08/05/2025
صوبائی رہنماء انجمن اساتذہ پاکستان ، ہیڈماسٹرگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھیرہ سندھا سیالکوٹ افتخار احمد صدیقی ریٹائر ہو گئے.
23ستمبر 1990کو بطور ای ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول چٹی شیخاں سیالکوٹ سے گورنمنٹ سروس کا آغاز کیا
دسمبر 1993 سے گورنمنٹ ہائی سکول چنوں موم میں تبادلہ کرایا اور اپنے علاقے میں ایک کامیاب استاد کے ساتھ ایک کامیاب رابطہ کار کے طور پر بھی اپنی جان پہچان کرائی۔
افتخار احمد صدیقی ان دنوں صاحب فراش ہیں اللہ تعالیٰ افتخار احمد صدیقی کو بیماری سے نجات عطا فرمائے آمین .لمبی صحت والی زندگی عطا فرمائے ۔ تمام ساتھیوں نے اپنی دعاؤں میں آپ کو سکول سے رخصت کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی آنے والی زندگی میں خوشیاں لائے۔ آمین