Lovers of Hazrat Pir Syed Nazeer Hussain Shah Sahib - RA

  • Home
  • Lovers of Hazrat Pir Syed Nazeer Hussain Shah Sahib - RA

Lovers of Hazrat Pir Syed Nazeer Hussain Shah Sahib - RA EX Principal Jamia Mohammdia Gosia Sialkot cantt.

14 سو سال سے بھی پہلے کے قبیلےSILSILA E NABUWAT KA AKHRI DAOR....بنو قریش: خانہ کعبہ کے ارد گرد مکہ کا سب سے طاقتور اور ...
10/06/2026

14 سو سال سے بھی پہلے کے قبیلےSILSILA E NABUWAT KA AKHRI DAOR....
بنو قریش: خانہ کعبہ کے ارد گرد مکہ کا سب سے طاقتور اور معزز قبیلہ "قریش" آباد دکھایا گیا ہے۔
یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آبائی قبیلہ تھا۔
بنو ہاشم: خانہ کعبہ کے بالکل قریب بنو ہاشم کی نشاندہی کی گئی ہے، جو قریش کی ہی ایک معزز ترین شاخ ہے اور اسی خاندان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق تھا۔
۲. مدینہ منورہ اور اس کے قریبی مقامات (بالائی حصہ)
تصویر کے اوپری حصے میں مدینہ منورہ (یثرب) کا سرسبز و شاداب علاقہ اور نخلستان دکھائے گئے ہیں۔
مسجد نبوی: مدینہ کے مرکز میں سبز گنبد کے ساتھ مسجد نبوی کی عمارت دکھائی گئی ہے، جو ہجرتِ مدینہ کے بعد مسلمانوں کا مرکز بنی۔
جبلِ احد (احد پہاڑ): مدینہ منورہ کے پس منظر میں تاریخی پہاڑ "جبل احد" نظر آ رہا ہے، جہاں غزوہ احد کی مشہور جنگ لڑی گئی تھی۔
بنو اوس اور بنو خزرج: مدینہ منورہ کے دائیں اور بائیں طرف ان دو بڑے قبائل کے نام درج ہیں۔ یہ مدینہ کے مقامی انصار قبائل تھے جنہوں نے ہجرت کے بعد مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کی تھی۔
۳. مکہ اور مدینہ کے درمیانی مقامات اور وادیاں
مکہ سے مدینہ جانے والے تجارتی اور ہجرت کے راستے پر درج ذیل مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے:
وادی فاطمہ: نقشے کے درمیان میں ایک سرسبز نخلستان اور پانی کا چشمہ نظر آ رہا ہے جسے "وادی فاطمہ" لکھا گیا ہے۔ یہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مشہور اور زرخیز وادی ہے۔
طائف: مکہ کے پہاڑی سلسلے کے ساتھ دائیں جانب "طائف" کا علاقہ دکھایا گیا ہے، جو اپنی سرد آب و ہوا اور باغات کے لیے مشہور تھا۔
۴. دیگر تاریخی قبائل (درمیانی اور صحرائی علاقے)
مکہ اور مدینہ کے ارد گرد کے وسیع صحرائی علاقوں میں عرب کے دیگر مشہور قبائل آباد تھے جن کے نام تصویر میں درج ہیں:
بنو تمیم: یہ نجد اور حجاز کے درمیانی علاقوں کا ایک بہت بڑا اور جنگجو قبیلہ تھا۔
بنو کنانہ: قریش کا قریبی قبیلہ جو مکہ کے نواح میں آباد تھا۔
بنو بکر: یہ بھی حجاز کے ارد گرد آباد ایک مشہور عرب قبیلہ تھا۔
بنو اسد: مکہ اور مدینہ کے درمیانی صحرائی راستوں پر آباد ایک قبیلہ۔
بنو تک: نقشے کے دائیں جانب دور صحرا میں اس قبیلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
خلاصہ: یہ تصویر عہدِ رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے حجاز کا ایک جامع جغرافیائی خاکہ پیش کرتی ہے، جس سے مکہ اور مدینہ کی دوری، ان کے درمیان موجود وادیوں، تجارتی راستوں (جہاں اونٹوں کے قافلے نظر آ رہے ہیں) اور وہاں آباد مختلف قبائل کی جغرافیائی پوزیشن کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

01/06/2026
16/05/2026

SAFAR E TAIF......
جب رسول ﷺ سے پوچھا گیا کہ آپ کی زندگی میں سب سے غمگین لمحہ کونسا ہے تو وہ طائف کا سفر اور غزوہ احد بتاتے تھے ۔
جب مکہ میں نبی کریم ﷺ کے سرپرست چچا حضرت ابو طالب اور رفیقہ حیات حضرت خدیجہؓ کا انتقال ہو گیا، تو قریش کے مظالم بہت بڑھ گئے۔
اس صورتحال میں آپ ﷺ نے اس امید کے ساتھ طائف کا رخ کیا کہ وہاں کے لوگ اسلام قبول کریں گے یا کم از کم پناہ فراہم کریں گے۔
نبوت کے دسویں سال (جسے عام الحزن یا غم کا سال کہا جاتا ہے)، مکہ میں تبلیغ کے راستے تقریباً بند ہو چکے تھے۔
طائف مکہ کے بعد حجاز کا دوسرا بڑا شہر تھا اور وہاں "بنوں ثقیف" جیسا طاقتور قبیلہ آباد تھا۔
آپ ﷺ کا خیال تھا کہ اگر یہ قبیلہ اسلام قبول کر لے تو اسلام کو ایک مضبوط مرکز مل جائے گا۔
آپ ﷺ طائف کے تین بڑے سردار بھائیوں (عبد یالیل، مسعود اور حبیب) کے پاس گئے اور
انہیں اسلام کی دعوت دی ان کے جوابات انتہائی گستاخانہ تھے۔
ایک نے کہا: "اگر اللہ نے تمہیں رسول بنایا ہے تو وہ کعبہ کا پردہ پھاڑ دے۔"
نعوذ باﷲ
دوسرے نے کہا: "کیا اللہ کو تمہارے سوا کوئی اور نہیں ملا تھا؟"
تیسرے نے کہا: "میں تم سے بات نہیں کروں گا، کیونکہ اگر تم واقعی نبی ہو تو تمہاری بات رد کرنا عذاب کو دعوت دینا ہے، اور اگر تم جھوٹے ہو تو میں تم جیسے جھوٹے شخص سے بات کرنا پسند نہیں کرتا۔"
جب آپ ﷺ مایوس ہو کر واپس لوٹنے لگے تو انہوں نے شہر کے غنڈوں کو آپ کے پیچھے لگا دیا۔
یہ لوگ دونوں طرف صفیں بنا کر کھڑے ہو گئے اور جب آپ ﷺ وہاں سے گزرتے تو وہ آپ کے ٹخنوں پر پتھر مارتے۔
زخموں کی وجہ سے جب آپ ﷺ بیٹھ جاتے تو وہ آپ کو بازو سے پکڑ کر کھڑا کر دیتے اور پھر پتھر مارتے اور ساتھ ساتھ تالیاں بجاتے اور جملے کستے۔
شدید زخمی حالت میں آپ ﷺ نے "عتبہ اور شیبہ" (جو قریش کے سردار تھے) کے ایک باغ میں پناہ لی تو ان سرداروں کے دل میں ترس آیا
انہوں نے اپنے عیسائی غلام "عداس" کے ہاتھ آپ ﷺ کو انگور کا ایک خوشہ بھیجا۔
اور کہا کہ رسول ﷺ کو کہنا کہ آپ کھا لیں اگر وہ انکار کریں تو ان کو کہنا کہ آپ تو ہمیشہ صلہ رحمی کا درس دیتے ہیں ۔
جب حضرت عداس نے رسولﷺ کو آنگور دیئے آپ ﷺ نے "بسم اللہ" پڑھ کر انگور کھانا شروع کیا۔ عداس یہ سن کر حیران ہوا اور کہنے لگا کہ اس علاقے کے لوگ تو یہ کلمات نہیں بولتے۔
تو رسول ﷺ نے پوچھا آپ کا علاقہ کونسا سا ہے تو وہ بولا کہ نینواں کا رہنے والا ہوں
تو آقا ﷺ بولے کہ وہ تو میرے بھائی حضرت یونس کا علاقہ تھا وہ بھی اللہ کے نبی تھے اور میں بھی اللہ کا نبی ہوں
یہ سنا تو وہ فوراً آپ ﷺ کے ہاتھ پاؤں چومنے لگا اور ایمان لے آیا۔
تب رسول ﷺ نے زخمی ہتھلیوں کے ساتھ ﷲ سے دعا کی " اے اللہ آپ اپنے محبوب کو کیسی ظالم قوم کے حوالے کرتے ہیں جنہوں نے آپ کے محبوب کا یہ حال کردیا ”
یہ الفاظ نکلنے تھے کہ پوری کائنات پہ سکتہ طاری ہوگیا جبرائیل امین فرماتے ہیں کہ کائنات کا کوئی ایسا فرشتہ نہ تھا جو ان الفاظ پہ نہ رویا ہو ۔
اس وقت حضرت جبرائیل امین کو اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کے فرشتے کے ساتھ بھیجا۔
فرشتے نے عرض کیا:"اے اللہ کے رسول! اگر آپ حکم دیں تو میں طائف کے ان دونوں پہاڑوں کو آپس میں ملا دوں تاکہ یہ بستی درمیان میں پس جائے؟"
بس آپ حکم کریں آپ کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی۔
تب رحمت للعالمین ﷺ نے کہا کہ
"نہیں، بلکہ مجھے امید ہے کہ اللہ ان کی نسلوں سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو صرف ایک اللہ کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔"
طائف سے واپسی پر آپ ﷺ نے "وادیِ نخلہ" میں قیام کیا۔
وہاں جب آپ ﷺ رات کو نماز میں قرآن کی تلاوت فرما رہے تھے، تو جنات کی ایک جماعت وہاں سے گزری۔ وہ قرآن سن کر اس قدر متاثر ہوئے کہ وہیں ایمان لے آئے
اور اپنی قوم میں جا کر اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔ اس کا ذکر قرآن پاک کی سورہ احقاف اور سورہ جن میں موجود ہے۔
طائف کے سفر کے دوران آپ ﷺ نے اللہ سے جو دعا مانگی، وہ تاریخِ اسلام کی سب سے غمگین اور پر اثر دعا مانی جاتی ہے۔
آپ ﷺ نے عرض کیا:
"اے اللہ! میں اپنی کمزوری، بے بسی اور لوگوں کی نظر میں اپنی بے وقعتی کا شکوہ صرف تجھ سے کرتا ہوں۔ اے ارحم الراحمین! تو کمزوروں کا رب ہے اور تو ہی میرا رب ہے..."
جب رسول ﷺ مکہ واپس آنے لگے تو زید بن حارثہ کو مکہ کے مختلف سرداروں کے پاس بھیجا کہ ان کو میرا پیغام دیں کہ
کیا میں ان کی امان میں مکہ داخل ہوجاؤں ؟؟؟ تو ان سب نے کہا کہ نہیں ہم قریش والوں سے مخالفت مول نہیں لے سکتے ۔
آخر میں رسول ﷺ نے زید بن حارثہ کو مطعم بن عدی سردار کے پاس بھیجا تو انہوں نے کہا کہ رسولﷺ میری امان میں مکہ داخل ہوسکتے ہیں
اور علان کروا دیا کہ اگر کسی نے رسول ﷺ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا بھی تو اس کے ساتھ بہت برا کریں گے ۔
رسولﷺ ان کی امان میں مکہ داخل ہوگئے جب عزوہ بدر فتح ہوئی
تو رسولﷺ نے قیدیوں سے پوچھا کہ کیا تم میں سے کوئی معطم بن عدی ہے ؟ سب نے کا نہیں !
تو رسول ﷺ نے کہا اگر کوئی ان کا بیٹا بھائی یا رشتہ دار ہو تو بتائیں سب نے کہا نہیں !
تب رسولﷺ نے کہا کہ مجھ پہ ان کا ایک احسان تھا جب صحابہ کرام خبر لے کر آئے تو معلوم ہوا کہ مطعم بن عدی غزہ بدر ہونے سے ایک دن قبل وفات پاگئے ہیں
تب رسولﷺ نے فرمایا کہ اگر وہ زندہ ہوتے اور مجھے کہتے کہ ان سب کو چھوڑ دو میں تمام کفار کو معاف کردیتا ۔
یہ ہے طائف کا سفر یہ وہ مسجد تھی جہاں نبی کریم ﷺ زخمی حالت میں بیٹھے ہر مسلمان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ طائف کا دکھ نبی کریم ﷺ کو کیوں تھا ۔

NIMAZ or isky EHKAMAAT
09/02/2026

NIMAZ or isky EHKAMAAT

Yaad e Murshid...
30/01/2026

Yaad e Murshid...

Salana Urs Mubarak...
17/01/2026

Salana Urs Mubarak...

ملیا یار نوں یار سی جس راتیعاشق آکھ دے راتاں چوں رات سوہنیحوراں رَل سہاگ دے راگ گاونآکھن آئی محمد (ص) برات سوہنیملک صلی ...
16/01/2026

ملیا یار نوں یار سی جس راتی
عاشق آکھ دے راتاں چوں رات سوہنی

حوراں رَل سہاگ دے راگ گاون
آکھن آئی محمد (ص) برات سوہنی

ملک صلی اعلیٰ سرنگوں بولن
اَگے بن کے کھلی جماعت سوہنی

قصورمند آکھے سوہنی اے ذات ربی
رَب آکھے محمد(ص) دی ذات سوہنی

اے معراج سی راز محبتاں دانٸیں سی ھر اک دی سمجھ وچ آن والاسدیا طالب تے گیا مطلوب اوتھے جبراٸیل سی سد کے لے جان والابعضِ ک...
15/01/2026

اے معراج سی راز محبتاں دا
نٸیں سی ھر اک دی سمجھ وچ آن والا
سدیا طالب تے گیا مطلوب اوتھے
جبراٸیل سی سد کے لے جان والا
بعضِ کہندے بنا دروازیاں توں
گیا کسطرح عرش تے جان والا
پر عقل دا ایتھے دخل کی اے
جانے جان والا یا لے کے جان والا

13/01/2026

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

ASHRA MUBASHRA...
09/01/2026

ASHRA MUBASHRA...

Address

Kutchery Road

51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lovers of Hazrat Pir Syed Nazeer Hussain Shah Sahib - RA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Lovers of Hazrat Pir Syed Nazeer Hussain Shah Sahib - RA:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share