17/06/2026
Punjab College Citi Housing Campus
PUNJAB GROUP OF COLLEGES
CITI HOUSING CAMPUS
2-KM EMINABAD ROAD,NEAR ADDA KAMAALPUR
SIAKOT
17/06/2026
16/06/2026
FREE PRACTICALS for PART II Students will commence from 16th June at PGC CITI HOUSING CAMPUS SIALKOT
Dont miss out.
15/06/2026
Best of luck to our Part I students. May your hard work be rewarded. Stay hydrated, stay focused and remember the foundations of examination structure.
Its just an Exam, meant to test you on what you've already been taught by your teachers. You've got this
All the best
15/06/2026
انا للہ واناالیہ راجعون
بصد رنج و ملال یہ اندوہ ناک خبر موصول ہوئی کہ ہماری محنتی، ہونہار، مؤدب اور عزیز طالبہ عائشہ یونس بنت رانا محمد یونس(ایف ایس سی سال دوم) اس فانی دنیا سے رخصت ہو کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔ زندگی کی بزم سے ایک نوخیز کلی کا یوں اچانک بچھڑ جانا نہ صرف اس کے اہلِ خانہ بلکہ ہمارے پورے تعلیمی خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔
اس غم انگیز موقع پر پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیال کوٹ کی انتظامیہ، اساتذہ اور جملہ طالبات کی جانب سے مرحومہ کے والدین اور جملہ لواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ ربِ کریم ہماری اس بیٹی کو اپنی بے پایاں رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، اس کی لغزشوں سے درگزر کرے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلۂ عظیم نصیب کرے۔
غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندان اور دیگر ہم جماعت طالبات کے ساتھ ہیں۔
انتظامیہ پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیال کوٹ
12/06/2026
Get ready for the Annual faculty Tour to Naran Kaghan
12/06/2026
FREE PRACTICALS WILL COMMENCE FOR PART 2 STUDENTS FROM 16TH JUNE
31/05/2026
Dear Students
Please note the Pre 1st Year Classes commencement schedule
28/05/2026
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
اس شعر کے خالق معروف شاعر بشیر بدر آج بھوپال میں انتقال کرگئے ۔
بشیر بدر (پیدائش: 15 فروری 1935 وفات 28 مئی 2026) جدید اردو غزل کے سب سے مقبول اور ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا اصل نام سید محمد بشیر ہے۔ وہ اپنی سلیس زبان، روزمرہ کے استعمال اور رومانوی و جذباتی شاعری کی بدولت مشاعروں کی دنیا میں بے حد مقبول رہے۔
بشیر بدر 15 فروری 1935 کو اتر پردیش، بھارت کے شہر ایودھیا میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم کان پور اور ایودھیا میں ہوئی۔ بعد ازاں انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ زمانہ طالب علمی میں وہ علی گڑھ یونیورسٹی کے میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز میرٹھ کالج سے کیا اور وہاں شعبہ اردو کے استاد اور بعد میں صدرِ شعبہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے پولیس کی ملازمت بھی اختیار کی لیکن اسے جلد ہی خیرباد کہہ دیا اور تدریس و ادب سے وابستہ رہے۔
بشیر بدر کا شمار اردو کے ان چند شعرا میں ہوتا ہے جنہیں عوام اور خواص دونوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کا شعری لہجہ بہت سادہ لیکن گہرا اور دل کو چھونے والا ہے۔انہوں نے دنیا بھر کے دو درجن سے زائد ممالک کے مشاعروں میں شرکت کی ہے۔ان کی شاعری کی کئی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں "آہٹ"، "بیسویں صدی میں اردو غزل"، اور "کلیاتِ بشیر بدر" قابل ذکر ہیں۔انہیں بہترین ادبی خدمات پر بھارت کا باوقار شہری اعزاز پدما شری (Padma Shri) بھی عطا کیا گیا تھا۔
بشیر بدر کے منتخب اشعار
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کی
بڑی آرزو تھی ملاقات کی
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے
جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھی
کسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیں
مجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر
28/05/2026
🇵🇰✨ 𝗬𝗼𝘂𝗺-𝗲-𝗧𝗮𝗸𝗯𝗲𝗲𝗿 — 𝗔 𝗗𝗮𝘆 𝗼𝗳 𝗡𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗣𝗿𝗶𝗱𝗲 ✨🇵🇰
Punjab College Citi Housing Campus Sialkot pays tribute to the unforgettable 28th May, when Pakistan became a nuclear power and strengthened its defense forever.
This historic day reflects courage, unity, and unwavering determination. 🤍
It reminds us that with strong will and faith, nations achieve greatness.
Let us honor this milestone by working together for a peaceful, progressive, and stronger Pakistan.
Pakistan Zindabad! 🇵🇰
StrongPakistan UnityFaithDiscipline DefenceDay HistoryOfPakistan ProudMoment WeAreOne
27/05/2026
🌙 Eid ul Adha Mubarak! 🐐✨
May this blessed occasion bring peace, happiness, good health, and countless blessings to you and your family. May the spirit of sacrifice and compassion fill our hearts with kindness and gratitude.
Wishing everyone a joyful and memorable Eid filled with love, unity, and togetherness. 🤍
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Sialkot
Opening Hours
| Monday | 07:00 - 15:00 |
| Tuesday | 07:00 - 15:00 |
| Wednesday | 07:00 - 15:00 |
| Thursday | 07:00 - 15:00 |
| Friday | 07:00 - 15:00 |
| Saturday | 07:00 - 14:00 |