سوچیں*

🔺🍃 *شکر کریں صبر سے کام لیں جو اس دنیا میں نہیں ملا وہ آخرت میں مل جائے گا ان شاء اللہ*

اگر یہ شکر اور صبر زندگی میں نہیں آیا تو..... یقین کیجئے زندگی سے خوشی اور سکون بھی ختم ہو جاے گا.

*فیصلہ اپکا اپنا ہے*


FGRF UK

🏫 Al Muqaddas Public School, Triko Roundu تعلیم سب کے لیے — روشن مستقبل کی ضمانت📢 نئے تعلیمی سال 2026 کے داخلے جاری ہیں!...
15/02/2026

🏫 Al Muqaddas Public School, Triko Roundu
تعلیم سب کے لیے — روشن مستقبل کی ضمانت
📢 نئے تعلیمی سال 2026 کے داخلے جاری ہیں!
📅 داخلہ شروع: 25 فروری
📚 جماعتیں: پلے گروپ تا جماعت ہشتم
🌟 کیوں منتخب کریں Al Muqaddas Public School؟
✔ کم فیس میں معیاری تعلیم
✔ غریب و مستحق بچوں کے لیے سکالرشپ کی سہولت4
✔ طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ
✔ کمزور طلبہ پر انفرادی رہنمائی
✔ ماہانہ ٹیسٹ اور باقاعدہ پیرنٹس ٹیچر میٹنگ
✔ دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ جدید نصاب
✔ تجربہ کار اور مخلص اساتذہ کرام
📌 محدود نشستیں — آج ہی اپنے بچے کا داخلہ یقینی بنائیں!
📞 رابطہ نمبر: 03557049704
📍 مقام: المقدس پبلک سکول تریکو، روندو
Al Muqaddas Public School
تعلیم، تربیت اور کردار سازی کا معتبر ادارہ ✨

14/02/2026

*اس دنیا سے سب نے چلے جانا ہے*
*لیکن وہ لوگ زندہ رہیں گے جنہوں نے ؛*

*اپنی زبان سے لوگوں کے دل جیتے*
*اپنے لہجے سے لوگوں کو عزت اور احترام دیا*
*اپنے بہترین اخلاق سے دلوں میں گھر بنا ل* یا
*اپنے کردار سے لوگوں کو محفوظ رکھا*
*اپنے عمل سے لوگوں کی رائے بدلی*
*اپنی زبان سے لوگوں کی عزت کی حفاظت کی*

*ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں....!*

08/02/2026

ایک بہترین استاد بننے کے 15 بے لاگ طریقے۔

تدریس (Teaching) کوئی "پارٹ ٹائم" جاب نہیں، یہ قوم کے دماغوں کی سرجری ہے۔ اگر آپ کے ہاتھ کانپتے ہیں یا اوزار (علم) پرانے ہیں، تو آپ مسیحا نہیں، قاتل ہیں۔ ایک ایسا استاد بننے کے لیے جسے دنیا یاد رکھے، آپ کو روایتی "مولا بخش" والی سوچ سے نکل کر 15 بے لاگ اور جدید اصول اپنانے ہوں گے۔یہ ہیں ایک بہترین استاد بننے کے 15 بے لاگ طریقے۔

1. دوست نہیں، "مینٹور" بنیں (Be a Mentor, Not a Friend)۔
نئے اساتذہ اکثر بچوں کا "یار" بننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ پسند کیے جائیں۔ یہ سب سے بڑی غلطی ہے۔ طلباء کے پاس دوست بہت ہیں، انہیں ایک رہبر (Leader) چاہیے۔ ایک ایسا فاصلہ رکھیں کہ وہ آپ سے اپنی ذاتی بات بھی کر سکیں، لیکن آپ کے سامنے بدتمیزی کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ عزت (Respect) دوستی سے زیادہ اہم ہے۔
2. جہالت کا اعتراف (Admit Ignorance)۔
اگر کوئی طالب علم ایسا سوال پوچھے جس کا جواب آپ کو نہیں آتا، تو غلط جواب دے کر یا اسے ڈانٹ کر چپ کروا کے اپنی ساکھ تباہ نہ کریں۔ سینہ تان کر کہیں، “مجھے ابھی نہیں معلوم، میں ریسرچ کر کے کل بتاؤں گا۔" یہ جملہ آپ کا قد چھوٹا نہیں کرتا، بلکہ بچوں کو یقین دلاتا ہے کہ آپ سچے اور ایماندار ہیں۔
3. بوریت ایک جرم ہے (Entertain or Die)۔
اگر کلاس کے دوران بچے جمائیاں لے رہے ہیں یا سو رہے ہیں، تو قصور ان کا نہیں، آپ کا ہے۔ آپ کا لیکچر بورنگ ہے۔ پڑھائی اب صرف معلومات دینے کا نام نہیں، یہ "ایڈوٹینمنٹ" (Education + Entertainment) ہے۔ اپنی آواز میں اتار چڑھاؤ لائیں، لطیفے سنائیں، ڈرامائی انداز اپنائیں۔ کلاس روم آپ کا تھیٹر ہے اور آپ مرکزی اداکار۔
4. "ٹیچرز کے لاڈلا " کا قتل (Kill Favoritism)۔
کلاس کے سب سے لائق بچے کو اپنا چہیتا (Favorite) بنا لینا باقی پوری کلاس کو آپ کا دشمن بنا دیتا ہے۔ نالائق اور شرارتی بچوں کو اتنی ہی توجہ دیں جتنی ٹاپر کو۔ جب "آخری بینچ والا" محسوس کرے گا کہ سر مجھے بھی اہم سمجھتے ہیں، تو وہ جان چھڑکنے لگے گا۔
5. "کیوں" کا جواب دیں (Explain the 'Why')۔
رٹہ لگوانا بند کریں۔ اگر آپ الجبرا پڑھا رہے ہیں تو پہلے بتائیں کہ "یہ فارمولا زندگی میں کہاں استعمال ہوگا؟" اگر آپ تاریخ پڑھا رہے ہیں تو بتائیں کہ "آج ہم اس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟" جب تک دماغ کو "وجہ" سمجھ نہیں آتی، وہ معلومات کو کچرا سمجھ کر پھینک دیتا ہے۔
6. تیاری کے بغیر کلاس میں جانا "خودکشی" ہے۔
چاہے آپ 20 سال سے پڑھا رہے ہوں، لیکچر سے پہلے تیاری لازمی ہے۔ جو استاد بغیر نوٹس اور تیاری کے کلاس میں جاتا ہے، بچے فوراً بھانپ لیتے ہیں کہ "سر ٹائم پاس کر رہے ہیں۔" ایک گھنٹے کے لیکچر کے پیچھے تین گھنٹے کی محنت ہونی چاہیے۔
7. خاموشی بطور ہتھیار (Weaponize Silence)۔
شور مچانے پر چیخیں مت، گلا خراب مت کریں۔ بس خاموش ہو جائیں اور شور مچانے والے کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گھورنا شروع کر دیں۔ 30 سیکنڈ کے اندر پوری کلاس میں سناٹا چھا جائے گا۔ آپ کی پراسرار خاموشی آپ کے چیخنے سے زیادہ خوفناک اور موثر ہے۔
8. نصاب سے باہر کی دنیا (The Real World)۔
بچوں کو صرف کتابی کیڑا نہ بنائیں۔ انہیں زندگی کی ہیکنگ سکھائیں۔ انہیں بتائیں کہ ڈگری کے ساتھ ساتھ اسکلز کیسے سیکھنی ہیں۔ انہیں 'محرک' جیسی ایپس اور جدید ٹولز کے بارے میں بتائیں جو ان کی شخصیت سازی (Personality Grooming) کریں۔ جو استاد نصاب سے ہٹ کر زندگی سکھاتا ہے، اصل میں وہی "استاد" ہے۔
9. اپنی انا (Ego) دروازے پر چھوڑ دیں۔
اگر کوئی طالب علم آپ کی غلطی نکالے (چاہے ہجے کی غلطی ہو یا حقائق کی)، تو اسے اپنی توہین نہ سمجھیں۔ اس بچے کی سب کے سامنے تعریف کریں کہ "شاباش! تم جاگ رہے ہو۔" یہ عمل آپ کے اعتماد کا ثبوت ہے اور بچوں کو سوال اٹھانے کی جرات دیتا ہے۔
10. کہانی سنائیں (Storytelling)۔
انسان ڈیٹا بھول جاتا ہے، کہانیاں یاد رکھتا ہے۔ نیوٹن کا قانون پڑھانے سے پہلے سیب گرنے کی کہانی سنائیں۔ تاریخ کو ایک فلم کی طرح بیان کریں۔ اپنے لیکچر کو خشک حقائق کی بجائے ایک دلچسپ داستان (Story) میں بدل دیں۔
11. کرسی پر بیٹھنا حرام ہے (Own the Room)۔
جو استاد پوری کلاس میں کرسی پر بیٹھ کر یا روسٹرم کے پیچھے چھپ کر پڑھاتا ہے، وہ کمزور ہے۔ پوری کلاس میں گھومیں، آخری بینچ تک جائیں۔ آپ کی جسمانی نقل و حرکت (Movement) بچوں کو الرٹ رکھتی ہے اور انہیں سونے نہیں دیتی۔
12. سزا میں تخلیقی بنیں (Creative Punishment)۔
مارنا پیٹنا یا "مرغا بنانا" اب فرسودہ ہو چکا ہے۔ سزا ایسی ہو جس سے اصلاح ہو۔ مثلاً، “تم نے شور مچایا ہے، اب کل تم پوری کلاس کو یہ ٹاپک پڑھاؤ گے۔" اس سے بچہ شرمندہ ہونے کی بجائے ذمہ دار محسوس کرے گا (اور اسے سبق بھی مل جائے گا)۔
13. نام یاد رکھیں (The Power of Names)۔
"او لڑکے" یا "تم کھڑے ہو جاؤ" کہنے کی بجائے طالب علم کو اس کے نام سے پکاریں۔ یہ نفسیاتی جادو ہے۔ جب استاد نام لے کر پکارتا ہے، تو طالب علم کو اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے اور وہ استاد کی عزت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
14. گھنٹی کا احترام (Respect the Bell)۔
جیسے ہی پیریڈ ختم ہونے کی گھنٹی بجے، لیکچر فوراً روک دیں۔ جو استاد بریک ٹائم یا دوسرے پیریڈ کا وقت کھاتا ہے، بچے اس سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ وقت کی پابندی سکھانے کے لیے پہلے خود وقت کا پابند بنیں۔
15. وراثت (Legacy)۔
صرف تنخواہ کے لیے نہ پڑھائیں، یہ سوچیں کہ آپ ایک وراثت چھوڑ رہے ہیں۔ یہ سوچیں کہ 20 سال بعد جب یہ بچہ کسی بڑے عہدے پر ہوگا، تو کیا یہ آپ کو یاد کر کے مسکرائے گا یا گالی دے گا؟ آپ کا اصل رزلٹ کارڈ بچوں کے نمبر نہیں، ان کا کردار ہے۔

#تعلیم

 #تعلیم  #تربیت
08/02/2026

#تعلیم #تربیت

Address

Shahra-e-Baltistan
Renala Khurd
16160

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 11:30
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923125518988

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Muqaddas Public School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Muqaddas Public School:

Shortcuts

Share