26/09/2022
الحمدو للہ تحریک دفاع اسلام و پاکستان سیالکوٹ نے اپنے قائد علامہ ہشام الہی ظہیر کی ہدایات کے مطابق سیالکوٹ میں باقاعدہ رکن سازی اور یونٹ سازی کا آغاز کر دیا۔جس کے سلسلہ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا کل ایک کامیاب ملاقات بٹر میں ساتھیوں کے ساتھ رہی جو ایک دو دن میں باقاعدہ تحریک میں شامل ہوں گے کل سے ایک دن پہلے فضیلتہ الشیخ جاوید بخاری صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں دفاع علماء کمیٹی کی ذمہ داری سونپی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ آج مولانا زید سیالکوٹی صاحب کے صاحبزادے حافظ حامد صاحب سے ان کے والد کی نگرانی میں ملاقات ہوئی ان شاءاللہ جلد وہ تحریک میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور کل ان شاءاللہ پکا گڑھا میں ملاقاتیں طے ہیں۔
ہم ان شاء اللہ ذمہ دران سیالکوٹ ملک عثمان رفیق اور ملک مجاہد اسلم کی زیر نگرانی تنظیم سازی کا عمل ایک ماہ میں مکمل کر لیں گے۔
عدیل حارث ملک(کنوینر)
تحریک دفاع اسلام و پاکستان سیالکوٹ