GGHS BARA Pathar

GGHS BARA Pathar

Share

This is govt school

16/02/2026

اشتہار برائے تقرری
گورنمنٹ کرسچن گرلز ہائی اسکول، بارہ پتھر سیالکوٹ
اسکول میں اسپورٹس کے لیے فیمیل کوچ درکار ہے۔
اہلیت:
کم از کم گریجویشن
اسپورٹس میں دلچسپی لازمی
تربیت فراہم کی جائے گی
ذمہ داریاں:
روزانہ جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم کی طالبات کو گیمز کروانا
ٹریننگ سیشنز کے لیے ڈسکہ تک جانا ہوگا
تنخواہ:
ماہانہ 20,000 روپے
دلچسپی رکھنے والی امیدوارائیں اپنی CV آج ہی جمع کروائیں۔

05/02/2026

KASHMIR SOLIDARITY DAY

05/02/2026

🖤 یومِ یکجہتیٔ کشمیر 🖤

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بارہ پتھر، سیالکوٹ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر نہایت عقیدت، وقار اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اساتذہ کرام نے طالبات کو مسئلۂ کشمیر کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے دعا اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ہم کشمیری عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰




21/01/2026

🌟 داخلہ مہم 2026 کا آغاز 🌟

الحمدللہ! نئے تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ صرف داخلہ نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے، جہاں بچوں کی تعلیم، تربیت، کردار سازی اور اعتماد پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ہم والدین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر کل کے لیے بروقت داخلہ یقینی بنائیں اور انہیں ایک مثبت، محفوظ اور تعلیمی ماحول فراہم کریں۔

📚 معیاری تعلیم
👩‍🏫 تجربہ کار اساتذہ
🌱 ہمہ جہت نشوونما
🤝 اخلاقی اقدار کی تربیت

آئیں، مل کر مستقبل سنواریں۔

10/01/2026

Vacations extended

Photos from GGHS BARA Pathar's post 09/01/2026

جب نیت میں خوبصورتی ہو تو جگہیں خود بولنے لگتی ہیں۔
جو کونا کبھی نظر انداز تھا، آج وہی دل کو سکون دینے والا منظر بن گیا ہے۔

یہ تبدیلی صرف اینٹوں اور رنگوں کی نہیں،
یہ سوچ، محنت اور محبت کی کہانی ہے۔
ہر چھوٹا قدم ایک بڑے خواب کی طرف بڑھتا ہوا،
اور ہر خوبصورت کونا آنے والے کل کی امید بن جاتا ہے۔

یقین مانیں،
جب دل سے چاہا جائے تو عام سی جگہ بھی
ایک خوبصورت اور معنی خیز گوشہ بن جاتی ہے۔
کیونکہ تبدیلی ہمیشہ نیت سے شروع ہوتی ہے ✨










Photos from GGHS BARA Pathar's post 09/01/2026

اگر نیت سچی ہو، دل میں اخلاص ہو تو راستے خود بنتے چلے جاتے ہیں۔
وہ جگہیں بھی سنورنے لگتی ہیں جو کبھی نظر انداز ہو چکی ہوں۔

ہمارے اسکول کا ECCE روم بھی کبھی ایسی ہی حالت میں تھا، خاموشی سے بہتری کا منتظر۔
آج الحمدللہ، اسی کمرے میں امید کی جھلک ہے،
مرمت کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے اور ماحول بدلنے لگا ہے۔

یہ ثابت کرتا ہے کہ
جہاں نیت درست ہو، وہاں اللہ کی مدد ضرور شاملِ حال ہوتی ہے۔
جس سمت خلوص سے قدم بڑھائیں، بہتری خود چل کر آتی ہے۔

یا اللہ! ہماری کوششوں کو قبول فرما
اور ہمیں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا ذریعہ بنا۔ آمین
انشاءاللہ جس دن طلبہ و طالبات ائیں گے ایک نیا بلاک دیکھیں گے اور ان کی آنکھوں میں موجود وہ خوشی ہی بتائے گی کہ ہم کتنے کامیاب ہیں












07/01/2026

Directions regarding for non opening of public and privately managed schools during the winter holidays in District Sialkot

07/01/2026

Photos from GGHS BARA Pathar's post 30/12/2025

الحمدللہ 🤍

02.05.2025
کو جب میں نے اس ادارے کی ذمہ داری سنبھالی تو یہ میرے لیے صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک مقدس امانت تھی۔ اس دن سے لے کر آج تک میرا ہر قدم، ہر فیصلہ اور ہر کوشش صرف ایک مقصد کے لیے رہی ہے:ہمارے بچوں کا بہتر حال اور روشن مستقبل

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور خلوصِ نیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے اسکول میں وہ تبدیلیاں ممکن ہوئیں جن کا خواب میں نے کبھی دیکھا تھا۔ کلاس رومز کی خوبصورتی اور بہتر کلاس روم

مینجمنٹ، والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط ربط پیرنٹ ٹیچر میٹنگ
کا انعقاد

ECCE
رومز اور سائنس رومز کی بحالی—یہ سب اقدامات بچوں کی بنیادی تعلیمی ضروریات کو سامنے رکھ کر کیے گئے۔

یہ بات فخر کے ساتھ کہنا چاہوں گی کہ دو نئے کمروں کی تعمیر محترمہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی خصوصی کاوش اور ہمارے قابلِ احترام وزیرِ تعلیم سر رانا سکندر حیات صاحب کی رہنمائی کا عملی ثبوت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ
District Education Authority Sialkot
صاحب کی مسلسل حوصلہ افزائی اور
DEO SE Sialkot
کا تعاون ہمارے لیے ایک مضبوط سہارا رہا، جس کے بغیر یہ سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔
اسی عرصے میں طلبہ کونسل کا قیام (مئی 2025)عمل میں لایا گیا، جو آج ہمارے اسکول کی طاقت بن چکی ہے۔ اس پلیٹ فارم نے بچوں میں قیادت، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ذمہ داری کا شعور بیدار کیا، اور انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہمارے دل کے بہت قریب ایک اور قدم 150 مستحق طلبہ میں یونیفارم کی تقسیم تھا، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ عزتِ نفس کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے۔ بچوں کی آنکھوں میں خوشی اور اعتماد دیکھ کر تمام تھکن اتر گئی۔

یہ سفر آسان نہیں تھا۔ کچھ لوگ رکاوٹ بنے، طنز اور تنقید کے تیر بھی چلے، مگر سچ یہ ہے کہ انہی باتوں نے ہمیں توڑنے کے بجائے اور زیادہ مضبوط، پرعزم اور متحرک بنایا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے ہمیشہ منفی رویّوں کو مثبت توانائی میں بدلا اور دل لگا کر محنت جاری رکھی، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔

فخر کے ساتھ یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ ضلع سیالکوٹ کی تاریخی کھیلوں کی سرگرمیوں میں ہمارے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف ادارے بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر بچوں کو مواقع اور اعتماد دیا جائے تو وہ معجزے کر دکھاتے ہیں۔
اس دوران سکول کی طالبات کو سورہ کہف کی 10 ایات اور سورہ بقرہ کی اخری دو ایات اسمبلی کا حصہ بناتے ہوئے زبانی یاد کروا دی گئی جو کہ ہمارے لیے دنیا اور اخرت میں کار خیر کا باعث ہوں گے انشاءاللہ

اور اب…
نئے سال کے ساتھ نئے عزم، نئی سوچ اور نئے اہداف
ابھی بہت سا کام باقی ہے، بہت سے خواب پورے کرنے ہیں، بہت سی بلندیوں کو چھونا ہے—اور ان شاء اللّہ ہم سب مل کر، اسی خلوص، اسی محنت اور اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

ہم نے ذمہ داری دل سے سنبھالی ہے،
اور اللّہ کے فضل سے اسے دل سے نبھا رہے ہیں۔
🌸
اور اگر اللہ کا حکم ہوا تو جب تک اللّہ نے توفیق دی اس امانت کو پورا کرنے کی توفیق بھی اللّہ
ہی دے گا انشاء اللّہ نئے سال میں
چند ماہ میں یہ ثابت ہو گیا کہ اپ جس بھی راستے پر چلیں اللہ تعالی اپ کے لیے اسانیاں پیدا کرتا ہے اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اچھے راستے کا انتخاب کریں
یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللّہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور سیدھے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماے
آمین
سرکاری سکول معیار ی سکول

29/12/2025

🌟ہو رہےہیں ایڈیشنل کلاس رومز تعمیر
بد لے گی اب سکولوں کی تقدیر 🌟

محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلی پنجاب
محترم جناب رانا سکندر حیات خاں وزیر تعلیم پنجاب
کی تعلیمی ترقی کے ویثرن کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں
جناب سر مجاہد حسین علوی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ کے زیر انتظام اور رانا رمضان عتیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سیالکوٹ کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بارا پتھر ضلع سیالکوٹ میں ایڈیشنل کلاس کی تعمیر جاری ہے ۔

ان سکولوں کے علاؤہ دیگر سکول جہاں اتھارٹی ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر منظور کر چکی ہے موسم سرما کی تعطیلات میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے
ان شاءاللہ۔

25/12/2025

Quaid e azam Muhammad Ali jinnah
قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا مسلمانوں کے لیے برصغیر میں ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ تاریخ کا ایک عظیم اور دوراندیش فیصلہ تھا۔ قائدِ اعظم نے وقت کی نزاکت کو نہایت گہرائی سے سمجھا اور یہ حقیقت واضح طور پر محسوس کی کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمان اپنے مذہبی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی تشخص کو محفوظ نہیں رکھ سکتے تھے۔

انہوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر یہ مؤقف اختیار کیا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں، جن کا مذہب، تہذیب، ثقافت اور طرزِ زندگی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ اسی سوچ کے تحت ایک علیحدہ اسلامی ریاست کا قیام مسلمانوں کے حقوق، آزادی اور مستقبل کی ضمانت تھا۔

قائدِ اعظم کی قیادت، بصیرت اور سیاسی حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا، جو آج مسلمانوں کے لیے ایک محفوظ قلعہ اور اسلامی اقدار کا امین ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف اس دور کے مسلمانوں کے لیے نجات کا ذریعہ بنا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی آزادی، خودداری اور شناخت عطا کرنے کا سبب بنا۔ بلاشبہ، علیحدہ وطن کا قیام قائدِ اعظم کا ایک عظیم، تاریخی اور بہترین فیصلہ تھا جو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

تحریر ۔
Quratulain Nazir

Want your school to be the top-listed School/college in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Sialkot

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00