Govt. High School Ban Bajwa Tehsil Pasrur-Sialkot

Govt. High School Ban Bajwa Tehsil Pasrur-Sialkot Govt. High School Ban Bajwa Tehsil Pasrur District Sialkot is the top rank school of District Sialko

22/08/2026
ایک ماہ کے لیے خود اپنے بچے کے استاد بن کر دیکھیںوالدین سے ایک گزارش ہے کہ ہر مسئلے پر ٹیچر کو الزام دینے کے بجائے صرف ا...
22/08/2026

ایک ماہ کے لیے خود اپنے بچے کے استاد بن کر دیکھیں
والدین سے ایک گزارش ہے کہ ہر مسئلے پر ٹیچر کو الزام دینے کے بجائے صرف ایک ماہ اپنے بچے کے استاد بن کر دیکھیں۔

چند اہم نکات:

1. بچے کی روزانہ پڑھائی کے لیے باقاعدہ وقت نکالیں۔
2. ہوم ورک نہ کرنے کی وجہ سمجھیں، صرف ٹیچر کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔
3. بچے کے رویے، ضد، غصے اور عدم توجہی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
4. موبائل اور اسکرین ٹائم کو محدود کرکے دیکھیں کہ بچے کے رویے میں کیا تبدیلی آتی ہے۔
5. بچے کو ہر کام کے لیے بار بار یاد دہانی کروانے کے بجائے خود ذمہ داری سکھائیں۔
6. بچے کی کمزوریوں کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیتوں اور دلچسپیوں پر بھی توجہ دیں۔
7. ٹیچر سے شکایت کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ گھر میں ہم بچے کو کتنا وقت اور توجہ دے رہے ہیں۔
8. یاد رکھیں، بچے کی تربیت صرف اسکول کی نہیں، گھر اور اسکول دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شاید ایک ماہ کا یہ تجربہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دے کہ ایک بچے کو پڑھانا صرف کتاب مکمل کروانا نہیں، بلکہ اسے سمجھنا، سنبھالنا اور مسلسل رہنمائی دینا بھی ہے۔

ٹیچر کو الزام دینے سے پہلے ایک بار ٹیچر بن کر دیکھیے۔

— نعیمہ امین

*نٸی سکول ٹائمنگ 8 سے 1.30 تک**سکولوں کے نئے اوقات کار جاری**ہفتہ کی چھٹی برقرار۔* *جبکہ جمعہ کی چھٹی ختم**پنجاب بھر کے ...
21/08/2026

*نٸی سکول ٹائمنگ 8 سے 1.30 تک*

*سکولوں کے نئے اوقات کار جاری*

*ہفتہ کی چھٹی برقرار۔*

*جبکہ جمعہ کی چھٹی ختم*

*پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست سے تعطیلات کے بعد کھل جائیں گے اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔*

گوجرانولہ ڈویژن کے 42 سرکاری کالجز کو میٹرک کے بعد دو سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی DIT کروانے کی اجازت دے دی گئی
19/08/2026

گوجرانولہ ڈویژن کے 42 سرکاری کالجز کو میٹرک کے بعد دو سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی DIT کروانے کی اجازت دے دی گئی

18/08/2026

ڈاکٹر محمد امداد آسی متعلم گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ ضلع سیالکوٹ جنہوں نے 1977 میں یہاں سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور لاہور بورڈ 802/900 حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کیا۔
ان کی زبانی ایک نظم سماعت فرمائیں۔

DrMohammad Imdad Aasi
Shabir Raza
Muhammad Yousaf Bhatti

🌹 مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار 🌹آج میاں محمد بنیامین کے صاحبزادگان، میاں محمد اعجاز کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول بن ...
18/08/2026

🌹 مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار 🌹

آج میاں محمد بنیامین کے صاحبزادگان، میاں محمد اعجاز کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ تشریف لائے اور نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر محمد یونس مغل کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ ڈاکٹر محمد یونس مغل اپنی علمی، انتظامی اور تدریسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ کی تعلیمی ترقی اور کامیابیوں کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ محمد انور، سابق کمپیوٹر ٹیچر گورنمنٹ کشمیر ہائی سکول کوٹلی فقیر چند، بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری میں سرخرو فرمائے اور ادارے کو مزید بلندیوں سے نوازے۔ آمین۔
Muhammad Yousaf Bhatti
Dr-Younas Mughal
Shabir Raza
DrMohammad Imdad Aasi

Shabir Raza
18/08/2026

Shabir Raza

🌟 **ایک اور شاندار علمی کامیابی — دلی مبارک باد!** 🌟گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ، ضلع سیالکوٹ کے قابلِ فخر **انگلش ٹیچر جن...
18/08/2026

🌟 **ایک اور شاندار علمی کامیابی — دلی مبارک باد!** 🌟

گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ، ضلع سیالکوٹ کے قابلِ فخر **انگلش ٹیچر جناب عاطف شاہین** نے **ایم فل انگلش لٹریچر** کے تھیسز کا کامیاب دفاع (Thesis Defense) مکمل کر لیا ہے۔ 🎓

جناب عاطف شاہین **یونیورسٹی آف سیالکوٹ** کے طالب علم رہے ہیں۔ ان کی یہ فقید المثال کامیابی ان کی علمی لگن، مسلسل محنت، تحقیق سے وابستگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہم **صمیمِ قلب سے جناب عاطف شاہین صاحب** کو اس عظیم علمی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم کو نافع بنائے اور انہیں اپنے طلبہ کے لیے مزید مؤثر رہنما اور بہترین استاد بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

**بلاشبہ ایک استاد کا اعلیٰ علمی مقام حاصل کرنا صرف اس کی اپنی کامیابی نہیں بلکہ اس کے ادارے اور اس کے طلبہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔**

🌹 **بہت بہت مبارک ہو جناب عاطف شاہین صاحب!** 🌹
fans
Muhammad Yousaf Bhatti Dr-Younas Mughal DrMohammad Imdad Aasi

Address

Ban Bajwa Tehsil Pasrur
Sialkot
51490

Opening Hours

08:00 - 16:00

Telephone

00923456687755

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. High School Ban Bajwa Tehsil Pasrur-Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. High School Ban Bajwa Tehsil Pasrur-Sialkot:

Shortcuts

Share

Category