16/06/2026
تمام اہل اسلام کو نیا اسلامی سال بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ کریم اس نئے سال کو ہم سب کے لئیے برکتوں والا رحمتوں والا بنائے ۔ آمین 💕
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dar ul Uloom Rehmat ulil Alameen Neka Pura Sialkot, Education Website, Neka Pura Zafarwal Road Sialkot, Sialkot.
دارالعلوم رحمتہ للعالمین نیکاپورہ سیالکوٹ 1985 سے قائم شدہ بہترین دینی وعصری علوم کی مثالی درسگاہ (طالبات)
بانی دارالعلوم رحمتہ للعالمین :قاری عبدالعزیز چشتی رحہ
صدرومہتمم : قاری عبدالرحمن چشتی۔
نگران وانتظامیہ : حافظ عطاالرحمن ، قاری نعیم الرحمن چشتی۔
16/06/2026
تمام اہل اسلام کو نیا اسلامی سال بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ کریم اس نئے سال کو ہم سب کے لئیے برکتوں والا رحمتوں والا بنائے ۔ آمین 💕
31/05/2026
الحمدللہ
🌙 سال 2026 عید قربان کے موقع پر بخیر و عافیت دین متین کی خدمت کا ایک اور کام پایہ تکمیل تک پہنچا 🌙
اللّہ کریم سب کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے
معاونین (امداد کرنے والوں) کو خیر و برکت نصیب فرمائے
جن دوست احباب نے جس لحاظ سے بھی حصہ ڈالا (جانی ، مالی ) لحاظ سے اللّہ کریم سب کو خیر و برکتیں نصیب فرمائے
دارالعلوم کے جو معاونین اس دنیا سے جا چکے اللّہ کریم ان سب کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اٰمین جزاکم اللّٰہ تعالیٰ ❣️
27/05/2026
بانی دارالعلوم رحمتہ للعالمین
قبلہ شیخ القراء قاری عبدالعزیز چشتی گولڑوی رحہ کے فیضان سے 1985 سے دینی و عصری علوم کی عظیم درسگاہ
دارالعلوم جامع رحمتہ للعالمین
جو کہ دینی خدمات سر انجام دے رہا۔ جس میں قرآن و سنت کے مطابق طالبات کو حافظہ، قاریہ، عالمہ کا کورس کروایا جاتا ہے۔ آپ سب سے درخواست ہےکہ اپنی قربانی کی کھالیں دیتے وقت اس عظیم درسگاہ کو ضرور یاد رکھیں۔شکریہ
منجانب: قاری عبدالرحمن چشتی
(پرنسپل دارالعلوم رحمتہ للعالمین)
محلہ شجاع آباد نیکاپورہ سیالکوٹ
نوٹ: کھال خود پہنچادیں یا نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔شکریہ
اللہ پاک سب کی قربانی قبول فرمائے۔ آمین
26/05/2026
اللہ پاک سب حاجیوں کا حج قبول فرمائے۔
اور ان کے صدقے سے ہم سب کو بھی حج کرنا نصیب فرمائے آمین ۔
25/05/2026
26 مئی یوم وصال
زینت القراء فخر القراء استاذ القراء و استاذالحفاظ قاری عبد العزیز چشتی رحمة اللہ علیہ (بانی دارالعلوم و جامع مسجد رحمتہ للعالمین نیکاپورہ) ایک مرتبہ سورة فاتحہ اور 3 مرتبہ سورة اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے وسیلے سے ہم سب کی بخشش و مغفرت فرمائے۔ جس طرح انہوں نے قرآنِ پاک سے محبت کی ہمیں بھی اسی طرح قرآن پاک پڑھنے اور اسی طرح قرآنِ پاک سے محبت کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
25/05/2026
تکبیرِ تشریق
سلام پھیرنے کے فوراً بعد کہنا واجب ہے۔
(بہارِ شریعت جلد 1 صفحہ 784)
20/05/2026
جامع مسجد رحمتہ للعالمین نیکاپورہ میں
عید الاضحی کی نماز انشاء اللہ 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام حضرات وقت کی پابندی کریں۔
17/05/2026
الحمد للہ دار العلوم رحمة للعالمین محلہ شجاع آباد نیکا پوره سیالکوٹ میں چوتھی منزل پر لینٹر پر رہا ہے اللہ تعالیٰ تعاون فرمانے والوں کو خیر وبرکت عطا فرمائے دارالعلوم رحمة للعالمین کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ثم آمین
16/05/2026
ذوالحج کا چاند نظر آنے سے پہلے اپنے ناخن اور بال کاٹ لیں۔ یہ ایک مستحب عمل ہے۔ قربانی کرنے والے اپنی قربانی کے بعد جبکہ قربانی نہ کرنے والے عیدالاضحی کی نماز کے بعد اپنے ناخن اور بال وغیرہ کاٹیں۔