Zaki Islamic Learning Center Official

Zaki Islamic Learning Center Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zaki Islamic Learning Center Official, Educational Research Center, Wadala Sandhuan, Sialkot.
(1)

Zaki Islamic Learning Center is dedicated to spreading authentic Islamic knowledge and guiding the next generation through the teachings of the Qur’an and Sunnah.

قرآن نور ہے، قرآن ہدایت ہے، قرآن رحمت ہے، قرآن شفا ہے۔

Qari Zaid Zaki Sahib

Online Classes Open Zaki Islamic Learning Center Official
03/05/2026

Online Classes Open

Zaki Islamic Learning Center Official

13/04/2026

*تلاوت کا ناغہ نہیں ہونا چاہیے*
تلاوت قرآن کے بارے آج ہمارا پورا معاشرہ غفلت کا شکار ہے یہاں تک کہ علماء بھی اور مصروفیت کا بہانہ بناتے رہتے ہیں مجدد ملت حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کی اس پر قیمتی نصیحت کہ یہ دراصل قرآن سے دور ہونے کا حربہ لہذا چاہیے کتنی مشغولیت کیوں نہ ہو تلاوت کلام پاک کا کسی صورت ناغہ نہیں ہونا چاہیے آب زر سے لکھنے کے قابل اس ملفوظ کو توجہ سے پڑھیں.
حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں ’’ میں نے اپنے پیرومرشد حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں لکھا کہ آج کل دارالعلوم دیوبند میں امتحانوں کا سلسلہ چل رہا ہے، مشغولیت کی وجہ سے تلاوت کی فرصت نہیں ملتی ناغہ ہورہا ہے۔اصلاح فرمایے. حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب ارشاد ھواکہ اب امتحانوں کی مشغولی ہے جب امتحانوں سے فارغ ہونگے تو کوئی اور کام سامنے آجائے گا کہ اب اس کو کرلیں یوں ناغوں کا سلسلہ چلتا رہے گا اور عمر بھر فرصت نہیں ملے گی، جو کام کرنا ہے اسے ہر قیمت پر (بروقت) کیجئے اس میں ناغہ نہ ہونے دیجئے۔‘‘ ذرا سوچئے کہ یہ ناغہ صرف تلاوت اور ذکر ہی میں کیوں ہوتا ہے کھانے پینے، سونے ا ور دنیا بھر کے دوسرے کاموں میں کیوں نہیں ہوتا ؟
اصل بات یہی ہے کہ فکر نہیں، بے فکری کی وجہ سے دینی کاموں کا ناغہ ہورہاہے دنیا کے دھندوں کی چونکہ فکر سوار ہے اس لئے ان کا ناغہ بھی گوارا نہیں ۔ اگر کسی کو ماہانہ تنخواہ ملتی ہو اور کام میں ناغہ کرنے پر تنخواہ کٹتی ہو تو کیا کبھی وہ ناغہ کرے گا ؟ کبھی نہیں کرے گا خواہ خود بیمار ہوجائے یا بیوی بیمار پڑ جائے ، بچے پریشان ہوں، کچھ بھی ہوجائے ناغہ نہیں ہونے دیتا، دنیائے فانی کی خاطر اتنا اہتمام، ایسی فکر لیکن دین کی قدر اتنی بھی نہیں؟ قرآن مجید کی تلاوت چھوٹ جائے یہ گوارا ہے دکان اور دفتر جانے کا ناغہ ہو یہ گوارا نہیں ۔(منقول)

11/04/2026

قرآن ہدایت ہے، قرآن کامیابی کا راستہ دکھلاتا ہے، قرآن اللّٰہ تعالیٰ کا کلام ہے قرآن حافظ کے لیے جنت کا ٹکٹ ہے سبحان اللّٰہ Zaki Islamic Learning Center Official

#قرآن #تلات

Muhammad Zaid Zaki Sahib

Address

Wadala Sandhuan
Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaki Islamic Learning Center Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share