Nisar Memon

Nisar Memon

Share

NISAR MEMON

18/07/2024

مِیری آنکھیں خریدو گے۔؟
بہت مجبور حالت میں مجھے نِیلام کرنی ہیں،
کوئی مجھ سے نقد لے لے تو ،
میں تھوڑے دام لے ُلوں گی،
جو دِے دے پہلی بولی تو اِسی کے نام کر دوں گی،
مجھے بازار والے کہہ رہے ہیں کم عقل تاجر،
سنو لوگو۔۔
نہیں ہوں میں حرص کی خواہاں
نفع نقصان کی شطرنج نہیں میں کھیلنے آئ ،
بڑی محبوب ہیں مجھ کو یہ میری نیم تر آنکھیں،
مگر اب بیچتی ہوں کہ
میں نے اِک خواب دیکھا تھا،
مجھے اِس خواب کا تاوان بھرنا ہے
اِنہیں نِیلام کرنا ہے
اِنہیں نِیلام کرنا ہے۔۔!!

21/06/2024

پھر یوں ہوا کے ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا
ثابت ہوا کے لازم و ملزوم کچھ نہیں

پھر یوں ہوا کہ راستے یکجا نہیں رہے
وہ بھی انا پرست تھا میں بھی انا پرست

پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے کشکول گر گیا
خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا

ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﻟﺬّﺕ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻦ ﮔﺌﯽ
ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻨﺎ ﮔﯿﺎ

پھر یوں ہوا کہ لب سے ہنسی چھین لی گئی
پھر یوں ہوا کہ ہنسنے کی عادت نہیں رہی

پهر یوں ہوا کہ، زخم نے جاگیر بنا لی
پهر یوں ہوا کہ، درد مجھے راس آ گیا

پھر یوں ہوا کہ، وقت کے تیور بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے

پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے
پھر یوں ہوا کہ شہر بیابان ہوگئے

پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کہ راستے حیران ہوگئے
پروین شاکر

20/06/2024

میرا عشق ہو
تیری ذات ہو
پھر عشق و حُسن کی بات ہو

کبھی میں مِلوں
کبھی تم ملو
کبھی ہم ملیں ملاقات ہو

کبھی تُو ہو چُپ
کبھی میں ہوں چُپ
کبھی ہم دونوں چُپ چاپ ہوں

کبھی گفتگو
کبھی تذکرے
کوئی ذکر ہو کوئی بات ہو

کبھی ھجر ہو
تو دن کو ہو
کبھی وصل ہو تو وہ رات ہو

کبھی میں تیرا
کبھی تُو میرا
کبھی اِک دُوجے کا ہاتھ ہو

کبھی ساتھ میں
کبھی ساتھ تُو
کبھی اِک دُوجے کا ساتھ ہو

کبھی صحبتیں
کبھی رنجشیں
کبھی دُوریاں، کبھی قُربتیں

کبھی اُلفتیں
کبھی نفرتیں
کبھی جیت ہو، کبھی ہار ہو

کبھی پھول ہو
کبھی دُھول ہو
کبھی یاد ہو، کبھی بھول ہو

نہ نشیب ہوں
نہ ''فراز'' ہوں
بس میرا عشق ہو، تیری ذات ہو

02/06/2024

سکوت لہجہ، ادھوری آنکھیں، جمود سوچیں، تیرا تصور
بال بکھرے، مزاج مدھم، ناراض موجیں، تیرا تصور ......💧
اَصنام پَتھر ، قُلوب پَتھر ، اَنّائیں پَتھر ، اِنسان پَتھر__،
سَکُون دِلبر ، نرم کلامی ، گَداز سوچِیں تِیرا تَصّور__؛.... 💧
زوال دُوری ، کمال جِینا ;، مُحال سہنا ، وَبال کہنا__،
وُہ تلخ لمحے ، زہر لہو میں تریاق چاھیں تِیرا تَصّور__؛...💧

#عشمال ❤️

01/06/2024

سب سے خطرناک نشہ شراب کا؟ نہیں,
سیگریٹ کا؟ نہیں تو..!!
انتہائی اعلیٰ درجے کا شدت والا نشہ
انسانی نشہ ہے 🖤
کسی کی آواز کا نشہ
باتوں کا نشہ
آنکھوں کا نشہ
ساتھ کا نشہ
اور جب یہ نشہ نہیں ملتا
تو ھمارے جسم کی دیواروں میں سے
ایک اینٹ کھینچ لی جاتی ہے
اور یہ ہی وہ خلاء ہے
جو ہمارے وجود کی باقی تمام
اینٹوں کو اپنی جگہ سے
ہلا کر رکھ دیتا ہے..!!

01/06/2024

‏ایسا بھی کیا فریب کہ اَن بَن کے باوجود
اس نے کہا کہ دیکھ، مجھے دیکھنا پڑا..💫♥️

01/06/2024

ایک تصویر میں لگتا ہے کہ ہم بھی خوش تھے
ایک آواز سے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے

میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس! تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے

01/06/2024

🩵
ہم میں سے

95 فیصد لوگ اپنے بچپن سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں‘
🥰
آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا آپ اپنے والد سے بہتر زندگی نہیں گزار رہے؟“

🤨میرا خیال ہے ہر شخص ہاں میں سر ہلائے گا!!

آپ کسی روز اپنے بچپن اور اپنے بچوں کے بچپن کا موازنہ بھی کر لیں‘

🫀
آپ کو دونوں میں زمین آسمان کا فرق ملے گا‘ 😡
آپ کے گھر میں بچپن میں ایک پنکھا ہوتا تھا اور پورا خاندان ”اوئے پکھا ادھر کریں“ کی آوازیں لگاتا رہتا تھا!
😆 سارا گھر ایک روپے کی برف خرید کر لاتا تھا🥹

لوگ دوسروں کے گھروں سے بھی برف مانگتے تھے!

ہمسایوں سے سالن مانگنا‘ شادی بیاہ کے لیے کپڑے اور جوتے ادھار لینا بھی عام تھا!

😆بچے پرانی کتابیں پڑھ کر امتحان دیتے تھے!

لوگوں نے باہر اور گھرکے لیے جوتے اور کپڑے الگ رکھے ہوتے تھے🤣‘

دستر خوان پر دوسرا سالن عیاشی ہوتا تھا!
سویٹ ڈش میں صرف میٹھے چاول اور کھیر بنتی تھی!مرغی صرف بیماری کی حالت میں پکائی جاتی تھی اور بیمار بے چارے کو اس کا بھی صرف شوربہ ملتا تھا!

پورے محلے میں ایک فون ہوتا تھا اور سب لوگوں نے اپنے رشتے داروں کو وہی نمبر دے رکھا ہوتا تھا 😂

ٹیلی ویژن بھی اجتماعی دعا کی طرح دیکھا جاتا تھا 🫡

بچوں کو نئے کپڑے اور نئے جوتے عید پر ملتے تھے۔😇

سائیکل خوش حالی کی علامت تھا!

🤣 اور موٹر سائیکل کے مالک کو امیر سمجھا جاتا تھا!

🫣 گاڑی صرف کرائے پر لی جاتی تھی‘ بس اور ٹرین کے اندر داخل ہونے کے لیے باقاعدہ دھینگا مشتی ہوتی تھی
اور کھنے سیک دیے جاتے تھے اور کپڑے پھٹ جاتے تھے!

😂😂گھر کا ایک بچہ ٹی وی کا انٹینا ٹھیک کرنے کے لیے وقف ہوتا تھا!

😆 وہ آدھی رات تک ”اوئے حمزے “ کی آواز پر دوڑ کر چھت پر چڑھ جاتا تھا اور انٹینے کو آہستہ آہستہ دائیں سے بائیں گھماتا رہتا تھا اور اس وقت تک گھماتا رہتا تھا جب تک نیچے سے پورا خاندان ”اوئے بس“ کی آواز نہیں لگا دیتا تھا۔😂😂

پورے گھر میں ایک غسل خانہ اور ایک ہی ٹوائلٹ ہوتا تھا اور اس کا دروازہ ہر وقت باہر سے بجتا رہتا تھا😂😂

سارا بازار مسجدوں کے استنجا خانے استعمال کرتا تھا‘ نہانے کے لیے مسجد کے غسل خانے کے سامنے قطارلگتی تھی!

نائی غسل خانے بھی چلاتے تھے‘ یہ سردیوں میں حمام کے نیچے لکڑیاں جلاتے رہتے تھے اور لوگ غسل خانوں کے اندر گرم پانی کے نیچے کھڑے رہتے تھے اور نائی جب ان سے کہتا تھا ”باﺅ جی بس کردیو پانی ختم ہو گیا جے!

🫣🫣
اور لوگ کپڑے کے ”پونے“ میں روٹی باندھ کر دفتر لے جاتے تھے!

🥰🥰بچوں کو بھی روٹی یا پراٹھے پر اچار کی پھانگ رکھ کر سکول بھجوا دیا جاتا تھا اور ”لنچ بریک“ کے دوران یہ لنچ پھڑکا کر نلکے کا پانی پی لیتے تھے
🤨🤨
اور یہ وہ زمانہ تھا جس میں کھانا‘ کھانا نہیں ہوتا تھا روٹی ہوتا تھا!

😇😇 امیر ترین اور غریب ترین شخص بھی ڈنر یا لنچ کو روٹی ہی کہتا تھا‘ لوگ لوگوں کو کھانے کی نہیں روٹی کی دعوت دیتے تھے اور یہ زیادہ پرانی بات نہیں‘ چالیس اور پچاس سال کے درمیان موجود اس ملک کا ہر شخص اس دور سے گزر کر یہاں پہنچا ہے۔🫀🫀

آپ کسی سے پوچھ لیں آپ کو ہر ادھیڑ عمر پاکستانی کی ٹانگ پر سائیکل سے گرنے کا نشان بھی ملے گا🤣🤔😆

اور اس کے دماغ میں انٹینا کی یادیں بھی ہوں گی اور کوئلے کی انگیٹھی اور فرشی پنکھے کی گرم ہوا بھی!

ہم سب نے یہاں سے زندگی شروع کی تھی!
🫀🌹‘
اللہ کا کتنا کرم ہے اس نے ہمیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا!

آپ یقین کریں قدرت ایک نسل بعد اتنی بڑی تبدیلی کا تحفہ بہت کم لوگوں کو دیتی ہے!

🌹
آج اگر یورپ کا کوئی بابا قبر سے اٹھ کر آ جائے تو اسے بجلی‘ ٹرین اور گاڑیوں کے علاوہ یورپ کے لائف سٹائل میں زیادہ فرق نہیں ملے گا
🥹🥰
جب کہ ہم اگر صرف تیس سال پیچھے چلے جائیں تو ہم کسی اور ہی دنیا میں جا گریں گے۔😆🥰

لیکن سوال یہ ہے اتنی ترقی‘ اتنی خوش حالی اور لائف سٹائل میں اتنی تبدیلی کے باوجود ہم لوگ خوش کیوں نہیں ہیں؟😡😡

میں جب بھی اپنے آپ سے یہ سوال کرتا ہوں تو میرے ذہن میں صرف ایک ہی جواب آتا ہے

🤔🤔
ناشکری!
ہماری زندگی میں بنیادی طور پر شکر کی کمی ہے‘ ہم ناشکرے ہیں‘ آپ نے انگریزی کا لفظ ڈس سیٹس فیکشن سنا ہوگا‘ یہ صرف ایک لفظ نہیں ‘ یہ ایک خوف ناک نفسیاتی بیماری ہے
😡😡
اور اس بیماری میں مبتلا لوگ تسکین کی نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں۔🤨🤨

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لوگ پانی پیتے ہیں لیکن پانی پینے کے باوجود ان کی پیاس نہیں بجھتی
🫣🫣
‘ یہ برف تک گھول کر پی جائیں گے لیکن اس کے باوجود ان کی زبان باہر لٹک رہی ہو تی ہے!

🤔🤔
ہم میں سے کچھ لوگ ”آل دی ٹائم“ بھوکے بھی ہوتے ہیں‘ یہ کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے ہیں لیکن ان کی بھوک ختم نہیں ہوتی!

😡😡
اور ہم میں سے کچھ لوگ اربوں کھربوں روپے کمانے کے باوجود امیر نہیں ہوتے‘ کیوں؟

🤔🤔
آپ نے کبھی سوچا!
کیوں کہ یہ لوگ بیمار ہوتے ہیں اور ان کی بیماری کا نام ”ڈس سیٹس فیکشن“ ہے۔🤨😡

ان کے پیٹ‘ ان کے معدے اور ان کی حرص کے صندوق مرنے تک خالی رہتے ہیں اور ہم من حیث القوم کسی نہ کسی حد تک ڈس سیٹس فیکشن کی بیماری کا شکار ہیں
🥹🥹
اور اس بیماری کی واحد وجہ وٹامن :شکر"کی کمی ہے‘
شکر ہمارے اللہ کا وہ واحد تحفہ ہے جو انسان جب شکر چھوڑ دیتا ہے تو پھر یہ ڈس سیٹس فیکشن میں مبتلا ہو جاتا ہے اور یہ بیماری پھر مریض کا وہی حشر کرتی ہے جو اس وقت ہم سب کا ہو رہا ہے۔🥰🥰🥰

ہم سب اپنے والدین اور اپنے بچپن سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں‘ ہم پانچ سو روپے سے پچاس پچاس کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں‘ ہم چالیس پچاس لاکھ روپے سے لے کر دو‘ تین‘ چار کروڑ روپے کی گاڑی سے اتریں گے اور ساتھ ہی کہیں گے ”بیڑہ ہی غرق ہو گیا ہے“
😡😡😡
چناں چہ میری آپ سے درخواست ہے آپ ایک لمحے کے لیے اپنا بچپن یاد کریں‘ اپنے آج کے اثاثے اور زندگی کی نعمتیں شمار کریں اور پھر اللہ کا شکر ادا کریں🌹🌹🌹

آپ کو نتائج حیران کر دیں گے‘ یقین کریں آپ کا شکر آپ کی زندگی سنوار دے گا 🌹🥰🌹 ورنہ آپ کتنے ہی اچھے یا بڑے کیوں نہ ہوجائیں 🫀🥰‘آپ ایک ادھوری‘ غیر مطمئن اور تسکین سے محروم زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو جائیں گے 🫀🥰

01/06/2024

تلخئ ہجر بڑھے، اور بڑھے وحشت بھی، مگر
میری جانب سے تُجھے کوئی آواز اب نہ آۓ گی۔

31/05/2024

اے عشـق اِدھر آ تُجھے عشـق سکھاٶں
‏ دربارِ منّ میں بٹھا کر تُجھے بیعت کراٶں

‏ تھک جاتے ہیں لوگ اکثر تیری عین پہ آکر
‏ عین شین سے آگے تیرے' ق ' میں سماٶں۔۔۔

‏ تُو جُھوم اُٹھے دیکھ کر دیوانگی میری
‏ آ۔۔۔وجد کی حالت میں تُجھے رقص دکھاٶں۔۔۔

31/05/2024

یونہی اس کےنین نہیں درویشوں جیسے
اس نےمن میں اک فقیر سنبھال رکھاہے
سانولی چاند سے اجلی ہے اور اس پر اس نے
نینوں میں اجمیر کا کاجل ڈال رکھا ہے
🚩🚩

31/05/2024

‏‎‎‎چَـل کہیں اور بچِھـا، عِشـق مُصلّیٰ
اُس کے پہلُو میں، اقامت نہیں ملنے والی

کوئـی دُراہ، کوئـی کوڑَا، کوئـی چَــابُک لَاوٗ
ھمکو لفظوں سے، نصیحت نہیں مِلنے والی🩵

#عشما ل ❤️

Want your school to be the top-listed School/college in Sindh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Dando
Sindh